Back to Top
بائبل کے اختلافی مسائل Screenshot 0
بائبل کے اختلافی مسائل Screenshot 1
بائبل کے اختلافی مسائل Screenshot 2
بائبل کے اختلافی مسائل Screenshot 3
Free website generator for mobile apps; privacy policy, app-ads.txt support and more... AppPage.net

About بائبل کے اختلافی مسائل

کتب سماویہ میں سے صرف قرآن مجید ہی ایک ایسی کتاب ہے جو ساڑھے چودہ سو سال گزر جانے کے باوجود ہر طرح کی تحریف وتصحیف سے محفوظ ہے۔کیونکہ اس کی حفاظت کی ذمہ داری خود ذات باری تعالی نے اٹھائی ہوئی ہے۔اس کے علاوہ دیگر تمام کتب تحریف وتصحیف کا شکار ہو چکی ہیں،اور  ان کے حاملین نے اپنی خواہشات نفس کو بھی ان کتب کا حصہ بنا دیا ہے۔بائبل میں بے شمار اختلافی مسائل پائے جاتے ہیں۔اللہ تعالی فرماتے ہیں: فَوَيْلٌ لِلَّذِينَ يَكْتُبُونَ الْكِتَابَ بِأَيْدِيهِمْ ثُمَّ يَقُولُونَ هَذَا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ لِيَشْتَرُوا بِهِ ثَمَنًا قَلِيلًا(البقرۃ:79)"پس خرابی ہے ان لوگوں کے لئے جو اپنے ہاتھ سے کتاب لکھتے ہیں ،پھر کہتے ہیں کہ یہ اللہ کی طرف سے ہےتاکہ اس کے ذریعے سے تھوڑی سے قیمت حاصل کر لیں۔"اس کے برعکس صورتحال یہ ہے کہ عیسائی پادری قرآن مجید کو تو غیر محفوظ جبکہ اپنی کتب کو محفوظ قرار دیتے نظر آتے ہیں۔اس صورتحال میں لازم تھا کہ عیسائیوں کی ان کذب بیانیوں اور سازشوں کو ناکام بنایا جائے اور ان کے جھوٹوں کا مستند اور مدلل جواد دیا جائے۔چنانچہ اس کتاب کے مولف میدان میں اترے اور عیسائی پادریوں کی حقیقت کو  منکشف کیا ۔ زیر تبصرہ کتاب"بائیبل کے اختلافی مسائل" مبلغ اسلام محمد امین سابق عمانو ایل مہنگا پادری صاحب کی تصنیف ہے۔جس میں آپ نے بائیبل کے اختلافی مسائل کی نشاندہی کی ہے کہ کس کس مقام پر بائیبل کا آپس میں اختلاف پایا جاتا ہے۔مولف پہلے خود عیسائی تھے لیکن اللہ تعالی نے ہدایت دی اور انہوں نے اسلام کے طوق کو اپنے گلے میں ڈال لیا۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ).

Similar Apps

تعلیم الاسلام

تعلیم الاسلام

0.0

دین اسلام ایک کامل ضابطہ حیات ہے جس میں تمام افراد بشر...

دنیا کی قدیم ترین تاریخ

دنیا کی قدیم ترین تاریخ

0.0

تاريخ ايک ايسا مضمون ہے جس ميں ماضی ميں پيش آنے والے...

سنت و بدعت کی کشمکش

سنت و بدعت کی کشمکش

0.0

اس میں کوئی شک نہیں کہ دنیا میں انسان کے لیے بے...

سیر الصحابیات مع اسوۂ صحابیات

سیر الصحابیات مع اسوۂ صحابیات

0.0

اسلام عفت و عصمت اور پاکیزگی قلب و نگاہ کا دین ہے۔...

تاریخ تعلیم و تربیت اسلامیہ

تاریخ تعلیم و تربیت اسلامیہ

0.0

انسانی زندگی میں تعلیم کی ضرورت و اہمیت ایک مسلمہ حقیقت ہے۔...

مومنات کا پردہ اور لباس

مومنات کا پردہ اور لباس

0.0

اسلام دینِ فطر ت اور مکمل ضابطہ حیات ہے ۔ اس ضابطہ...