Back to Top
مقبول ربانی کی مقبول نماز Screenshot 0
مقبول ربانی کی مقبول نماز Screenshot 1
مقبول ربانی کی مقبول نماز Screenshot 2
مقبول ربانی کی مقبول نماز Screenshot 3
Free website generator for mobile apps; privacy policy, app-ads.txt support and more... AppPage.net

About مقبول ربانی کی مقبول نماز

بلاشبہ نماز ارکانِ اسلام میں سے ایک اہم رکن ہے اوردین کا ستون ہے۔اور مسلمانوں کا امتیازی وصف دن اور رات میں پانچ دفعہ اپنے پروردگار کےسامنے باوضوء ہوکر کھڑے ہونا اور اپنے گناہوں کی معافی مانگنا اور اپنے رب سے اس کی رحمت طلب کرنا ہے ۔نماز انتہائی اہم ترین فریضہ اورا سلام کا دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔ کلمۂ توحید کے اقرار کےبعد سب سے پہلے جو فریضہ انسان پر عائد ہوتا ہے وہ نماز ہی ہے ۔اسی سے ایک مومن اور کافر میں تمیز ہوتی ہے ۔ بے نماز کافر اور دائرۂ اسلام سے خارج ہے ۔ قیامت کےدن اعمال میں سب سے پہلے نماز ہی سے متعلق سوال ہوگا۔ نماز بے حیائی اور برائی کے کاموں سے روکتی ہے ۔بچوں کی صحیح تربیت اسی وقت ممکن ہے جب ان کوبچپن ہی سےنماز کا پابند بنایا جائے ۔نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قدر اہم ہے کہ سفر وحضر ، میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے۔اس لیے ہرمسلمان مرد اور عورت پر پابندی کے ساتھ وقت پر نماز ادا کرنا لازمی ہے۔نماز کی اہمیت کے پیش نظر متقدمین ومتأخرين علمائے کرام نےمختلف اسالیب کے ساتھ مختصر ومفصل کتابیں لکھیں ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ مقبول ربانی کی مقبول نماز‘‘جھنگ، پاکستان کے جید سلفی عالم دین کبار علماء اہل حدیث(مولانا محمد اسماعیل سلفی، حافظ عبداللہ محدث روپڑی، مولانا عبد القادر حصاروی﷭ وغیرہم) کے معاصر مولانا عبد الرشید حنیف کی تصنیف ہے ۔ تھوڑے عرصہ میں اس کتاب کے پانچ ایڈیشن شائع ہوئے پہلا ایڈیشن 1963ء میں شائع ہوا اور چند دنوں میں ختم ہوگیا ۔زنظر اس کتاب کا پانچواں ایڈیشن ہے ۔موصوف نے اس ایڈیشن کو 1973ء میں احباب کے ذوق کےپیش نظر ترمیم واضافہ کے ساتھ جدید تقاضوں کے تحت پیش کیا ۔ا س میں نماز کی ادعیہ واوراد کا مع اشعار ترجمہ کر کےشامل کیا۔اس کتاب کے پہلے ایڈیشن کی اشاعت پر اس کتاب کے متعلق شیخ الحدیث مولانا محمد اسماعیل سلفی﷫ نے تحریرکیا کہ صاحب کتاب نے نماز کےاوراد اور ادعیہ میں سنت کاتتبع فرمایا ہے ۔اور جرید اہل حدیث سوہدرہ نے یکم اپریل 1963ء کی اشاعت میں لکھا کہ : نوجوان اور بچوں کوسنت کےمطابق نماز سکھانے کےلیے یہ رسالہ بہترین راہبر ہے۔محدث العصر حافظ عبداللہ محدث روپڑی ﷫ نے اس رسالہ کے متعلق فرمایا :’’اس کتاب میں چار خوبیاں ہیں ۔ مختصر ہے ، عام فہم ہے ، اردو بڑا سلیس ہے ، کوزہ میں دریا بند ہے ۔ مجھے بہت پسند ہے ایسی کتاب دینی مدارس اور سرکاری سکولوں میں ضرور لگنی چاہیں‘‘۔ اگرچہ اب نماز کے موضوع پر بڑی عمدہ اور آسان فہم تحقیق وتخریج سے مزید کتابیں آچکی ہیں جن میں سے اکثر ویب سائٹ پر موجود ہیں لیکن علماء حق کے علمی ذخیرے کو تاریخ میں محفوظ کرنے کی خاطر ان قدیم کتب کو بھی سائٹ پر پبلش کیاجاتا ہے او رجو یقیناً قارئین کے لیے فائدہ سے خالی نہیں ۔(م۔ا).

Similar Apps

صحیح آداب و اخلاق

صحیح آداب و اخلاق

0.0

اللہ تبارک وتعالیٰ نے مسلمانوں کو ایک بڑی دولت اور نعمت سے...

تعلیم الاسلام

تعلیم الاسلام

0.0

دین اسلام ایک کامل ضابطہ حیات ہے جس میں تمام افراد بشر...

حیات مسیح اور ختم نبوت

حیات مسیح اور ختم نبوت

0.0

امت مسلمہ مسئلہ حیات مسیح ؑ پر ہر دور میں متفق رہی...

موت کے سائے

موت کے سائے

0.0

زندگی ایک سفر ہے اور انسان عالم بقا کی طرف رواں دواں...

اعانۃ الراجی علی تصریح السراجی

اعانۃ الراجی علی تصریح السراجی

0.0

فوت ہونے والا شخص اپنےپیچھے جو اپنا مال ، زمین،زیور وغیرہ چھوڑ...

امام بخاری کا منہج

امام بخاری کا منہج

0.0

امام محمد بن اسماعیل بخاری ﷫ کی شخصیت اور ان کی صحیح...