Back to Top
مومنات کا پردہ اور لباس Screenshot 0
مومنات کا پردہ اور لباس Screenshot 1
مومنات کا پردہ اور لباس Screenshot 2
مومنات کا پردہ اور لباس Screenshot 3
Free website generator for mobile apps; privacy policy, app-ads.txt support and more... AppPage.net

About مومنات کا پردہ اور لباس

اسلام دینِ فطر ت اور مکمل ضابطہ حیات ہے ۔ اس ضابطہ حیات میں ہر دو مرد وزن کی حفاظت وتکریم کے لیے ایسے قواعد مقرر کئے گئے ہیں کہ ان پر عمل پیرا ہونے میں نہ کوئی دقت پیش آتی ہے نہ فطرت سلیم انہیں قبول کرنے میں گرانی محسوس کرتی ہے۔ اسلام باوقار زندگی گزارنے کادرس دیتا ہے۔ جس   کے تحفظ کے لیے تعزیری قوانین نافذ کئے گئے ہیں تاکہ عزت نفس مجروح کرنے والوں کا محاسبہ ہوتا رہے ۔عورت کے لیے پردے کاشرعی حکم اسلامی شریعت کا طرۂ امتیاز اور قابل فخر دینی روایت ہے ۔اسلام نے عورت کو پردےکا حکم دے کر عزت وتکریم کے اعلیٰ ترین مقام پر لاکھڑا کیا ۔پردہ کاشرعی حکم معاشرہ کو متوازن کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور مردکی شہوانی کمزوریوں کا کافی وشافی علاج ہے ۔اس لیے دخترانِ اسلام کو پردہ کے سلسلے میں معذرت خواہانہ انداز اختیار کرنے کی بجائے فخریہ انداز میں اس حکم کو عام کرنا چاہیے تاکہ پوری دنیا کی خواتین اس کی برکات سے مستفید ہو سکیں۔اللہ تعالیٰ کے حکم کی رو سے عورت پر پردہ فرض عین ہے جس کا تذکرہ قرآن   کریم میں ا یک سے زیادہ جگہ پر آیا ہے اور کتبِ احادیث میں اس کی صراحت موجو د ہے ۔کئی اہل علم نے عربی واردو زبان میں پردہ کے موضوع پرمتعدد کتب تصنیف کی ہیں۔ زیرتبصرہ کتاب’’مومنات کاپردہ اورلباس‘‘ شیخ الاسلام ابن تیمیہ ﷫ کی کتاب کا ترجمہ ہے۔اس کتاب میں انہوں نے عورت کا نمازمیں لباس کیسا ہونا چاہیے اور عورت کے گھر وگھر سے باہر پردہ کےاحکام کومختصر مگرجامع انداز میں بیان کیا ہے۔ اگرچہ اس کتاب کو کئی اداروں نے شائع کیا ہے۔لیکن کتاب ہذاپر دارالابلاغ کی ٹیم نے خصوصی محنت کر کے اس کوایک نئے انداز میں پیش کیا ہے۔اس کی تحقیق وتدقیق اور تخریج نئے سرے سے کی۔ فٹ.

Similar Apps

تعلیم الاسلام

تعلیم الاسلام

0.0

دین اسلام ایک کامل ضابطہ حیات ہے جس میں تمام افراد بشر...

صحیح آداب و اخلاق

صحیح آداب و اخلاق

0.0

اللہ تبارک وتعالیٰ نے مسلمانوں کو ایک بڑی دولت اور نعمت سے...

سنت و بدعت کی کشمکش

سنت و بدعت کی کشمکش

0.0

اس میں کوئی شک نہیں کہ دنیا میں انسان کے لیے بے...

سیر الصحابیات مع اسوۂ صحابیات

سیر الصحابیات مع اسوۂ صحابیات

0.0

اسلام عفت و عصمت اور پاکیزگی قلب و نگاہ کا دین ہے۔...

تاریخ تعلیم و تربیت اسلامیہ

تاریخ تعلیم و تربیت اسلامیہ

0.0

انسانی زندگی میں تعلیم کی ضرورت و اہمیت ایک مسلمہ حقیقت ہے۔...

مومنات کا پردہ اور لباس

مومنات کا پردہ اور لباس

0.0

اسلام دینِ فطر ت اور مکمل ضابطہ حیات ہے ۔ اس ضابطہ...