Back to Top
القرآن شئی عجیب Screenshot 0
القرآن شئی عجیب Screenshot 1
القرآن شئی عجیب Screenshot 2
القرآن شئی عجیب Screenshot 3
Free website generator for mobile apps; privacy policy, app-ads.txt support and more... AppPage.net

About القرآن شئی عجیب

قرآن مجید واحد ایسی کتاب کے جو پوری انسانیت کےلیے رشد وہدایت کا ذریعہ ہے اللہ تعالی نے اس کتاب ِہدایت میں انسان کو پیش آنے والےتما م مسائل کو تفصیل سے بیان کردیا ہے جیسے کہ ارشادگرامی ہے کہ و نزلنا عليك الكتاب تبيانا لكل شيء قرآن مجید سیکڑوں موضوعا ت پرمشتمل ہے۔مسلمانوں کی دینی زندگی کا انحصار اس مقدس کتاب سے وابستگی پر ہے اور یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک اسے پڑ ھا اور سمجھا نہ جائے۔اسے پڑھنے اور سمجھنے کا شعور اس وقت تک پیدار نہیں ہوتا جب تک اس کی اہمیت کا احساس نہ ہو۔قرآن مجید قیامت کے قیام تک آنے والی انسانیت کے نام ایک مستقل دعوت ہے جس میں مادی زندگی کی نسبت ایمانی اور اخلاقی زندگی کے لوازم کے تعمیر وتزکیہ پر توجہ دی گئی ہے ۔انسانی روح کی بالیدگی اور پاکیزگی اس کا خاص موضوع ہے۔حقیقت نفس انسانی کی معرفت اور حکمت پر یہ کتاب مبین باربار متنوع پہلوؤں سے متوجہ کرتی ہے ۔نفس انسانی کی تین حالتوں امّارہ، لوّامہ اور مطمئنہ پر جس قدر گہرائی پر گیرائی سے ساتھ کلام مجید میں شرح وبسط کے ساتھ بیان کیاگیا ہے۔قرآن مجید نے اس موضوع کے حوالے سے نفس انسانی کے پہلو پر مختلف جہات سے توجہ دلائی ہے ۔اگر قرآن مجید کا جدید علم النفس کے حوالےسے مطالعہ کیا جائے تو اعجاز القرآن کےعجیب پہلو سامنے آتے ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب’’القرآن شئی عجیب‘‘ پروفیسر غلام نبی طارق کی تصنیف ہے ۔موصوف عربی زبان وادب اور اس زبان کی لطافت، فصاحت اور بلاغت کاکامل شعوررکھتے ہیں ۔انہوں نےمدت العمر قرآن مجید کا علم النفس کے حوالے سے اختصاصی مطالعہ کیا ہے اور قرآن مجید کے اس سب سے اہم موضوع پر نکتہ سنجی اور دقیقہ رسی سے کام لیتے ہوئے اس کے تمام تر مطالب کو اس کتاب میں سمیٹنے کی کوشش کی ہے ۔مصنف نے اس کتاب کو دوحصوں میں تقسیم کیا ہے ۔ پہلےحصے میں نفس محرکہ کے حوالے اس موضوع کے مبادیات کوپیش کیا ہے اور پھر دوسرے حصے میں نفس انسانی کے مختلف داعیات اور رویوں کو بالتفصیل بیان کیا گیا ہے ۔اس ضمن میں فاضل مصنف نے بہت گہرائی اور اعماق نظر سے آیات قرآنیہ کا مطالعہ کرتے ہوئےاس کتاب مبین کے 270 مقامات کے ان مخصوص الفاظ وتراکیب سے بحث کی ہے جو نفس انسانی کے مختلف پہلوؤں کوپیش کرتے ہیں ۔اور کتاب کے آخر میں ذخیرۂ احادیث سے سو ایسی احادیث کو پیش کیاگیا ہےجونفس انسانی کی ماہیت اور اس کے تزکیے کی مختلف صورتوں کو پیش کرتی ہیں۔قرآنیات کے موضوع پر اس جدید علمی موضوع کا مطالعہ تفہیم قرآن کی نئی جہات کو بے نقاب کرتے ہوئے قرآن فہمی کے ایک نئے اسلوب سے آشنا کرتا ہے ۔(م۔ا).

Similar Apps

آئینۂ قادیانیت

آئینۂ قادیانیت

0.0

اسلام کے بنیادی ترین عقائد میں سے ایک عقیدہ، عقیدہ ختم نبوت...

معلم لغۃ القرآن

معلم لغۃ القرآن

0.0

اللہ تعالی کاکلام اور نبی کریم ﷺکی احادیث مبارکہ عربی زبان میں...

تصویر کی شرعی حیثیت

تصویر کی شرعی حیثیت

0.0

مسئلہ تصویر اتنا عام ہو چکا ہے کہ شاید ہی کوئی گھر...

خماسیات قرآن و حدیث

خماسیات قرآن و حدیث

0.0

اللہ رب العزت نے اپنے بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے...

حقیقت الصلوۃ

حقیقت الصلوۃ

0.0

مسلمانوں کا امتیازی وصف دن اور رات میں پانچ دفعہ اپنے پرور...

رواداری سیرت طیبہ کی روشنی میں

رواداری سیرت طیبہ کی روشنی میں

0.0

اللہ کے پاک نبی کریم حضرت محمد مصطفی احمد مجتبیؐ شب اسریٰ...