Back to Top
خلاصہ مضامین قرآن Screenshot 0
خلاصہ مضامین قرآن Screenshot 1
خلاصہ مضامین قرآن Screenshot 2
خلاصہ مضامین قرآن Screenshot 3
Free website generator for mobile apps; privacy policy, app-ads.txt support and more... AppPage.net

About خلاصہ مضامین قرآن

رمضان المبارک قرآن پاک کےنزول کا مہینہ ہے۔ قرآن اسلامی تعلیمات کا ماخذ ِ اوّل اور رسول اللہﷺ کا ابدی معجزہ ہے۔ رمضان المبارک میں جبریل امین﷤ آپ ﷺ کی پاس آتے اور آپ کے ساتھ قرآن کادور کرتے۔ رسو ل اللہ ﷺ ماہ رمضان میں رات کی عبادت میں غیرمعمولی مشقت اٹھاتے اور گھر والوں اور صحابہ کرام کو قیام الیل کی ترغیب دلاتے۔ اور اپنی زبانِ رسالت سے رمضان میں قیام اللیل کی ان الفاظ میں’’من قام رمضان ایمانا واحتسابا غفرلہ ما تقدم من ذنبہ ‘‘ فضیلت بھی بیان کی ۔سیدنا عمر فاروق﷜ کے عہد خلافت میں صحابہ کرام ﷢ کے مشوورہ سے رمضان المبارک کی راتوں میں تراویح باجماعت پڑھنا مقرر ہوا۔ جس میں امام جہری قراءت کرتا اور مقتدی سماعت سے محظوظ ہوتے۔ لیکن ارض ِ پاک وہند میں ہماری مادری زبان عربی نہیں اس لیے ہم امام کی تلاو ت سنتے تو ہیں لیکن اکثر احباب قرآن کریم کے معنیٰ اور مفہوم سے نابلد ہیں جس کی وجہ سے اکثر لوگ اس مقدس کتاب کی تعلیمات اور احکامات سے محروم رہتے ہیں۔ تو اس ضرورت کے پیش نظر بعض مساجد میں اس بات کا اہتمام کیا گیا کہ قراءت کی جانے والی آیات کا خلاصہ بھی اپنی زبان میں بیان کردیا جائے۔ اور بعض اہل علم نے اس کو تحریر ی صورت میں مختصراً مرتب کیا۔ تاکہ ہر کوئی قرآن کریم سنے اور سمجھے اور اس کے دل میں قرآن مجید کو پڑھنے اور اس پر عمل کرنے کاشوق پیدا ہو۔ زیر تبصرہ کتا ب ’’خلاصہ مضامین قرآن‘‘ مولانا ملک عبد الرؤف صاحب (خطیب جامع مسجد آسٹریلیا) کی یہ ایک کامیاب کوشش ہے موصوف نے تقریباً تیس سال قبل اپنے نمازیوں کو روزانہ نماز تراویح کے بعد تلاوت شدہ قرآن کریم کا خلاصہ سنایا جو بہت پسند کیا گیا۔ دور دور سے صاحبان ذوق اس کو سننے کے لیے آتے تھے۔ تو مولانا نے اپنے اس بیان شدہ کلام اللہ کے تیس پاروں کا خلاصہ تحریری صورت میں مرتب کر کے افادۂ عام کے لیے نہایت آسان زبان میں تیس ابواب کی صورت میں پیش کیا ہے۔ قارئین کی دلچسپی اور افادۂ عام کے لیے ہررکوع کو جداگانہ عنوان دیا گیا ہے اس خلاصہ کایہ سب سےمنفرد اور اہم کام ہے۔ ہر باب آسانی سے تیس منٹ میں پڑھا جاسکتا ہے۔رمضان المبارک میں تراویح سے قبل یا بعد اگر روزانہ نصف گھنٹہ میں یہ خلاصہ سنانے کااہتمام ہو جائے تو تعلیمات قرآن کو عام کرنے کی یہ نہایت کامیاب اور مؤثر صورت ہوگی۔ حافظ نذر احمد پرنسپل شبلی کالج، لاہور نے اس پر نظرثانی کی اور مسلم اکادمی لاہور 1984ء میں اسے شائع کیا تھا۔ (م۔ا).

Similar Apps

تعلیم الاسلام

تعلیم الاسلام

0.0

دین اسلام ایک کامل ضابطہ حیات ہے جس میں تمام افراد بشر...

صحیح آداب و اخلاق

صحیح آداب و اخلاق

0.0

اللہ تبارک وتعالیٰ نے مسلمانوں کو ایک بڑی دولت اور نعمت سے...

سنت و بدعت کی کشمکش

سنت و بدعت کی کشمکش

0.0

اس میں کوئی شک نہیں کہ دنیا میں انسان کے لیے بے...

سیر الصحابیات مع اسوۂ صحابیات

سیر الصحابیات مع اسوۂ صحابیات

0.0

اسلام عفت و عصمت اور پاکیزگی قلب و نگاہ کا دین ہے۔...

تاریخ تعلیم و تربیت اسلامیہ

تاریخ تعلیم و تربیت اسلامیہ

0.0

انسانی زندگی میں تعلیم کی ضرورت و اہمیت ایک مسلمہ حقیقت ہے۔...

مومنات کا پردہ اور لباس

مومنات کا پردہ اور لباس

0.0

اسلام دینِ فطر ت اور مکمل ضابطہ حیات ہے ۔ اس ضابطہ...