Back to Top
فاتحہ خلف الامام Screenshot 0
فاتحہ خلف الامام Screenshot 1
فاتحہ خلف الامام Screenshot 2
فاتحہ خلف الامام Screenshot 3
Free website generator for mobile apps; privacy policy, app-ads.txt support and more... AppPage.net

About فاتحہ خلف الامام

نماز دین اسلام کے بنیادی پانچ ارکان میں سے کلمہ توحید کے بعد ایک اہم ترین رکن ہے۔ اس کی فرضیت قرآن و سنت اور اجماعِ امت سے ثابت ہے۔ یہ شبِ معراج کے موقع پر فرض کی گئی ،اور امت کو اس تحفہ خداوندی سے نوازا گیا۔اس کو دن اور رات میں پانچ وقت پابندی کے ساتھ باجماعت ادا کرنا ہر مسلمان پر فرض اور واجب ہے۔ لیکن نماز کی قبولیت کے لئے سب سے پہلی شرط یہ ہے کہ وہ نبی کریم ﷺ کی نماز کے موافق ہو۔نماز کے مختلف فیہ مسا ئل میں سے ایک مسئلہ فاتحہ خلف الامام کا ہے کہ امام کے پیچھے مقتدی سورۃ الفاتحہ پڑھے گا یا نہیں پڑھے گا ۔ہمارے علم کے مطابق فرض نفل سمیت ہر نماز کی ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ پڑھنا فرض اور واجب ہے،نمازی خواہ منفرد ہو، امام ہو یا مقتدی ہو۔ کیونکہ سورۃ الفاتحہ نماز کے ارکان میں سے ایک رکن ہے اور اس کے بغیر نماز نا مکمل رہتی ہے۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا: اس شخص کی کوئی نماز نہیں جس نے اس میںفاتحۃ الکتاب نہیں پڑھی۔ دوسری جگہ فرمایا: “جس نے أم القرآن(یعنی سورۃ الفاتحہ) پڑھے بغیر نماز ادا کی تو وہ نماز ناقص ہے، ناقص ہے، ناقص ہے، نا مکمل ہے۔ یہ احادیث اور اس معنیٰ پر دلالت کرنے والی دیگر متعدد احادیث سے ثابت ہوتا ہے کہ امام کے پیچھے سورۃ الفاتحہ پڑھنا واجب اور ضروری ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’فاتحہ خلف الامام‘‘ معروف سلفی عالم مولانا خالد گھر جاکھی ﷫ کی تالیف ہے۔ اس میں انہوں نے اختصار کے ساتھ کتاب وسنت کی روشنی فرضیت فاتحہ کو احادیث نبویہ، اقوال صحابہ وتابعین، اور ائمہ کی روشنی میں نہایت مختصر مگر جامع انداز میں ثابت کرنے کی کوشش کی ہے۔ مقلدین کے طرف سے جو اعتراضات کیے جاتے ہیں ان اعتراضات وشکوک کے موصوف نے باحسن طریق جوابات دئیے ہیں۔ یہ کتاب فرضیت فاتحہ خلف الامام پر ایک کامیاب علمی وتحقیقی کاوش ہے۔۔ (م۔ا).

Similar Apps

تعلیم الاسلام

تعلیم الاسلام

0.0

دین اسلام ایک کامل ضابطہ حیات ہے جس میں تمام افراد بشر...

صحیح آداب و اخلاق

صحیح آداب و اخلاق

0.0

اللہ تبارک وتعالیٰ نے مسلمانوں کو ایک بڑی دولت اور نعمت سے...

سنت و بدعت کی کشمکش

سنت و بدعت کی کشمکش

0.0

اس میں کوئی شک نہیں کہ دنیا میں انسان کے لیے بے...

سیر الصحابیات مع اسوۂ صحابیات

سیر الصحابیات مع اسوۂ صحابیات

0.0

اسلام عفت و عصمت اور پاکیزگی قلب و نگاہ کا دین ہے۔...

تاریخ تعلیم و تربیت اسلامیہ

تاریخ تعلیم و تربیت اسلامیہ

0.0

انسانی زندگی میں تعلیم کی ضرورت و اہمیت ایک مسلمہ حقیقت ہے۔...

مومنات کا پردہ اور لباس

مومنات کا پردہ اور لباس

0.0

اسلام دینِ فطر ت اور مکمل ضابطہ حیات ہے ۔ اس ضابطہ...