Back to Top
دروس سورہ فاتحہ Screenshot 0
دروس سورہ فاتحہ Screenshot 1
دروس سورہ فاتحہ Screenshot 2
دروس سورہ فاتحہ Screenshot 3
Free website generator for mobile apps; privacy policy, app-ads.txt support and more... AppPage.net

About دروس سورہ فاتحہ

سورۂ فاتحہ قرآن مجید کی پہلی اور مضامین کے اعتبار سے جامع ترین سورۃ ہے جو پورے  قرآن مجید کا  مقدمہ ،تمہید اور خلاصہ ہے ۔ احادیث صحیحہ، آثار صحابہ و اقوال ائمہ کی روشنی میں یہ بات ثابت کی ہے کہ نماز میں فاتحہ پڑھنا ہر نمازی پر فرض اور واجب ہے خواہ وہ نمازی منفرد ہو یا جماعت کی حالت میں۔کیونکہ سورۃ الفاتحہ  نماز کے ارکان میں سے ایک رکن ہے اور اس کے بغیر نماز نامکمل رہتی ہے۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا: اس شخص کی کوئی نماز نہیں جس نے اس میں فاتحۃ الکتاب نہیں پڑھی۔دوسری جگہ فرمایا: “جس نے أم القرآن(یعنی سورۃ الفاتحہ)پڑھے بغیرنماز ادا کی تو وہ نماز ناقص ہے، ناقص ہے، ناقص ہے، نا مکمل ہے اس سورت کی عربی اور اردو  میں کئی ایک تفسیریں الگ سے شائع  ہوچکی ہیں ۔اور کئی  علماء نے سورۃ فاتحہ کی تفسیر وتشریح کو اپنے دروس میں بھی بیان کیا ہے۔ زیر تبصرہ ’’دروس سورۃ فاتحہ ‘‘ بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے ۔یہ  مولانا عبدالرزاق یزدانی ﷫ کے جامع مسجد رحمانیہ پونچھ روڈ ، لاہور میں نماز فجر کے بعد  دیے گئے دروس کا  مجموعہ ہے ۔مولانا نے  سادہ انداز میں  سورۃ فاتحہ کی تفسیر کو تفسیر القرآن بالقرآن کی شکل میں پیش کیا ہے ۔علاوہ ازیں  اس میں احادیث اور تاریخی واقعات بھی جابجاسمودئیے گیے ہیں ۔اور موقع کی مناسبت سے اردو اور پنجابی کےاشعار کے ذریعے بھی  اس تفسیر کودلچسپ بنادیاگیا ہے۔یہ تفسیر علماء کرام ، طلباء اور عامۃ الناس کے مفید ونفع بخش ہے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔(آمین)(م۔ا).

Similar Apps

تعلیم الاسلام

تعلیم الاسلام

0.0

دین اسلام ایک کامل ضابطہ حیات ہے جس میں تمام افراد بشر...

دنیا کی قدیم ترین تاریخ

دنیا کی قدیم ترین تاریخ

0.0

تاريخ ايک ايسا مضمون ہے جس ميں ماضی ميں پيش آنے والے...

اصول دعوت

اصول دعوت

0.0

رسول اللہ ﷺ دین حنیف کے داعی اور مبلغ بن کر مبعوث...

مضامین شفیق پسروری

مضامین شفیق پسروری

0.0

رانا شفیق خاں پسروری﷾(فاضل جامعہ ستاریہ  اسلامیہ ،کراچی )مرکزی جمعیت اہل حدیث...

سیرت طیبہ پر 350 سوال و جواب

سیرت طیبہ پر 350 سوال و جواب

0.0

سیرت کا موضوع گلشن سدابہار کی طرح   ہے جس کی سج دہج...

تفسیر سورہ اخلاص

تفسیر سورہ اخلاص

0.0

سورۂ اخلاص قرآن کریم کی مختصر اور اہم ترین سورتوں میں شمار...