Back to Top
اصلاح معاشرہ Screenshot 0
اصلاح معاشرہ Screenshot 1
اصلاح معاشرہ Screenshot 2
اصلاح معاشرہ Screenshot 3
Free website generator for mobile apps; privacy policy, app-ads.txt support and more... AppPage.net

About اصلاح معاشرہ

ہر صاحب عقل یہ بات سمجھ سکتا ہے کہ معاشروں کی اصلاح وتعمیر میں قوموں کی فلاح وکامیابی وترقی چھپی ہے تاریخ گواہ ہےکہ ماضی میں جب تک مسلمانوں نےاپنے معاشرے کو اسلامی معاشرہ بنائے رکھا اس وقت تک مسلم قوم سر بلند رہی او رجیسے جیسے معاشرہ تباہ ہوگیاہے ویسے ویسے امتِ مسلمہ بھی اخلاقی زبوں حالی جڑ پکٹرتی چلی گئی چنانچہ معلوم ہوا کہ فوز وفلاح وکامیابی کے لیے اپنے معاشرے کی اصلاح کرناضرروی ہے معاشرےکی اصلاح کے لیے اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے طریقوں اور اصولوں کو اپنانا چاہیے او راسی پاک اوربے عیب ذات سے اصلاح طلب کرنی چاہیے۔سرور کائنات ﷺ کی بعثت کے وقت عرب معاشرہ جن گھناؤنے اعمال کامرتکب تھا قرآن وحدیث ہی کا نورتھا جس نے تاریک معاشرے کو روشن کرکردیا ان کی برائیوں کونیکیوں میں تبدیل کردیا ۔رزائل وفضائل کالباس پہنا دیا کہ وہ لوگ شرافت،دیانت،محبت ،اخوت، شرم وحیا اوراخلاق فاضلہ کے پتلے بن گئے ترقی کے زینے چڑہتے چڑہتے وہ اوج ثریا پر جا پہنچے اور نجات ِآخرت کی بشارتیں انہیں قرآن نے سنائیں۔حکومت ربانی کا فرض کہ وہ قانون کے زورسے بدیوں کو مٹاکر معاشرے کی اصلاح کر ے اور علمائے ربانی کوبھی چاہیے کہ وہ مسلمانوں کی اصلاح اورمعاشرےکو گناہوں کی آلوگی سے پاک کرنے کے لیے ان کو اللہ تعالیٰ کے عذابوں سے ڈرائے۔ زیر تبصرہ کتاب’’ اصلاح معاشرہ ‘‘ مولاناجمال الدین صاحب کے اصلاح معاشرہ ان مضامین کا مجموعہ ہے جو مختلف اوقات میں مختلف رسائل وجرائد میں شائع ہوتےر ہے ۔ بعد ازاں افاد ہ عام کےلیے اسے کتابی صورت میں شائع کیا گیا۔ اس کتاب میں مصنف موصوف نے ایسے دس بڑے حقوق ذکر کیے ہیں جن کی ادائیگی ہر کسی پر لازمی ہےیہ کتاب اگرچہ مختصر ہے لیکن اصلاح معاشرہ کےلیے نہایت مفید ہے ۔(م۔ا).

Similar Apps

صحیح آداب و اخلاق

صحیح آداب و اخلاق

0.0

اللہ تبارک وتعالیٰ نے مسلمانوں کو ایک بڑی دولت اور نعمت سے...

تعلیم الاسلام

تعلیم الاسلام

0.0

دین اسلام ایک کامل ضابطہ حیات ہے جس میں تمام افراد بشر...

حیات مسیح اور ختم نبوت

حیات مسیح اور ختم نبوت

0.0

امت مسلمہ مسئلہ حیات مسیح ؑ پر ہر دور میں متفق رہی...

موت کے سائے

موت کے سائے

0.0

زندگی ایک سفر ہے اور انسان عالم بقا کی طرف رواں دواں...

اعانۃ الراجی علی تصریح السراجی

اعانۃ الراجی علی تصریح السراجی

0.0

فوت ہونے والا شخص اپنےپیچھے جو اپنا مال ، زمین،زیور وغیرہ چھوڑ...

امام بخاری کا منہج

امام بخاری کا منہج

0.0

امام محمد بن اسماعیل بخاری ﷫ کی شخصیت اور ان کی صحیح...