About تعلیم نماز
نماز انتہائی اہم ترین فریضہ اور سلام کا دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔ کلمہ توحید کے اقرار کےبعد سب سے پہلے جو فریضہ انسان پر عائد ہوتا ہے وہ نماز ہی ہے ۔اسی سے ایک مومن اور کافر میں تمیز ہوتی ہے ۔ بے نماز ی کافر اور دائرۂ اسلام سے خارج ہے ۔ قیامت کےدن اعمال میں سب سے پہلے نماز ہی سے متعلق سوال ہوگا۔ فرد ومعاشرہ کی اصلاح کے لیے نماز ازحد ضروری ہے ۔ نماز فواحش ومنکرات سےانسان کو روکتی ہے ۔بچوں کی صحیح تربیت اسی وقت ممکن ہے جب ان کوبچپن ہی سےنماز کا پابند بنایا جائے ۔ قرآن وحدیث میں نماز کو بر وقت اور باجماعت اداکرنے کی بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے ۔نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر اہم ہے کہ سفر وحضر اور میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے ۔نماز کی اہمیت وفضیلت کے متعلق بے شمار احادیث ذخیرۂ حدیث میں موجود ہیں او ر بیسیوں اہل علم نے مختلف انداز میں اس موضوع پر کتب تالیف کی ہیں ۔ نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد وزن کےلیے ازحد ضروری ہے کیونکہ اللہ عزوجل کے ہاں وہی نماز قابل قبول ہوگی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے گی ۔او ر ہمارے لیے نبی اکرم ﷺکی ذات گرامی ہی اسوۂ حسنہ ہے ۔انہیں کے طریقے کےمطابق نماز ادا کی جائے گئی تو اللہ کے ہاں مقبول ہے ۔ اسی لیے آپ ﷺ نے فرمایا صلو كما رأيتموني اصلي لہذا ہر مسلمان کےلیے رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری ہے۔جیساکہ اس بات میں شبہ نہیں کہ نماز ارکان ِاسلام سے ایک اہم ترین رکن خیر وبرکات سے معمور ، موجب راحت واطمینان ، باعثِ مسرت ولذات اور انسان کے گناہ دھوڈالنے ، اس کے درجات بلند کرنے والی ایک بہترین عبادت ہے مگر یہ امر بھی واضح رہے کہ نمازی اس کی خیر وبرکات سے کما حقہ مستفید اور اس کی راحت ولذت سے پوری طرح لطف اندوز تبھی ہوسکتاہے جب وہ اس کے معانی ا ور مطالب سے واقف ہو۔ نماز کی اہمیت کے پیش نظر متقدمین ومتأخرين علمائے کرام نےمختلف اسالیب کے ساتھ مختصر ومفصل کتابیں لکھیں ہیں ۔ زیرتبصرہ کتابچہ ’’تعلیم نماز ‘‘ سعودی عالم دین ڈاکٹر عبد اللہ بن احمد الزید کے عربی ’’ تعلیم الصلاۃ‘‘ نامی عربی رسالہ کا ترجمہ ۔اس کتابچہ میں انہوں نے نماز کےان اہم مسائل کو قرآن وسنت سے ماخوذ شرعی دلائل کی روشنی میں جمع کردیا ہے ۔موصوف نے مسائل کو بیان کرنے میں اختصار کواختیار کیاہے تاکہ قارئین کے لیے استفاد ہ کرنےمیں آسانی ہو۔سعودی وزارۃ الشوؤن الاسلامیہ والاوقاف نے ا س کااردو ترجمہ کرواکر شائع کیا ہے۔ (م۔ا).
تعلیم نماز details
تعلیم نماز is a free Books & Reference app for Android with 1+ installs on Google Play. It was released on October 14, 2023 and last updated on October 14, 2023. It requires Android 5.0 or later.
- Category
- Books & Reference
- Installs
- 1+
- Price
- Free
- In-app purchases
- No
- Ads
- No ads
- Current version
- 1.0
- Requires Android
- 5.0
- Content rating
- Everyone
- Released
- October 14, 2023
- Last updated
- October 14, 2023
Alternatives to تعلیم نماز
Looking for apps like تعلیم نماز? Here are 6 similar Android apps on Google Play. All of them are free to download.
صحیح آداب و اخلاق
اللہ تبارک وتعالیٰ نے مسلمانوں کو ایک بڑی دولت اور نعمت سے...
تعلیم الاسلام
دین اسلام ایک کامل ضابطہ حیات ہے جس میں تمام افراد بشر...
حیات مسیح اور ختم نبوت
امت مسلمہ مسئلہ حیات مسیح ؑ پر ہر دور میں متفق رہی...
موت کے سائے
زندگی ایک سفر ہے اور انسان عالم بقا کی طرف رواں دواں...
اعانۃ الراجی علی تصریح السراجی
فوت ہونے والا شخص اپنےپیچھے جو اپنا مال ، زمین،زیور وغیرہ چھوڑ...
امام بخاری کا منہج
امام محمد بن اسماعیل بخاری کی شخصیت اور ان کی صحیح...
| App | Rating | Price | Installs | Last updated |
|---|---|---|---|---|
| تعلیم نماز | – | Free | 1+ | Oct 14, 2023 |
| صحیح آداب و اخلاق | – | Free | 100+ | – |
| تعلیم الاسلام | – | Free | 100+ | Jun 28, 2023 |
| حیات مسیح اور ختم نبوت | – | Free | 0+ | – |
| موت کے سائے | – | Free | 1+ | – |
| اعانۃ الراجی علی تصریح السراجی | – | Free | 0+ | – |
| امام بخاری کا منہج | – | Free | 1+ | – |