امام محمد بن اسماعیل بخاری کی شخصیت اور ان کی صحیح بخاری محتاجِ تعارف نہیں۔ آپ امیر االمؤمنین فی الحدیث امام المحدثین کے القاب سے ملقب تھے۔ ان کے علم و فضل، تبحرعلمی اور جامع الکمالات ہونے کا محدثین عظام او رارباب ِسیر نے اعتراف کیا ہے امام بخاری ۱۳ شوال ۱۹۴ھ، بروز جمعہ بخارا میں پیدا ہوئے۔ دس سال کی عمر ہوئی تو مکتب کا رخ کیا۔ بخارا کے کبار محدثین سے استفادہ کیا۔ جن میں امام محمد بن سلام بیکندی، امام عبداللہ بن محمد بن عبداللہ المسندی، امام محمد بن یوسف بیکندی زیادہ معروف ہیں۔اسی دوران انہوں نے امام عبداللہ بن مبارک امام وکیع بن جراح کی کتابوں کو ازبر کیا اور فقہ اہل الرائے پر پوری دسترس حاصل کر لی۔ طلبِ حدیث کی خاطر حجاز، بصرہ،بغداد شام، مصر، خراسان، مرو بلخ،ہرات،نیشا پور کا سفر کیا۔ ان کے حفظ و ضبط اور معرفتِ حدیث کا چرچا ہونے لگا۔ ان کے علمی کارناموںم میں سب سے بڑا کارنامہ صحیح بخاری کی تالیف ہے جس کے بارے میں علمائے اسلام کا متفقہ فیصلہ ہے کہ قرآن کریم کے بعد کتب ِحدیث میں صحیح ترین کتاب صحیح بخاری ہے۔ فن ِحدیث میں اس کتاب کی نظیر نہیں پائی جاتی آپ نے سولہ سال کے طویل عرصہ میں 6 لاکھ احادیث سے اس کا انتخاب کیا اور اس کتاب کے ابواب کی ترتیب روضۃ من ریاض الجنۃ میں بیٹھ کر فرمائی اور اس میں صرف صحیح احادیث کو شامل کیا۔ امام بخاری کی صحیح بخاری کے علاوہ بھی متعد د تصانیف ہیں۔ حدیث نبوی کے ذخائر میں صحیح بخاری کو گوناگوں فوائد اورمنفرد خصوصیات کی بنا پر اولین مقام اور اصح الکتب بعد کتاب الله کا اعزاز حاصل ہے ۔بلاشبہ قرآن مجید کےبعد کسی اور کتاب کو یہ مقام حاصل نہیں ہوا۔ صحیح بخاری کو اپنے زمانہ تدوین سے لے کر ہردور میں یکساں مقبولیت حاصل رہی ۔ائمہ معاصرین اور متاخرین نے صحیح بخاری کی اسانید ومتون کی تنقید وتحقیق وتفتیش کرنے کے بعد اسے شرف ِقبولیت سےنوازا اوراس کی صحت پر اجماع کیا۔ اسی شہرت ومقبولیت کی بناپر ہر دور میں بے شماراہل علم اور ائمہ حدیث ننے مختلف انداز میں صحیح بخاری کی شروحات لکھی ہیں ان میں فتح الباری از ابن حافظ ابن حجر عسقلانی کو امتیازی مقام حاصل ہے ۔اوربعض اہل علم تراجم ابواب ، امام بخاری کااجتہادوغیرہ جیسے موضوعات کو زیر بحث لائے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’امام بخاری کامنہج‘‘ محدث الحرمین الشیخ عبدالحق بن عبد الوحد الہاشمی کی عربی کتاب ’’عادات الامام البخاری فی صحیحہ‘ کا اردوترجمہ ہے۔ جسے ڈاکٹر عبدالغفار صاحب اور ڈاکٹر حافظ شبہاز حسن صاحب نے اردو قالب میں منتقل کیا ہے۔ یہ کتاب شیخ عبدالحق الہاشمی کی صحیح بخاری کی تدریس وتحقیق کانچوڑ ہے جس میں نہ صرف طلباء بلکہ علماء کے لیے بھی راہنمائی کا وافر سامان موجود ہے۔ اس کتاب میں سند و متن، تکرار احادیث، ترتیب کتب وابواب اوراستنباط واجتہاد میں امام بخاری کا منہج بیان کیاگیا ہے۔عربی نسخے کی تخریج وتحقیق محمد بن ناصر العجمی نے کی ہے۔ کتاب کےآخر میں محقق کی طرف سے صحیح بخاری کےبارے میں امام بخاری کے نقطہ ہائے نظر سےمتعلق بہت سے مفید معلومات کا اضافہ بھی کیاگیا ہے۔ مترجمین کی طرف سے بھی بعض حوالہ جات کااضافہ کیاگیا ہے۔ کتاب کی نظر ثانی کا فریضہ پرو فیسر ڈاکٹر حافظ محمداسرائیل فاروقی﷾ نے ادا کیا ہے۔ اور ان کی نشاندہی کے مطابق ڈاکٹر حافظ شبہاز حسن نےبعض مفید تعلیقات اوراستدراکات کااضافہ کیا ہے ۔نیز کتاب کے شروع میں شیخ عبد الحق ہاشمی کے حالات واعتقادات پر مشتمل ایک مقالہ بھی شاملِ اشاعت ہے۔ جسے پروفیسرڈاکٹر حافظ محمد اسرائیل فاروقی ﷾ اور ڈاکٹر حافظ محمد شبہاز حسن ﷾ نے ہفت روزہ الاعتصام میں شائع کروایا تھا۔ اللہ تعالیٰ اہل علم کی اس محنت کو قبول فرمائے اور ان کےلیے اس کتاب کو صدقہ جاریہ بنائے۔ (آمین) (م۔ا).
جادو، جنات کاموضوع سرزمین پاک وہند میں ہمیشہ سےعوام وخواص کی دلچسپی...
دین اسلام ایک کامل ضابطہ حیات ہے جس میں تمام افراد بشر...
اخروی نجات ہر مسلمان کا مقصد زندگی ہے جو صرف اور صرف...
لعنت دھتکار اور پھٹکار کا عربی نام ہے اور لعنت ایک بدعا...
شریعتِ اسلامیہ میں عبادات اللہ اور اس کے بندوں کے درمیان مناجات...
بلاشبہ نماز ارکانِ اسلام میں سے ایک اہم رکن ہے اوردین کا...
Created with AppPage.net
Similar Apps - visible in preview.