Back to Top
خواتین اسلام کے نام دس نصیحتیں Screenshot 0
خواتین اسلام کے نام دس نصیحتیں Screenshot 1
خواتین اسلام کے نام دس نصیحتیں Screenshot 2
خواتین اسلام کے نام دس نصیحتیں Screenshot 3
Free website generator for mobile apps; privacy policy, app-ads.txt support and more... AppPage.net

About خواتین اسلام کے نام دس نصیحتیں

یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ عورت کی تخلیق مرد کے سکون واطمینان کا باعث ہے ۔ عورت انسانی تہذیب وتمدن کی روا ں دواں گاڑی ہے ، اگر یہ اسلامی پلیٹ فارم پر سیدھی چلتی رہے تو اس مادی دنیا کا اصل زیور وحسن ہے اورمرد کی زندگی میں نکھار اور سوز وگداز پیداکرنے والی یہی عورت ہے ۔ اس کی بدولت مرد جُہدِ مسلسل اور محنت کی دلدوز چکیوں میں پستا رہتاہے ۔ اور اس کی وجہ سے مرددنیا کے ریگزاروں کو گلزاروں او رسنگستانوں کو گلستانوں میں تبدیل کرنے کی ہر آن کوشش وکاوش کرتا رہتا ہے ۔اگر عورت بگڑ جائے اور اس کی زندگی میں فساد وخرابی پیدا ہوجائے تویہ سارے گلستانوں کو خارستانوں میں تبدیل کردیتی ہے اور مرد کوہر آن ولحظہ برائی کے عمیق گڑھوں میں دھکیلتی دیتی ہے ۔اسلام نے عورت کوہر طرح کے ظلم وستم ، وحشت وبربریت، ناانصافی ، بے حیائی وآوارگی اور فحاشی وعریانی سے نکال کر پاکیزہ ماحول وزندگی عطا کی ہے ۔ او ر جتنے حقوق ومراتب اسلام نے اسے دیے ہیں دنیا کے کسی بھی معاشرے اور تہذیب وتمدن میں وہ حقوق عورت کوعطا نہیں کیے گئے ۔اس لیے عورت کا اصل مرکز ومحور اس کے گھر کی چاردیواری ہے ۔جس کے اندر رہ کر گھر کے ایک چھوٹے سے یونٹ کی آبیاری کرنا اس کا فریضہ ہے ۔اسلام عورت کی تربیت پر خصوصی توجہ دیتا ہے کسی گھر کی عورت اگر نیک اور پرہیز گار ہے تو وہ امن وآشتی کا گہوارہ ہے اور اگر عورت بدکار فاسقہ وفاجرہ ہے تو وہ برائی کا اڈا ہ اور فحاشی وعریانی کاسیل رواں ہے۔اس لیے ہمیں اپنے گھر کی خواتین کو اسلامی تہذیب وتمدن ، دینی معاشرت ورہن سہن اور عقائد صحیحہ واعمال صالحہ پر گامزن رکھنے کی بھر پور کوشش کرنی چاہیے ۔ زیر تبصرہ کتاب’’ خواتینِ اسلام کےلیے دس نصیحتیں‘‘ محترم جناب فاروق احمد ﷾ کی تصنیف ہے۔اس کتاب میں فاضل مصنف نے زیادہ تران مسائل کواجاگر کرنے کی کوشش کی ہے جنہیں دور ِ حاضر میں اکثر نظر انداز کردیا جاتاہے۔اس میں سیرت النبیﷺ کے درخشاں پہلو بھی ہیں اور ایمانیات کی جھلک بھی ہے ۔ حسن عبادت کاتذکرہ بھی ہے اوراخلاقیات ومعاملات پر ایمان افروز مباحث بھی ہیں ۔ غیر اسلامی رسومات کی تردید اور تعیر سیرت وکردار کی تاکید بھی ہے ۔کتاب مختصر ہونے باوجود جامعیت ونافعیت میں بے نظیر اور اپنے موضوع پر اس اعتبار سےایک منفرد کاوش ہے کہ اس میں ایک ہی حدیث نبوی کو اساس قرار دے کر اس سے استدلالات کے ذریعے سے مختلف عنوان قائم کیے ہیں ۔ اور ہرعنوان کوقرآن وحدیث کے دلائل سے مزید آراستہ کیاگیا ہے۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کومؤلف وناشر کی نجات کا اوراسےلوگوں کے لیے ہدایت کا ذریعہ بنائے ۔ (آمین) (م۔ا).

Similar Apps

صحیح آداب و اخلاق

صحیح آداب و اخلاق

0.0

اللہ تبارک وتعالیٰ نے مسلمانوں کو ایک بڑی دولت اور نعمت سے...

تعلیم الاسلام

تعلیم الاسلام

0.0

دین اسلام ایک کامل ضابطہ حیات ہے جس میں تمام افراد بشر...

حیات مسیح اور ختم نبوت

حیات مسیح اور ختم نبوت

0.0

امت مسلمہ مسئلہ حیات مسیح ؑ پر ہر دور میں متفق رہی...

موت کے سائے

موت کے سائے

0.0

زندگی ایک سفر ہے اور انسان عالم بقا کی طرف رواں دواں...

اعانۃ الراجی علی تصریح السراجی

اعانۃ الراجی علی تصریح السراجی

0.0

فوت ہونے والا شخص اپنےپیچھے جو اپنا مال ، زمین،زیور وغیرہ چھوڑ...

امام بخاری کا منہج

امام بخاری کا منہج

0.0

امام محمد بن اسماعیل بخاری ﷫ کی شخصیت اور ان کی صحیح...