Back to Top
حضرت خضر تحقیق کی روشنی میں Screenshot 0
حضرت خضر تحقیق کی روشنی میں Screenshot 1
حضرت خضر تحقیق کی روشنی میں Screenshot 2
حضرت خضر تحقیق کی روشنی میں Screenshot 3
Free website generator for mobile apps; privacy policy, app-ads.txt support and more... AppPage.net

About حضرت خضر تحقیق کی روشنی میں

قرآن کی سورۃ کہف میں ہے کہ حضرت موسی   اپنے خادم ’’جسے مفسرین نے یوشع لکھا ہے‘‘ کے ساتھ مجمع البحرین جارہے تھے کہ راستے میں آپ کی ملاقات اللہ کے بندے سے ہوئی۔ حضرت موسی نے اس سے کہا کہ آپ اپنےعلم میں سے کچھ مجھے بھی سکھا دیں تو میں چند روز آپ کے ساتھ رہوں۔ بندے نے کہا کہ آپ جو واقعات دیکھیں گے ان پر صبر نہ کر سکیں گے۔ اگر آپ کو میرے ساتھ رہنا ہے تو مجھ سے کسی چیز کی بابت سوال نہ کرنا۔ اس قول و قرار کے بعد دونوں سفر پر روانہ ہوگئے۔ راستے میں اللہ  کے بندے نے چند عجیب و غریب باتیں کیں۔ کشتی میں سوراخ ، ایک لڑکے کا قتل اور بغیر معاوضہ ایک گرتی ہوئی دیوار کو سیدھا کرنا، جس پر حضرت موسی سے صبر نہ ہو سکا اور آپ ان باتوں کا سبب پوچھ بیٹھے۔ اللہ کے بندے نے سبب تو بتا دیا ۔ لیکن حضرت موسی کا ساتھ چھوڑ دیا۔احادیث مبارکہ میں اس خاص بندےکا نام’’ خضر ‘‘آیا ہے  اور مفسرین کی اکثریت کے نزدیک اس سے مرادحضرت خضر  ہیں۔مفسرین نے حضرت خضر کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم  کی ہیں۔انہوں نے  واقعات  وروایات کی چھان بین کرکے  ان کے احوال زندگی معلوم کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے ۔مورخین نے حضرت  خضر کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی ہے  اورعلماء نے ان کی وفات وحیات پر کتابیں تحریر کی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’ حضرت خضر تحقیق کی روشنی میں ‘‘ڈاکٹر غلام قادر لون صاحب نے  بڑی عرق ریزی اور محنت شاقہ سے تحریرکی ہے اور مستند حوالوں اور حواشی  کی روشنی میں حضرت خضرت  خضر   کا  نام  ونسب  اور حالات زندگی ، حضرت خضر اور موحضرت  موسیٰ   کا  واقعہ  اور ان کے  متعلق  دیگر کے معلومات کو  تحقیقی انداز میں مرتب کیا ہے ۔اورآخر میں مختصراً حضرت الیاس    کابھی تذکرہ کیا ہے ۔(م۔ا).

Similar Apps

تعلیم الاسلام

تعلیم الاسلام

0.0

دین اسلام ایک کامل ضابطہ حیات ہے جس میں تمام افراد بشر...

آئینۂ قادیانیت

آئینۂ قادیانیت

0.0

اسلام کے بنیادی ترین عقائد میں سے ایک عقیدہ، عقیدہ ختم نبوت...

معلم لغۃ القرآن

معلم لغۃ القرآن

0.0

اللہ تعالی کاکلام اور نبی کریم ﷺکی احادیث مبارکہ عربی زبان میں...

تصویر کی شرعی حیثیت

تصویر کی شرعی حیثیت

0.0

مسئلہ تصویر اتنا عام ہو چکا ہے کہ شاید ہی کوئی گھر...

خماسیات قرآن و حدیث

خماسیات قرآن و حدیث

0.0

اللہ رب العزت نے اپنے بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے...

حقیقت الصلوۃ

حقیقت الصلوۃ

0.0

مسلمانوں کا امتیازی وصف دن اور رات میں پانچ دفعہ اپنے پرور...