Back to Top
محمد ﷺ پیغمبر اسلام Screenshot 0
محمد ﷺ پیغمبر اسلام Screenshot 1
محمد ﷺ پیغمبر اسلام Screenshot 2
محمد ﷺ پیغمبر اسلام Screenshot 3
Free website generator for mobile apps; privacy policy, app-ads.txt support and more... AppPage.net

About محمد ﷺ پیغمبر اسلام

سیرت نبویﷺ کامو ضوع ہر دور میں مسلم علماء ومفکرین کی فکر وتوجہ کا مرکز رہا ہے،اور ہر ایک نے اپنی اپنی وسعت و توفیق کے مطابق اس پر خامہ فرسائی کی ہے۔ نبی کریمﷺ کی سیرت کا مطالعہ کرنا ہمارے ایمان کا حصہ بھی ہے اور حکم ربانی بھی ہے۔ قرآن مجید نبی کریمﷺ کی حیات طیبہ کو ہمارے لئے ایک کامل نمونہ قرار دیتا ہے۔اخلاق وآداب کا کونسا ایسا معیار ہے ،جو آپﷺ کی حیات مبارکہ سے نہ ملتا ہو۔ اللہ تعالیٰ نے نبی کریمﷺ کے ذریعہ دین اسلام کی تکمیل ہی نہیں ،بلکہ نبوت اور راہنمائی کے سلسلہ کو آپ کی ذات اقدس پر ختم کر کےنبوت کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ سیرت انسانیت کی بھی تکمیل فرما دی کہ آج کے بعد اس سے بہتر ،ارفع واعلیٰ اور اچھے و خوبصورت نمونہ و کردار کا تصور بھی ناممکن اور محال ہے۔ آپﷺ کی سیرت طیبہ پر متعدد زبانوں میں بے شمار کتب لکھی جا چکی ہیں، اور لکھی جا رہی ہیں ۔ کئی غیرمسلم مفکرین اور سوانح نگاروں نے نبی کریم ﷺکی سیرت و اخلاق سے متاثر ہوکر سیرت نبوی ﷺپر بڑی شاندار کتب مرتب کی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’محمدﷺ پیغمبر اسلام‘‘ بیسویں صدی کے ایک مشہورغیر مسلم مسیحی مصنف و ادیب ورجل جیور جیو کی تصنیف ہے۔ اس نے سچائی کی تلاش میں سیرت پاک کو اپنے مطالعے کا موضوع بنایا اور ایک غیر مسلم ہونے کے با وجود جب اس کے دل نے سیرت مطہرہ کی عظمت کو قبول کیا تو اعتراف حق کے طور پر رومانوی زبان میں یہ کتاب تصنیف کی۔ 1961ء میں لیویا لیمور نے اس کتاب کا رومانوی زبان سے فرانسیسی زبان میں ترجمہ کیا۔ اور1979ء میں جناب مشتاق حسین میر نے اسے اردو قالب میں ڈھالا۔ اس کتاب کے مطالعہ سے احساس ہوتا ہے کہ یہ کتاب حیات طیبہﷺ پر لکھی گئی کئی دیگر کتب سے مختلف ومنفرد ہے۔ اس کتاب میں دنیائے اسلام کے مایہ ناز اسکالر علامہ محمد اسد کا تحریر کردہ مقدمہ بھی شامل اشاعت ہے اور لائق مطالعہ ہے جس میں انہوں نے سنت نبوی ﷺ کی اہمیت کا ایک نئے انداز میں جائزہ لیتے ہوئے نبی کریم ﷺ کی سنت مبارکہ کی اتباع کے تین اہم مقاصد کو بیان کیا ہے ۔ (م۔ا).

Similar Apps

آئینۂ قادیانیت

آئینۂ قادیانیت

0.0

اسلام کے بنیادی ترین عقائد میں سے ایک عقیدہ، عقیدہ ختم نبوت...

معلم لغۃ القرآن

معلم لغۃ القرآن

0.0

اللہ تعالی کاکلام اور نبی کریم ﷺکی احادیث مبارکہ عربی زبان میں...

تصویر کی شرعی حیثیت

تصویر کی شرعی حیثیت

0.0

مسئلہ تصویر اتنا عام ہو چکا ہے کہ شاید ہی کوئی گھر...

خماسیات قرآن و حدیث

خماسیات قرآن و حدیث

0.0

اللہ رب العزت نے اپنے بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے...

حقیقت الصلوۃ

حقیقت الصلوۃ

0.0

مسلمانوں کا امتیازی وصف دن اور رات میں پانچ دفعہ اپنے پرور...

رواداری سیرت طیبہ کی روشنی میں

رواداری سیرت طیبہ کی روشنی میں

0.0

اللہ کے پاک نبی کریم حضرت محمد مصطفی احمد مجتبیؐ شب اسریٰ...