Back to Top
قادیانیت سے اسلام تک Screenshot 0
قادیانیت سے اسلام تک Screenshot 1
قادیانیت سے اسلام تک Screenshot 2
قادیانیت سے اسلام تک Screenshot 3
Free website generator for mobile apps; privacy policy, app-ads.txt support and more... AppPage.net

About قادیانیت سے اسلام تک

مسلمان ہونا اللہ تعالیٰ کی اتنی بڑی نعمت ہے اس نعمت کے مقابلہ میں دنیا جہاں کی تمام نعمتیں ہیچ او ر بے حیثیت ہیں ۔اسلام کتنی عظیم نعمت ہے اسکا احساس یہودیت اور عیسائیت ، ہندومت ، قادیانیت سے توبہ تائب ہوکر اسلام لانے والو ں کے حالات پڑ ھ کر ہوتا ہے۔اسلام کی نعمت عطا فرماکر اللہ تعالی ٰ نے یقیناً اپنے بندوں پر بڑا انعام فرمایا ہے۔ لیکن اسلام کو مکمل صورت اختیار کرنا جتنا مشکل ہے اس سے کہیں دشوار اپنے آبائی مذہب کو ترک کر کے اسلام کی آغوش میں آنا ہے یہ ہرگز معمولی بات نہیں کہ ایک شخص اپنے ماحول خاندان اور والدین کے خلاف بغاوت کرتا ہے اور تلاشِ حق میں اس راستے پر گامزن ہوتاہے جوہزاروں گھاٹیوں اور دشواریوں سے بھرا ہوتا ہے مگر وہ ہر مصیبت کا مقابلہ کرتا ہے اور ہر آزمائش پر پورا اترتا ہے یہ کام یقیناً انھی لوگوں کا جن کے حوصلے بلند اور ہمتیں غیر متزلزل ہوتی ہیں اہل عزیمت کایہ قافلہ قابل صد مبارک باد اور قابل تحسین ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب’’قادیانیت سے اسلام تک ‘‘ رد قادیانیت کےسلسلے میں کئی کتب کے مصنف جناب متین خالد صاحب کی تصنیف ہے ۔اس کتاب میں انہوں نے سابق قادیانیوں کے قبول اسلام کی دلچسپ ، ہوشربا اور ایمان افروز داستانیں بیان کر نے کے علاوہ قادیانیت کا مذہبی، سیاسی اور اخلاقی تجزیہ بھی کیا ہے ۔یہ کتاب قادیانیت کے حوالے سے ایک حقائق نامہ ہے ۔اس کتاب میں مصنف موصوف نے قادیانیت کے خفی وجلی گوشوں کوقادیانیوں کے سامنے دعوت فکر دینے کےلیے بے نقاب کیا ہے اور قادیانیت کے اصلیت اوران کے مکروہ چہرے کو خوب بے نقاب کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ قادیانیت کے رد میں جناب متین خالد صاحب کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور آخرت میں ان کی نجات کا ذریعہ بنائے ۔ (آمین) (م۔ا).

Similar Apps

تعلیم الاسلام

تعلیم الاسلام

0.0

دین اسلام ایک کامل ضابطہ حیات ہے جس میں تمام افراد بشر...

آئینۂ قادیانیت

آئینۂ قادیانیت

0.0

اسلام کے بنیادی ترین عقائد میں سے ایک عقیدہ، عقیدہ ختم نبوت...

معلم لغۃ القرآن

معلم لغۃ القرآن

0.0

اللہ تعالی کاکلام اور نبی کریم ﷺکی احادیث مبارکہ عربی زبان میں...

تصویر کی شرعی حیثیت

تصویر کی شرعی حیثیت

0.0

مسئلہ تصویر اتنا عام ہو چکا ہے کہ شاید ہی کوئی گھر...

خماسیات قرآن و حدیث

خماسیات قرآن و حدیث

0.0

اللہ رب العزت نے اپنے بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے...

حقیقت الصلوۃ

حقیقت الصلوۃ

0.0

مسلمانوں کا امتیازی وصف دن اور رات میں پانچ دفعہ اپنے پرور...