واقعات جہاں انسان کے لیے خاصی دلچسپی کا سامان ہوتے ہیں وہیں یہ انسان کے دل پر بہت سارے پیغام اور اثرات نقش کر دیتے ہیں۔ اسی لیے قرآن مبین میں اللہ تعالیٰ نے جا بجا سابقہ اقوام کے قصص و واقعات بیان کیے ہیں تاکہ لوگ ان سے عبرت و نصیحت حاصل کریں اور اپنی زندگی میں وہ غلطیاں نہ کریں جو ان سے سرزد ہوئیں۔فی زمانہ بچے بڑے جھوٹے اور لغوافسانوں ،ناولوں اورکہانیوں کے قصوں میں گرفتار نظر آتے ہیں ،ایسی کتابوں کی بہت زیادہ ضرورت ہے، جس میں سچے واقعات بیان کئے گئے ہوں ۔جنہیں پڑھ کرعمل کاجذبہ بیدارہو۔ زیر نظرکتاب ’’صحیح اسلامی واقعات‘‘ حافظ عبدالشکور شیخوپوری صاحب کی مرتب شدہ ہے۔ موصوف نے عربی زبان کے مستند ماخذوں سے استفادہ کر کے صحیح اسلامی واقعات کو بحوالہ مرتب کیا ہے۔ جس کے باعث یہ واقعات تاریخی جامعیت کے حامل ہیں۔ جنہیں طلبہ، اساتذہ اور علماء بڑے اعتماد سے مطالعہ کرسکتے ہیں اس میں رسول اللہ ﷺ کی سیرت طیبہ او رآپ کے ساتھ کفار کی بد سلوکیوں اور صحابہ کرام کے اسلام لانے کے واقعات شامل ہیں۔ جن کا مقصد عبرت وموعظت اور سبق حاصل کرنا ہے۔ قرآن مجید نے بھی امم سابقہ کے جن واقعات کا تذکرہ کیا ہے ان سے مقصود بھی موعظت ہے۔ کتاب کا انداز بیان بہت سادہ، دلچسپ اور سلیس ہے۔ گھروں میں خصوصاً بچوں اورخواتین کوان کےمطالعے کی ترغیب دی جائے تاکہ وہ جھوٹے اور فحش ناولوں میں وقت ضائع کرنےکے بجائے سیرت سلف سے روشناس ہوسکیں۔ کیونکہ ان واقعات کے مطالعہ سے ایمان کو تازگی اور روح کو شادابی نصیب ہوتی ہے۔ نیزدل میں صحابہ کرام اور سلف صالحین کی عظمت اوران سے محبت کاجذبہ پیداہوتاہے۔ (م۔ا).
تاريخ ايک ايسا مضمون ہے جس ميں ماضی ميں پيش آنے والے...
دین اسلام ایک کامل ضابطہ حیات ہے جس میں تمام افراد بشر...
مولانا جلال الدین رومی 1207ء کو افغانستان کے صوبہ تاجکستان میں پیدا...
عربی زبان اس عالم فانی کی قدیم ترین زبان کی حیثیت رکھتی...
آج کے مغرب زدہ معاشرے میں اسلام کو ضابطہ حیات کی بجائے...
مسلک اہل حدیث کوئی نئی جماعت نہیں۔ تمام اہل علم اس بات...
Created with AppPage.net
Similar Apps - visible in preview.