اللہ رب العزت نے اپنے بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے انبیاء کرام و رسل عظام کی ایک برزگزیدہ جماعت کو مبعوث فرمایا۔ اس مقدس و مطہر جماعت کو کچھ ایسے حواری اور اصحاب بھی عنائت کیے جو انبیاء کرام کی تصدیق و حمایت کرتے۔ اللہ رب العزت نے سید الاوّلین و الآخرین حضرت محمد ﷺ کو صحابہ کرام کی ایک ایسی جماعت عطا فرمائی جن کے بارے میں اللہ کی یہ مشیت ہوئی کہ وہ خاتم النبیین سے براہ راست فیض حاصل کریں اور رسول اللہ ﷺ خود ان کا تزکیہ نفس کرتے ہوئے کتاب و حکمت کی تعلیم دیں۔ درس گاہِ محمدیہ ﷺ کی تعلیم و تربیت نے افرادِ انسانی کی ایک ایسی مثالی جماعت تیار کی کہ انبیاء کرام کے بعد روئے زمین پر کوئی جماعت ان سے بہتر سیرت و کردار پیش نہ کر سکی۔ وہ مقدس جماعت جن کا ذکر قرآن مجید اور دیگر آسمانی کتب میں بھی کیا گیا اور جن کے بارے میں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:" خیر امتی قرنی" (بخاری)"میری امت کی سب سے بہترین جماعت میرے عہد کے لوگ ہیں" یہ وہ جماعت تھی جن کی سیرت و کردار کے بارے میں دشمنوں نے بھی گواہی دی۔ تاریخ اسلام صحابہ کرام کے روشن اور شاندار تذکروں سے مزین ہے۔ بہادروں اور شہسواروں کا ایک ایسا دستہ، جنہوں نے دین اسلام کے پودے کی اپنے خون سے آبیاری کی۔ زیر تبصرہ کتاب" شہسوار صحابہ" جس میں معروف سیرت نگار، نامور مصنف، محمود احمد غضنفر نے چھبیس(26) جانثار شہسواروں کی ولولہ انگیز معرکہ آرائیوں کا تذکرہ کیا ہے۔" شہسوار صحابہ" جو کہ" فرسان حول الرسولﷺ" کا فاضل موصوف نے نہایت احسن اسلوب کے ساتھ اردو ترجمہ کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ فاضل موصوف کو ہمت و استقامت سے نوازے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ آمین(عمیر).
دین اسلام ایک کامل ضابطہ حیات ہے جس میں تمام افراد بشر...
تاريخ ايک ايسا مضمون ہے جس ميں ماضی ميں پيش آنے والے...
کتب سماویہ میں سے صرف قرآن مجید ہی ایک ایسی کتاب ہے...
اس پر فتن دور میں ہر آئے دن بے شمار نئے نئے...
اللہ رب العزت نے اپنے بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے...
مسلمانوں کا امتیازی وصف دن اور رات میں پانچ دفعہ اپنے پروردگار...
Created with AppPage.net
Similar Apps - visible in preview.