اسلام اللہ کا کامل دین ہے جوزندگی کے تمامسائل میں ہماری مکمل رہنمائی کرتا ہے۔ جو شخص اسے اپنا لےگا وہی کامیاب وکامران ہے اور جواس سے بے رغبتی اختیار کرے گا وہ خائب وخاسر ناکام ونامراد ہوگا۔دینِ اسلام عقادئد ونطریات اور عبادات ومعاملات میں ہماری ہر لحاظ سے رہنمائی کرتا ہے ۔اس عارضی دنیا میں ہرمرد وعورت آئیڈیل لائف کے خواہاں ہیں ۔ وہ خود ایسی مثالی شخصیت بننا چاہتے ہیں جو مثالی اوصاف کی مالک ہو ۔ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی عارضی زندگی میں ان کی ہر جگہ عزت ہو ، وقارکا تاج ان کے سر پر سجے ، لوگ ان کےلیے دیدہ دل اور فرش راہ ہوں، ہر دل میں ان کے لیے احترام وتکریم اور پیار کا جذبہ ہو ۔عام طور پر تولوگوں کی سوچ اس دنیا میں ہر طرح کی کامیابی تک محدود ہو کر رہ جاتی ہے ۔ لیکن حقیقت میں کامیباب اور مثالی ہستی وہ ہے جو نہ صرف دنیا میں ہی عزت واحترام ،پیار، وقار، ہر دلعزیزی اور پسندیدگی کا تاج سر پرپہنے بلکہ آخرت میں مرنے کے بعد بھی کامیاب مثالی مسلمان ثابت ہو کر دودھ، شہد کی بل کھاتی نہروں چشموں اور حورو غلمان کی جلو ہ افروزیوں سے معمور جنتوں کا مالک بن جائے ۔ زیر نظر کتاب ’’ مثالی مسلمان عورت‘‘ سعودی عرب کی ایک علمی شخصیت ڈاکٹر شیخ محمدعلی الہاشمی کی عربی تصنیف ’’ شخصية المرأة المسلمة كمايصوغها الاسلام ‘‘کا اردو ترجمہ ہے۔یہ کتاب مسلمان عورتوں کو کامیاب زندگی گزارنے کے راز بتاتی ہے اور ان پر مسلم معاشرے کا آئیڈیل بننے کا سنہری لائحہ عمل واضح کرتی ہے۔اور یہ کتاب ایک مثالی مسلمان عورت کی زندگی کو دس پہلوؤں میں تقسیم کر کے اس کوکامل راہنمائی فراہم کرتی ہے ۔کہ جس کواپنا کر وہ اس دنیا میں بھی دنیا والوں کی آنکھ کا تارا بن سکے اورمرنے کے بعد بھی فضیلت کے روشن آسمان میں چمکتے تاروں میں چاند بن سکے ۔ محترم طاہر نقاش صاحب نے ڈاکٹر شیخ محمدعلی الہاشمی ﷾ کی کتاب ’’شخصية المرأ المسلم كمايصوغها الاسلام‘‘ کا مثالی مسلمان مرد کے نام سےترجمہ کرکے شائع کیا ہے امید ہے کہ دارالابلاغ کی یہ دونوں کتابیں معاشرے کے مسلمان مردو عورت دونوں کو کامیاب زندگی گزارنے کا سلیقہ سکھاکر دنیا وآخرت میں اس کی مقبول وپسند اور آئیڈیل شخصیت کی تعمیر میں بنیادی کردار ادار کریں گی ۔ان شاء اللہ ۔اللہ تعالیٰ مصنف ،مترجم اورناشر کی تمام مساعی حسنہ کو قبول فرمائے اور اس کتاب کو خواتین اسلام کے نفع بخش بنائے ۔ اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطافرمائےمحترم محمد طاہر نقاش ﷾ کو اور ان کے علم وعمل ،کاروبار میں برکت او ران کو صحت وتندرستی والی زندگی عطائے فرمائے کہ وہ اصلاحی وتبلیغی کتب کی اشاعت کے ذریعے دین ِاسلام کی اشاعت وترویج کے لیے کوشاں ہیں ۔ انہوں نے اپنے ادارے’’ دار الابلاغ‘‘ کی تمام مطبوعات مجلس التحقیق الاسلامی کی لائبریری اور کتاب وسنت ویب سائٹ پر پبلش کرنے کے لیے ہدیۃً عنائت کی ہیں (آمین)(م۔ا).
اللہ تبارک وتعالیٰ نے مسلمانوں کو ایک بڑی دولت اور نعمت سے...
دین اسلام ایک کامل ضابطہ حیات ہے جس میں تمام افراد بشر...
اس میں کوئی شک نہیں کہ دنیا میں انسان کے لیے بے...
اسلام عفت و عصمت اور پاکیزگی قلب و نگاہ کا دین ہے۔...
انسانی زندگی میں تعلیم کی ضرورت و اہمیت ایک مسلمہ حقیقت ہے۔...
اسلام دینِ فطر ت اور مکمل ضابطہ حیات ہے ۔ اس ضابطہ...
Created with AppPage.net
Similar Apps - visible in preview.