حمد ایک عربی لفظ ہے،جس کے معنیٰ‘‘تعریف‘‘ کے ہیں۔ اللہ کی تعریف میں کہی جانے والی نظم کو حمد کہتے ہیں۔ حمد باری تعالیٰ، کئی زبانوں میں لکھی جاتی آرہی ہے۔پیغمبرِ اسلام حضرت محمد ﷺ کی مدحت، تعریف و توصیف، شمائل و خصائص کے نظمی اندازِ بیاں کو نعت یا نعت گوئی کہا جاتا ہے۔عربی زبان میں نعت کیلئے لفظ "مدحِ رسول" استعمال ہوتا ہے۔ اسلام کی ابتدائی تاریخ میں بہت سے صحابہ کرام نے نعتیں لکھیں اور یہ سلسلہ آج تک جاری و ساری ہے۔ عہدرسالت میں سیدنا حسان بن ثابت پہلے نعت گو شاعر اور نعت خواں تھے۔نبی کریم ﷺ نے خود کئی مرتبہ سیدنا حسان بن ثابت سے نعت سماعت فرمائی۔حمدونعت دینی اداروں اور اسلامی واصلاحی اجتماعات میں قدیم زمانے سے رائج ہے اور اب بھی جاری وساری ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’سنہرے نغمات‘‘ حمد ونعت ، دعا ومناجات اور ترانے ومنظومات پر مشتمل سرفراز احمد فیضی صاحب کا مرتب کردہ ایک حسین گلدستہ ہے ۔ اس مجموعہ کو مرتب موصوف نے بڑی محنت سے جمع کیا ہے۔ اس گلدستہ میں ہندوپاک کے متنوع مجلات وجرائد، اخبارات ورسائل سے ایسے گل وبوٹے چن کر جمع کیے گئے ہیں جن سے صحیح فکر اور صالح عقیدہ ومنہج کی نکلنے والی خوشبو دل ودماغ کومعطر کرنے کے ساتھ بدعت وخرافات سے متعفن ماحول کودلکش وعطربیز بنادیتی ہے ۔اور یہ گلدستہ اسلاف کی خوبصورت منظوم تاریخ اوران کے کارناموں کی سچی تصویر ہے جس میں ان کے مجاہدات کا تذکرہ او رکتاب وسنت کی اشاعت وسربلندی کے لیے سرفروشانہ جدوجہد کا ذکر بڑے ہی دلنشیں انداز میں کیا گیا ہے ۔تاکہ طالبان علوم نبوت کو ان کی دیرینہ عظمتوں سے حوصلہ ملے ۔حمد نعت کے علاوہ اسلامی شعار سے متعلق بھی کچھ نظمیں اس میں شامل ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرتب کی اس کاوش کو شرفِ قبولیت سے نوازے ۔(آمین) (م۔ا).
دین اسلام ایک کامل ضابطہ حیات ہے جس میں تمام افراد بشر...
اسلام کے بنیادی ترین عقائد میں سے ایک عقیدہ، عقیدہ ختم نبوت...
اللہ تعالی کاکلام اور نبی کریم ﷺکی احادیث مبارکہ عربی زبان میں...
مسئلہ تصویر اتنا عام ہو چکا ہے کہ شاید ہی کوئی گھر...
اللہ رب العزت نے اپنے بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے...
مسلمانوں کا امتیازی وصف دن اور رات میں پانچ دفعہ اپنے پرور...
Created with AppPage.net
Similar Apps - visible in preview.