علم اصول فقہ وہ علم جس میں احکام کے مصادر ،ان کے دلائل کے ، استدلال کے مراتب اور استدلال کی شرائط سےبحث کی جائے اوراستنباط کے طریقوں کووضع کر کے معین قواعد کا استخراج کیا جائے کہ جن قواعد کی پابندی کرتے ہوئے مجتہد تفصیلی دلائل سے احکام معلوم کرے ۔علامہ ابن خلدون کے بقول اس وجہ سے یہ علم علوم شریعت میں سے سب سے عظیم، مرتبے میں سب سے بلند اور فائدے کے اعتبار سے سب سے زیادہ معتبرہے (مقدمہ ابن خلدون ص:452)جس طرح کسی بھی زبان کو جاننے کےلیے اس زبان کے قواعد واصول کو سمجھنا ضروری ہے اسی طر ح فقہ میں مہارت حاصل کرنےکے لیے اصول فقہ میں دسترس اور اس پر عبور حاصل کرناضروری ہے اس علم کی اہمیت کے پیش نظر ائمہ فقہاء و محدثین نے اس موضوع پر کئی کتب تصنیف کی ہیں اولاً امام شافعی نے الرسالہ کے نام سے کتاب تحریرکی پھر اس کی روشنی میں دیگر اہل علم نے کتب مرتب کیں۔ اصول فقہ کے اصولوں میں ایک سے ایک اصول قیاس بھی ہے ۔قیاس اصول اربعہ یعنی کتاب وسنت ، اجماع، اور قیاس میں سےایک اصل ہے ۔کتب اصول فقہ میں اس پر تفصیلی ابحاث موجود ہیں اور الگ سے کتب بھی موجود ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ قیاس ایک تقابلی مطالعہ ‘‘ کویت عالم جناب عمر سلیمان الاشقر کی تصنیف ہے اس میں انہوں نے قیاس کے موضوع پر موضوعی بحث کر کے مختصر طور پر ہر پہلو کو اضح کردیا ہے۔ موصوف نےاس میں قیاس کے لغوی واصطلاحی مفہوم اور قیاس واجتہاد ورائے کےباہمی فرق پرروشنی ڈالی ہے ۔نیز قیاس کی حجیت پر بحث کرتے ہوئے علماء کے مختلف مذاہب اور نقطہ ہائے نظر کا ذکر کیا ہے۔ قیاس کے ماننے او نہ ماننے والے دونوں فریق کے دلائل اور ساتھ ہی ان پراعتراضات وجوابات ذکر کر کےدونوں قسم کی آراء کے مابین تطبیق کی کوشش کی ہے اور قیاس کے متعلق رسول اللہﷺ اور صحابہ کرام کے موقف کو بھی ذکر کیا ہے۔اور خاتمہ کتاب میں قیاس کی مخالفت کے لیے مشہور اہل ظاہر کے رویے پر محاکمہ اور ان شرائط کی توضیح کی ہےجن کاوجود قیاس کے لیے ضروری ہےنیز اس سوال کاجواب بھی دیا ہے کہ صریح حکم کی تلاش وجستجو سے پہلے قیاس جائز ہوسکتا ہے یا نہیں۔اس اہم کتاب کاسلیس ترجمہ ادارۃ البحوث جامعہ سلفیہ ،بنارس کے رفیق جناب مولانا عبد الوہاب حجازی صاحب نے کیا ہے۔اللہ تعالیٰ مصنف ، مترجم اور ناشرین کی اس کاوش کوقبول فرمائے ۔(آمین) (م۔ا).
دین اسلام ایک کامل ضابطہ حیات ہے جس میں تمام افراد بشر...
اسلام کے بنیادی ترین عقائد میں سے ایک عقیدہ، عقیدہ ختم نبوت...
اللہ تعالی کاکلام اور نبی کریم ﷺکی احادیث مبارکہ عربی زبان میں...
مسئلہ تصویر اتنا عام ہو چکا ہے کہ شاید ہی کوئی گھر...
اللہ رب العزت نے اپنے بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے...
مسلمانوں کا امتیازی وصف دن اور رات میں پانچ دفعہ اپنے پرور...
Created with AppPage.net
Similar Apps - visible in preview.