Back to Top
محمد عربی ﷺ Screenshot 0
محمد عربی ﷺ Screenshot 1
محمد عربی ﷺ Screenshot 2
محمد عربی ﷺ Screenshot 3
Free website generator for mobile apps; privacy policy, app-ads.txt support and more... AppPage.net

About محمد عربی ﷺ

ہر دلعزیز سیرتِ سرورِ کائنات کا موضوع گلشنِ سدابہار کی طرح ہے ۔جسے شاعرِ اسلام سیدنا حسان بن ثابت سے لے کر آج تک پوری اسلامی تاریخ میں آپ ﷺ کی سیرت طیبہ کے جملہ گوشوں پر مسلسل کہااور لکھا گیا ہے او رمستقبل میں لکھا جاتا رہے گا۔اس کے باوجود یہ موضوع اتنا وسیع اور طویل ہے کہ اس پر مزید لکھنے کاتقاضا اور داعیہ موجود رہے گا۔ دنیا کی کئی زبانوں میں بالخصوص عربی اردو میں بے شمار سیرت نگار وں نے سیرت النبی ﷺ پر کتب تالیف کی ہیں۔ اردو زبان میں سرت النبی از شبلی نعمانی ، رحمۃللعالمین از قاضی سلیمان منصور پوری اور مقابلہ سیرت نویسی میں دنیا بھر میں اول آنے والی کتاب الرحیق المختوم از مولانا صفی الرحمن مبارکپوری کو بہت قبول عام حاصل ہوا۔رسول اللہ ﷺ کی اتباع جس سے اللہ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے ۔ اس کا مطلب یہی ہ ےکہ آدمی کے سیرت وکردار میں اپنی صلاحیت اور کوشش کےمطابق رسول اکرمﷺ کی شخصیت کی جھلک نظر آئے۔ اگر کوئی انسان ایسی شخصیت کی تعمیر جس میں کشش اور دلآویزی ہو ، عظمت اور بزرگی ہو ، رعب اور دبدبہ ہو تو اس کے لیے ضروری ہے کہ نبی کریم ﷺ کی سیرت کو بنیاد بنائے اور اس کا مطالعہ کرتار ہے۔ آپ کی سیرت کا مطالعہ تمام سیرتوں سے بے نیاز کر سکتا ہے لیکن تمام عظیم ہستیوں کی سیرت کا مطالعہ آپﷺ کی سیرت سے بے نیاز نہیں کرسکتا۔ زیر تبصرہ کتا ب’’ محمد عربیﷺ‘‘محمدعنایت اللہ سبحانی کی کاوش ہے ۔یہ کتا ب در اصل مصرکے محکمہ تعلیم وتربیت کے نگران محمد احمد برانق کی نگرانی میں سیرت نبویﷺپرعربی زبان میں تیار ہونے ایک مجموعہ کا ترجمہ ہے ۔مترجم نے ترجمہ کرتے ہوئےاصل کتاب کی ترتیب کو باقی رکھا ہے اور اس کے پیرایۂ بیان اور اسلوب نگارش کو بھی برقرار رکھنے کی اپنی تک پوری کوشش کی ہے ۔ اور جہاں جہاں ضرورت محسوس کی ہے اصلاح وترمیم اور اضافہ کیا ہے۔یہ کتاب اپنی سلاست وروانی اور اثر آفرینی میں نہایت بلند مقام رکھتی ہے ۔ اس کتا ب کا پہلا ایڈیشن ہندوستان میں شائع ہوا۔فاضل مترجم کی نظرثانی اور اضافوں کےبعد اس کو اسلامک پبلی کیشنز ،لاہور نے دوبارہ شائع کیا ۔(م۔ا).

Similar Apps

آئینۂ قادیانیت

آئینۂ قادیانیت

0.0

اسلام کے بنیادی ترین عقائد میں سے ایک عقیدہ، عقیدہ ختم نبوت...

معلم لغۃ القرآن

معلم لغۃ القرآن

0.0

اللہ تعالی کاکلام اور نبی کریم ﷺکی احادیث مبارکہ عربی زبان میں...

تصویر کی شرعی حیثیت

تصویر کی شرعی حیثیت

0.0

مسئلہ تصویر اتنا عام ہو چکا ہے کہ شاید ہی کوئی گھر...

خماسیات قرآن و حدیث

خماسیات قرآن و حدیث

0.0

اللہ رب العزت نے اپنے بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے...

حقیقت الصلوۃ

حقیقت الصلوۃ

0.0

مسلمانوں کا امتیازی وصف دن اور رات میں پانچ دفعہ اپنے پرور...

رواداری سیرت طیبہ کی روشنی میں

رواداری سیرت طیبہ کی روشنی میں

0.0

اللہ کے پاک نبی کریم حضرت محمد مصطفی احمد مجتبیؐ شب اسریٰ...