About آسان عربی بول چال
اللہ تعالی کاکلام اور نبی کریم ﷺکی احادیث مبارکہ عربی زبان میں ہیں اسی وجہ سے اسلام اور مسلمانوں سے عربی کا رشتہ مضبوط ومستحکم ہے عربی اسلام کی سرکاری زبان ہے ۔شریعت اسلامی کے بنیادی مآخد اسی زبان میں ہیں لہذا قرآن وسنت اور شریعتِ اسلامیہ پر عبور حاصل کرنےکا واحد ذریعہ عربی زبان ہے۔ اس لحاظ سے عربی سیکھنا اور سکھانا امت مسلمہ کا اولین فریضہ ہے ۔ لیکن مسلمانوں کی اکثریت عربی زبان سے ناواقف ہے جس کی وجہ سے وہ فرمان الٰہی اور فرمان نبوی ﷺ کو سمجھنے سے قاصر ہیں ۔ حتی کہ تعلیم حاصل کرنے والے لوگوں کی اکثریت سکول ،کالجز ،یونیورسٹیوں کے نصاب میں شامل اسلامیات کے اسباق کو بھی بذات خود پڑھنے پڑھانے سے قا صر ہے ۔دنيا كي سب سے بڑی اسلامی مملکت پاکستان دنیا کے نقشے پر اس لیے جلوہ گر ہوئی تھی کہ اس کے ذریعے اسلامی اقدار اور دینی شعائر کا احیاء ہوگا۔ اسلامی تہذیب وثقافت کا بول بالا ہوگا اور قرآن کی زبان سرزمین پاک میں زند ہ وتابندہ ہوگی۔مگر زبان قرآن کی بے بسی وبے کسی کہ ارض پاکستان میں اس مقام پر پہنچ گئی ہے کہ دور غلامی میں بھی نہ پہنچی تھی۔علماء ومدارس کی اپنی حدتک عربی زبان کی نشرواشاعت کے لیے کوششیں وکاوشیں قابل ذکر ہیں۔ لیکن سرکاری طور پر حکومت کی طرف کماحقہ جدوجہد نہیں کی گئی۔ زیر تبصرہ کتاب ’’آسان عربی بول وچال‘‘ مولانا شاہد جاوید کی کاوش ہے اس کتاب میں انہوں نے مدارس عربیہ کے ان طلباء کےلیے جو بالکل ہی مبتدی اورخالی الذہن ہوتے ہیں وہ عربی تکلم کا ذوق تو رکھتے ہیں لیکن وہ اپنے پاس الفاظ کی تعبیر نہ ہونے کی وجہ سے بول نہیں پاتے ۔ فاضل مصنف یہ کتاب ایسے ہی طلباء کی استعداد کو سامنے رکھ کر آسان فہم انداز میں مرتب کی ہے تاکہ اس قسم کے طلباء مدرسہ کی چاردیواری میں رہتے ہوئے مدرسہ کی چوبیس گھنٹے کی زندگی میں استعمال ہونے والے جملے بول کر عربی تکلم پر عبور حاصل کرسکیں مدارس دینیہ میں زیر تعلیم مبتدی طلبہ وطالبات اس کا مطالعہ کر کے آسانی سے عربی زبان بولنے اور سمجھنے کی مہارت حاصل کرسکتے ہیں ۔(م۔ا).
آسان عربی بول چال details
آسان عربی بول چال is a free Books & Reference app for Android with 10+ installs on Google Play. It was released on August 14, 2023 and last updated on August 14, 2023. It requires Android 5.0 or later.
- Category
- Books & Reference
- Installs
- 10+
- Price
- Free
- In-app purchases
- No
- Ads
- No ads
- Current version
- 1.0
- Requires Android
- 5.0
- Content rating
- Everyone
- Released
- August 14, 2023
- Last updated
- August 14, 2023
Alternatives to آسان عربی بول چال
Looking for apps like آسان عربی بول چال? Here are 6 similar Android apps on Google Play. All of them are free to download.
آئینۂ قادیانیت
اسلام کے بنیادی ترین عقائد میں سے ایک عقیدہ، عقیدہ ختم نبوت...
معلم لغۃ القرآن
اللہ تعالی کاکلام اور نبی کریم ﷺکی احادیث مبارکہ عربی زبان میں...
تصویر کی شرعی حیثیت
مسئلہ تصویر اتنا عام ہو چکا ہے کہ شاید ہی کوئی گھر...
خماسیات قرآن و حدیث
اللہ رب العزت نے اپنے بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے...
حقیقت الصلوۃ
مسلمانوں کا امتیازی وصف دن اور رات میں پانچ دفعہ اپنے پرور...
رواداری سیرت طیبہ کی روشنی میں
اللہ کے پاک نبی کریم حضرت محمد مصطفی احمد مجتبیؐ شب اسریٰ...
| App | Rating | Price | Installs | Last updated |
|---|---|---|---|---|
| آسان عربی بول چال | – | Free | 10+ | Aug 14, 2023 |
| آئینۂ قادیانیت | – | Free | 0+ | – |
| معلم لغۃ القرآن | – | Free | 1+ | – |
| تصویر کی شرعی حیثیت | – | Free | 0+ | Aug 26, 2023 |
| خماسیات قرآن و حدیث | – | Free | 1+ | – |
| حقیقت الصلوۃ | – | Free | 0+ | Aug 26, 2023 |
| رواداری سیرت طیبہ کی روشنی میں | – | Free | 0+ | – |