Back to Top
لوامع النشر فی اجراء العشر Screenshot 0
لوامع النشر فی اجراء العشر Screenshot 1
لوامع النشر فی اجراء العشر Screenshot 2
لوامع النشر فی اجراء العشر Screenshot 3
Free website generator for mobile apps; privacy policy, app-ads.txt support and more... AppPage.net

About لوامع النشر فی اجراء العشر

قرآن مجید اللہ تعالی کی طرف سے نازل کی جانے والی آسمانی کتب میں سے سب سے  آخری  کتاب ہے ۔جسےاللہ تعالی نے امت کی آسانی کی غرض سے قرآن مجید کو سات حروف پر نازل فرمایا ہے۔ یہ تمام کے تمام ساتوں حروف عین قرآن اور منزل من اللہ ہیں۔ان تمام پرایمان لانا ضروری اور واجب ہے،اوران کا انکار کرنا کفر اور قرآن کا انکار ہے۔اس وقت دنیا  بھر میں سبعہ احرف پر مبنی دس قراءات  اور بیس روایات پڑھی اور پڑھائی جارہی ہیں۔اور ان میں سے چار روایات (روایت قالون،روایت ورش،روایت دوری اور روایت حفص)ایسی ہیں جو دنیا کے کسی نہ کسی حصے میں باقاعدہ رائج اور متداول ہیں،عالم اسلام کے ایک بڑے حصے پر قراءت امام عاصم بروایت حفص رائج ہے، جبکہ مغرب ،الجزائر ،اندلس اور شمالی افریقہ میں قراءت امام نافع بروایت ورش  ، لیبیا ،تیونس اور متعدد افریقی ممالک میں روایت قالون عن نافع ،مصر، صومالیہ، سوڈان اور حضر موت  میں روایت دوری عن امام ابو عمرو بصری رائج اور متداول ہے۔ہمارے ہاں مجلس التحقیق الاسلامی میں ان چاروں متداول روایات(اور مزید روایت شعبہ) میں مجمع ملک فہد کے مطبوعہ قرآن مجید بھی موجود ہیں۔عہد تدوین علوم سے کر آج تک قراءات قرآنیہ کے موضوع پر بے شمار اہل علم اور قراء نے کتب تصنیف فرمائی ہیں اور ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔ زیر نظر کتاب '' لوامع النشر فی اجراء العشر ''استاذ القراء قاری محمد تقی الاسلام دہلوی کی تصنیف ہے۔جس میں انہوں   نے مذکورہ قراءات عشرہ کے عملی اجراء  کا طریقہ بتلایا ہے۔اللہ تعالی قراء ات  قرآنیہ  کے حوالے سے سر انجام دی گئی ان کی ان خدمات جلیلہ کو قبول فرمائے۔آمین(راسخ).

Similar Apps

تعلیم الاسلام

تعلیم الاسلام

0.0

دین اسلام ایک کامل ضابطہ حیات ہے جس میں تمام افراد بشر...

آئینۂ قادیانیت

آئینۂ قادیانیت

0.0

اسلام کے بنیادی ترین عقائد میں سے ایک عقیدہ، عقیدہ ختم نبوت...

معلم لغۃ القرآن

معلم لغۃ القرآن

0.0

اللہ تعالی کاکلام اور نبی کریم ﷺکی احادیث مبارکہ عربی زبان میں...

تصویر کی شرعی حیثیت

تصویر کی شرعی حیثیت

0.0

مسئلہ تصویر اتنا عام ہو چکا ہے کہ شاید ہی کوئی گھر...

خماسیات قرآن و حدیث

خماسیات قرآن و حدیث

0.0

اللہ رب العزت نے اپنے بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے...

حقیقت الصلوۃ

حقیقت الصلوۃ

0.0

مسلمانوں کا امتیازی وصف دن اور رات میں پانچ دفعہ اپنے پرور...