د ين اسلام ايك ايسا فطری اور عالمگیر مذہب ہے جس کے اصول وفرامین قیامت تک کے لوگوں کے لیے شمع ہدایت کی حیثیت رکھتے ہیں ۔جبکہ دیگر الہامی مذاہب تحریف کاشکار ہو کر ضلالت و گمراہی کے گڑھوں میں جا پڑے۔مگر قرآن مجید واحد کتاب ہے جو تقریبا ساڑھے چودہ سو سال گزر جانے کے باوجود ہر طرح کی تحریف سے پاک ہے۔کیونکہ اس کی حفاظت کی ذمہ داری خو د اللہ تعالیٰ نے اٹھائی ہے۔ عیسائیت اور اسلام دونو ں الہامی مذاہب ہیں اور ایک منفرد مقام رکھتے ہیں ۔عیسائی عقیدہ تثلیث کے قائل ہیں جبکہ اسلام اس کے بر عکس عقیدہ توحید اظہر من الشمس نظریے کا قائل ہے۔ عیسائیوں نے حضرت عیسیٰ، حضرت مریمؑ، حضرت عیسیٰ ؑ کے حواریوں،راہبوں کی کھلم کھلا پرستش کی مگر اسلام اس کے برخلاف وحدانیت کا سبق دیتاہے۔ زیر تبصرہ کتاب"عیسیٰ ابن مریم ؑ اور عیسائیت" جس کو محترمہ سرفراز طاہر نے مرتب کیا ہے۔جس میں حضرت عیسیٰؑ کی پیدائش، حالات، معجزات، حضرت محمد ﷺ کی بشارت بزبان حضرت عیسیٰؑ اورواقعہ صلیب کو بہت احسن انداز سےمرتب کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی محنت کو قبول فرمائے۔ آمین(عمیر).
اللہ تبارک وتعالیٰ نے مسلمانوں کو ایک بڑی دولت اور نعمت سے...
دین اسلام ایک کامل ضابطہ حیات ہے جس میں تمام افراد بشر...
امت مسلمہ مسئلہ حیات مسیح ؑ پر ہر دور میں متفق رہی...
زندگی ایک سفر ہے اور انسان عالم بقا کی طرف رواں دواں...
فوت ہونے والا شخص اپنےپیچھے جو اپنا مال ، زمین،زیور وغیرہ چھوڑ...
امام محمد بن اسماعیل بخاری کی شخصیت اور ان کی صحیح...
Created with AppPage.net
Similar Apps - visible in preview.