Back to Top
مومنات کی محبت بھری نماز Screenshot 0
مومنات کی محبت بھری نماز Screenshot 1
مومنات کی محبت بھری نماز Screenshot 2
مومنات کی محبت بھری نماز Screenshot 3
Free website generator for mobile apps; privacy policy, app-ads.txt support and more... AppPage.net

About مومنات کی محبت بھری نماز

مسلمانوں کا امتیازی وصف دن اور رات میں پانچ دفعہ اپنے پروردگار کےسامنے باوضوء ہوکر کھڑے ہونا اور اپنے گناہوں کی معافی مانگنا اور اپنے رب سے اس کی رحمت طلب کرنا ہے ۔نماز انتہائی اہم ترین فریضہ اورا سلام کا   دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ کلمۂ توحید کے اقرار کےبعد سب سے پہلے جو فریضہ انسان پر عائد ہوتا ہے وہ نماز ہی ہے ۔اسی سے ایک مومن اور کافر میں تمیز ہوتی ہے۔ بے نماز کافر اور دائرۂ اسلام سے خارج ہے ۔ قیامت کےدن اعمال میں سب سے پہلے نماز ہی سے متعلق سوال ہوگا۔ نماز بے حیائی اور برائی کے کاموں سے روکتی ہے ۔بچوں کی صحیح تربیت اسی وقت ممکن ہے جب ان کوبچپن ہی سےنماز کا پابند بنایا جائے۔ نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قدر اہم ہے کہ سفر وحضر ، میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے۔اس لیے ہرمسلمان مرد اور عورت پر پابندی کے ساتھ وقت پر سنت نبوی کے مطابق خشوع وخضوع سے نماز ادا کرنا لازمی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’مومنات کی محبت بھری نماز‘‘ رقیہ بنت محمد بن محارب کے خواتین کے ایک بڑے اجتماع سے نماز کے موضوع پرخطاب کی کتابی صورت ہے ۔اس کتاب میں محترمہ نے نماز میں خشوع کی اہمیت اور پوری کیفیت کو بیان کیا۔صرف اس غرض سے کہ ایک مسلمان عورت اس صفت سے کیسے متصف ہوسکتی ہے ؟ جو صرف کامیاب وکامران مومنوں کی صفت ہے ۔محترمہ نے خواتین کے اصرار پراپنے اس مفید خطاب کو مرتب کر کے اسے کتابی شکل دی تاکہ عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو۔کیوں کہ کتاب کافائدہ وہاں تک پہنچتا ہے جہاں خطاب کا فائدہ نہیں پہنچ سکتا۔یہ کتاب خواتین کو یہ بتاتی ہے کہ انہوں نے نماز کس طرح ادا کرنی ہے کہ جو ان کی اللہ کریم کے ساتھ محبت میں اضافہ کا باعث بن سکے اور مقبولیت کا درجہ حاصل کر کے جنتوں میں داخلہ ذریعہ بن سکے ۔ اور یہ کتاب مومنات طیبات عابدات وزاہدات کو ایسی محبت بھری نماز پڑہنے کی تعلیم دیتی ہے جوانہیں دنیا میں بھی کامیاب   کرے او رآخرت میں جنتوں کا وارث بناسکے ۔یہ کتاب اپنی افادیت کے باعث خواتین کو تحفہ دینے کے لائق ہے ۔ اللہ تعالی ٰ مؤلفہ کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے،اور تمام مسلمانوں کو نماز کا پابند بنائے۔آمین(م۔ا).

Similar Apps

تعلیم الاسلام

تعلیم الاسلام

0.0

دین اسلام ایک کامل ضابطہ حیات ہے جس میں تمام افراد بشر...

دنیا کی قدیم ترین تاریخ

دنیا کی قدیم ترین تاریخ

0.0

تاريخ ايک ايسا مضمون ہے جس ميں ماضی ميں پيش آنے والے...

سنت و بدعت کی کشمکش

سنت و بدعت کی کشمکش

0.0

اس میں کوئی شک نہیں کہ دنیا میں انسان کے لیے بے...

سیر الصحابیات مع اسوۂ صحابیات

سیر الصحابیات مع اسوۂ صحابیات

0.0

اسلام عفت و عصمت اور پاکیزگی قلب و نگاہ کا دین ہے۔...

تاریخ تعلیم و تربیت اسلامیہ

تاریخ تعلیم و تربیت اسلامیہ

0.0

انسانی زندگی میں تعلیم کی ضرورت و اہمیت ایک مسلمہ حقیقت ہے۔...

مومنات کا پردہ اور لباس

مومنات کا پردہ اور لباس

0.0

اسلام دینِ فطر ت اور مکمل ضابطہ حیات ہے ۔ اس ضابطہ...