آج ہمارے معاشرے میں رقص وموسیقی اور فحاشی وعریانی نےپوری قوت سے ڈیرے لگا رکھے ہیں۔زندگی کا کوئی شعبہ ایسا نہیں جو اس کےاثرات سے محفوظ رہا ہو۔جبکہ اسلام میں موسیقی اور گانے بجانے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ نبی کریم ﷺ نے واضح الفاظ میں اس حوالے سے وعید کا تذکرہ کیاہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:" میرى امت میں سے ایسے لوگ ضرور پیدا ہونگے جو شرمگاہ [زنا] ’ ریشم ’ شراب اور گانا وموسیقی کو حلال کرلیں گے" یہ دل میں نفاق پیدا کرنے اور انسان کو ذکرالٰہی سے دور کرنے کا سبب ہے۔ ارشادِباری تعالی ہے: ﴿وَمِنَ النّاسِ مَن يَشتَرى لَهوَ الحَديثِ لِيُضِلَّ عَن سَبيلِ اللَّهِ بِغَيرِ عِلمٍ وَيَتَّخِذَها هُزُوًا ۚ أُولـٰئِكَ لَهُم عَذابٌ مُهينٌ﴾( سورة القمان)" لوگوں میں سے بعض ایسے بھی ہیں جو لغو باتو ں کو مول لیتے ہیں تاکہ بے علمی کے ساتھ لوگوں کو اللہ کی راہ سے بہکائیں اور اسے مذاق بنائیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کے لیے رسوا کن عذاب ہے"جمہورصحابہ وتابعین اورائمہ مفسرین کے نزدیک لہو الحدیث عام ہے جس سے مراد گانا بجانا اوراس کا ساز وسامان ہے او ر سازو سامان، موسیقی کے آلات اورہر وہ چیزجو انسان کو خیر اوربھلائی سے غافل کرے اور اللہ کی عبادت سے دور کردے۔ اس میں ان بدبختوں کا ذکر ہے جو کلام اللہ سننے سے اِعراض کرتے ہیں اور سازو موسیقی ، نغمہ وسرور او رگانے وغیرہ خوب شوق سے سنتے اور ان میں دلچسپی لیتے ہیں۔ خریدنے سے مراد بھی یہی ہے کہ آلات ِطرب وشوق سے اپنے گھروں میں لاتے ہیں اور پھر ان سے لطف اندوز ہوتے ہیں- لہو الحدیث میں بازاری قصے کہانیاں ، افسانے ، ڈرامے، ناول اورسنسنی خیز لٹریچر، رسالے اور بے حیائی کے پر چار کرنے والے اخبارات سب ہی آجاتے ہیں اور جدید ترین ایجادات، ریڈیو، ٹی وی،وی سی آر ،موبائل، ویڈیو فلمیں ،ڈش انٹینا وغیرہ بھی۔ لیکن عصر حاضرکے علمائے سوء، نہاد ملا اور صوفیاء حضرات قوالی اور سماع و وجد کے نام پر موسیقی کو رواج دینے پر تلے ہوئے ہیں اور خانہ ساز دلائل کےساتھ رقص وموسیقی کےجواز کے فتوے جاری فرمارہے ہیں۔اسے روح کی تسکین قرار دے رہے ہیں اور قوم کوبھی گمراہ کر رہےہیں۔ایسےحالات میں علماء حق کی ذمہ داری ہے کہ رقص موسیقی کےحوالے سے شرعی دلائل پیش کریں تاکہ قوم کوجہنم میں گرنے سے بچایا جائے۔کفار ومشرکین اور یہود ونصاریٰ کی طرف سےاس زبردست یلغار کا مقابلہ کیا جائے ۔اس سلسلے میں شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ کے رسالے ’’السماع والرقص‘‘ کا ترجمہ گانا بجانا،سننا اور قوالی اسلامی کی نظر میں ۔ اور امام ابن قدامہ مقدسی کا رسالہ قوالی ور گانا بجانا۔نیز مولانا ارشاد الحق اثری﷾کی دو کتابیں اسلام اور موسیقی پر ’’اشراق‘‘ کےاعتراضات کاجائزہ ،اسلام اور موسیقی۔شبہات ومغالطات کا ازالہ اور مفتی پاکستان مولانا محمد شفیع کی کتاب اسلام اور موسیقی کامطالعہ انتہائی مفید ہے ۔مذکورہ تمام کتب الحمد للہ کتاب وسنت ویب سائٹ پرموجود ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’حرمت آواز وساز‘‘ مولانا محمد حسین کلیم کی تصنیف ہےجوکہ اپنے موضوع پر بہترین کتاب ہے۔اپنی افادیت کے باعث یہ کتاب جماعۃ الدعوہ پاکستان کی کئی تربیتی درسگاہوں میں بطور نصاب شامل ہے اورکافی عرصہ سے ناپیدتھی۔جماعت الدعوہ کےمعروف اشاعتی ادارے دار الاندلس کےسکالرز نے اسے جدید قالب میں ڈھال کرتخریج وتحقیق کے ساتھ حسن طباعت سےآراستہ کیا ہے۔اللہ تعالیٰ مصنف وناشرین کی اس کاوش کوقبول فرمائے اور اسے امت مسلمہ کے لیے نفع بخش بنائے ۔(آمین)(م۔ا).
اللہ تبارک وتعالیٰ نے مسلمانوں کو ایک بڑی دولت اور نعمت سے...
دین اسلام ایک کامل ضابطہ حیات ہے جس میں تمام افراد بشر...
امت مسلمہ مسئلہ حیات مسیح ؑ پر ہر دور میں متفق رہی...
زندگی ایک سفر ہے اور انسان عالم بقا کی طرف رواں دواں...
فوت ہونے والا شخص اپنےپیچھے جو اپنا مال ، زمین،زیور وغیرہ چھوڑ...
امام محمد بن اسماعیل بخاری کی شخصیت اور ان کی صحیح...
Created with AppPage.net
Similar Apps - visible in preview.