دین اسلام ایک کامل ضابطہ حیات ہے جس میں تمام افراد بشر کے حقوق وفرائض کو مکمل طور پر بیان کیاگیا ہے ۔لہذا اگر ہر شخص اپنی ذمے داریاں پوری کرے اوردوسروں کے حقوق ادا کرتا رہے تو مسلم معاشرہ امن وامان کا ایک مثالی گہوارہ بن سکتا ہےکیونکہ اس کی تعلیمات میں دینوی واخروی دونوں قسم کے فوائد موجود ہیں جو ایک کامیاب زندگی کی ضمانت ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب’’ تعلیم الاسلام ‘‘ مولانا محمد سعید کلیروی ﷾ کی تصنیف ہے ۔ فاضل مصنف نےاس کتاب میں انتہائی آسان پیرائے سوال وجواب کی صورت میں عوام الناس کے لیے عقائد، عبادات اورمعاملات سےمتعلق اسلامی تعلیمات کوبیان کیا ہے ۔ آخری باب میں سیرت النبی ﷺ کے متعلق ایک باب میں نبی اکرم ﷺ کےحالات ووقعات کے متعلق مفید معلومات جمع کردی ہیں ۔فاضل مصنف نے بھر پور کوشش سے تمام احکام ومسائل کو عام فہم انداز لکھا ہے تاکہ ہر مسلمان اس سے بہ آسانی استفادہ کرسکے ۔(م۔ا).
دین اسلام ایک کامل ضابطہ حیات ہے جس میں تمام افراد بشر...
اسلام کے بنیادی ترین عقائد میں سے ایک عقیدہ، عقیدہ ختم نبوت...
اللہ تعالی کاکلام اور نبی کریم ﷺکی احادیث مبارکہ عربی زبان میں...
مسئلہ تصویر اتنا عام ہو چکا ہے کہ شاید ہی کوئی گھر...
اللہ رب العزت نے اپنے بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے...
مسلمانوں کا امتیازی وصف دن اور رات میں پانچ دفعہ اپنے پرور...
Created with AppPage.net
Similar Apps - visible in preview.