AppPage.net

Screenshots

  • وراثت اسلامی screenshot 1
  • وراثت اسلامی screenshot 2
  • وراثت اسلامی screenshot 3
  • وراثت اسلامی screenshot 4
  • وراثت اسلامی screenshot 5
  • وراثت اسلامی screenshot 6
  • وراثت اسلامی screenshot 7
  • وراثت اسلامی screenshot 8

About وراثت اسلامی

فوت ہونے والا شخص اپنےپیچھے جو اپنا مال ، زمین،زیور وغیرہ چھوڑ جاتاہے اسے ترکہ ،وراثت یا ورثہ کہتے ہیں ۔ کسی مرنے والے مرد یا عورت کی اشیاء اور وسائلِ آمدن وغیرہ کےبارے یہ بحث کہ کب ،کس حالت میں کس وارث کو کتنا ملتا ہے شرعی اصلاح میں اسے علم الفرائض کہتے ہیں ۔ علم الفرائض (اسلامی قانون وراثت) اسلام میں ایک نہایت اہم مقام رکھتا ہے ۔قرآن مجید نے فرائض کےجاری نہ کرنے پر سخت عذاب سے ڈرایا ہے ۔چونکہ احکام وراثت کاتعلق براہ راست روز مرہ کی عملی زندگی کے نہایت اہم پہلو سے ہے ۔ اس لیے نبی اکرمﷺ نےبھی صحابہ کواس علم کےطرف خصوصاً توجہ دلائی اور اسے دین کا نہایت ضروری جزء قرار دیا ۔صحابہ کرام میں سیدنا علی ابن ابی طالب، سیدنا عبد اللہ بن عباس،سیدنا عبد اللہ بن مسعود،سیدنا زیدبن ثابت کا علم الفراض کے ماہرین میں شمار ہوتا ہے ۔صحابہ کےبعد زمانےکی ضروریات نےدیگر علوم شرعیہ کی طرح اس علم کی تدوین پر بھی فقہاء کومتوجہ کیا۔ انہوں نے اسے فن کی حیثیت دی اس کے لیے خاص زبان اور اصلاحات وضع کیں اور اس کے ایک ایک شعبہ پر قرآن وسنت کی روشنی میں غوروفکر کر کے تفصیلی وجزئی قواعد مستخرج کیے۔اہل علم نے اس علم کے متعلق مستقل کتب تصنیف کی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’وراثت اسلامی‘‘ برصغیر کے پاک وہندکے معروف عالم دین بانی جامعہ اہل حدیث ،چوک دالگراں، لاہور روپڑی خاندان کے جد امجد اور جامعہ لاہور الاسلامیہ کے مدیر اعلیٰ ڈاکٹر حافظ عبد الرحمن مدنی صاحب﷾کے تایا جان مجتہد العصر حافظ عبد اللہ محدث روپڑی ﷫ کی تصنیف ہے ۔محدث روپڑی ﷫ نے اس کتاب کو دو حصوں میں تقسیم کیا ہے ۔ حصہ اول میں ترکہ میت ، اصحاب الفروض، مسئلہ تشبیب، حجب، مقاسمۃ الجد اورمسئلہ اکدریہ کوبیان کیا ہے اور دوسرے حصے میں ذوی الارحام، خنثی مشکل، حمل کی وراثت ، مفقود الخبر وغیرہ مسائل کو بیان کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ روپڑی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی ٰ مقام عطا فرمائے ۔(آمین) (م۔ا).

Alternatives to وراثت اسلامی

Looking for apps like وراثت اسلامی? Here are 6 similar Android apps on Google Play. All of them are free to download.

وراثت اسلامی vs. alternatives
App Rating Price Installs Last updated Compare
وراثت اسلامی – Free 1+ Aug 17, 2023
آئینۂ قادیانیت – Free 0+ Aug 27, 2023 Compare
معلم لغۃ القرآن – Free 1+ Aug 27, 2023 Compare
تصویر کی شرعی حیثیت – Free 0+ Aug 26, 2023 Compare
خماسیات قرآن و حدیث – Free 1+ Aug 26, 2023 Compare
حقیقت الصلوۃ – Free 0+ Aug 26, 2023 Compare
رواداری سیرت طیبہ کی روشنی میں – Free 0+ Aug 26, 2023 Compare

Compare وراثت اسلامی with the top alternatives: ratings, updates, ASO score and keyword gaps →

Similar apps on Google Play