Back to Top
عشرہ مبشرہ Screenshot 0
عشرہ مبشرہ Screenshot 1
عشرہ مبشرہ Screenshot 2
عشرہ مبشرہ Screenshot 3
Free website generator for mobile apps; privacy policy, app-ads.txt support and more... AppPage.net

About عشرہ مبشرہ

صحابہ  نام  ہے  ان نفوس ِ قدسیہ  کا جنہوں  نے   محبوب  ومصدوق رسول ﷺ کے روئے مبارک کو دیکھا  اور اس خیر القرون کی تجلیات ِایمانی کو  اپنے   ایمان  وعمل میں پوری طرح سمونے کی  کوشش کی ۔ صحابی کا مطلب ہے دوست یاساتھی شرعی اصطلاح میں صحابی  سے مراد رسول  اکرم ﷺکا وہ  ساتھی ہے جو آ پ پر ایمان لایا،آپ ﷺ کی زیارت کی اور ایمان کی حالت  میں دنیا سے رخصت ہوا ۔ صحابی  کالفظ رسول اللہﷺ کے ساتھیوں کے ساتھ کے خاص  ہے  لہذاب  یہ لفظ کوئی دوسراا شخص اپنے ساتھیوں کےلیے  استعمال نہیں کرسکتا۔  انبیاء  کرام﷩ کے  بعد  صحابہ کرام   کی   مقدس  جماعت تمام  مخلوق سے  افضل  اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام  کو ہی  حاصل  ہے  کہ اللہ  نے   انہیں دنیا میں  ہی  مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے  بہت سی  قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔صحابہ کرام  سے محبت اور  نبی کریم  ﷺ نے  احادیث مبارکہ  میں جوان کی افضلیت  بیان کی ہے ان کو تسلیم   کرنا  ایمان کاحصہ ہے ۔بصورت دیگرایما ن ناقص ہے ۔ صحابہ کرام   کے ایمان  ووفا کا انداز اللہ کو اس قدر  پسند آیا کہ اسے   بعد میں آنے والے  ہر ایمان  لانے والے  کے لیے کسوٹی قرار  دے  دیا۔ صحابہ کرام   کےایمان  افروز  تذکرے سوانح حیا ت کے  حوالے  سے  ائمہ محدثین او راہل علم  کئی  کتب تصنیف کی  ہیں عربی زبان  میں  الاصابہ اور اسد الغابہ وغیرہ  قابل ذکر ہیں  ۔اور اسی طرح اردو زبان میں  کئی مو جو د کتب موحود ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’عشرہ مبشرہ‘‘ علامہ  قاضی محمد سلیمان  منصورپوری ﷫ کے   بھائی  قاضی  حبیب الرحمن  کی  تصنیف ہے ۔  جماعت ِ صحابہ  کرام   میں  مہاجرین وانصار جملہ صحابہ سےبالاتفاق افضل ہیں۔  پھرانصار پر مہاجرین کواور مہاجرین پر عشرہ مبشرہ کو فضیلت خاص حاصل ہے ۔عشرہ مبشرہ سے  وہ جلیل القدر  صحابہ کرام مراد ہیں  جنہیں نبی کریم ﷺ نے  دنیا ہی میں  جنتی ہونے کی بشارت دے دی تھی۔کتاب ہذا میں میں مصنف موصوف نے  عشرہ مبشرہ صحابہ کرام   کے حالات وواقعات اور ان کے فضائل ومناقب کو  آیات  قرآنی اور کتب ِ حدیث وسیرت کےحوالہ جات  سےمزین کر کے  پیش کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ   ان کی اس کاوش کو شرف ِقبولیت سے نوازے  اور اہل اسلام کے دلوں میں صحابہ کی   عظمت ومحبت پیدا فرمائے (آمین) (م۔ا).

Similar Apps

آئینۂ قادیانیت

آئینۂ قادیانیت

0.0

اسلام کے بنیادی ترین عقائد میں سے ایک عقیدہ، عقیدہ ختم نبوت...

معلم لغۃ القرآن

معلم لغۃ القرآن

0.0

اللہ تعالی کاکلام اور نبی کریم ﷺکی احادیث مبارکہ عربی زبان میں...

تصویر کی شرعی حیثیت

تصویر کی شرعی حیثیت

0.0

مسئلہ تصویر اتنا عام ہو چکا ہے کہ شاید ہی کوئی گھر...

خماسیات قرآن و حدیث

خماسیات قرآن و حدیث

0.0

اللہ رب العزت نے اپنے بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے...

حقیقت الصلوۃ

حقیقت الصلوۃ

0.0

مسلمانوں کا امتیازی وصف دن اور رات میں پانچ دفعہ اپنے پرور...

رواداری سیرت طیبہ کی روشنی میں

رواداری سیرت طیبہ کی روشنی میں

0.0

اللہ کے پاک نبی کریم حضرت محمد مصطفی احمد مجتبیؐ شب اسریٰ...