مسند احمد بن حنبل امام احمد بن حنبل نے اپنے پیچھے یہ کتاب ایک مسودے کی شکل میں چھوڑی جس میں تقریباً بیالیس ہزار احادیث ہیں۔ 16 سال کی عمر میں اس مقصد کے لیے ثقہ راویوں اور قابل اعتماد محدثین سے احادیث کو جمع کرنا شروع کیا اور عمر کے آخر تک اس کتاب میں لگے رہے۔ کہا کرتے: ”میں نے اس کتاب کو ایک امام و دلیل کے طور پر لکھا ہے جب لوگ سنت رسول میں اختلاف کرنے لگیں تو اس کی طرف رجوع کیا کریں۔“ یہ تمام احادیث متفرق اوراق میں تھیں آخری عمر میں ان کے بیٹوں اور چند خاص شاگردوں نے اسے جمع کیا اور پھر امام احمد نے انہیں جو کچھ بھی لکھا تھا اسے املا بھی کرا دیا۔ گو یہ سب اوراق مرتب نہیں تھے۔بعد از وفات ان کے بیٹے عبد اللہ اور شاگرد ابو بکر القطیعی نے اس کتاب میں اپنے دیگر اساتذہ سے سنی ہوئی بعض احادیث بھی شامل کر کے اسے روایت کیا اور یوں یہ کتاب شائع ہو گئی۔
کتاب المسند میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سات سو صحابہ کرام کی روایتیں ہیں۔ اور سات لاکھ بقول بعض ساڑھے سات لاکھ احادیث سے منتخب کر کے تیس ہزار حدیثوں کا مجموعہ ہے۔ امام احمد فخریہ کہتے تھے کہ جو کچھ اس مجموعہ میں ہے وہ نہایت ہی مستند ہے۔ اور جو اس مجموعہ میں نہیں ہے استدلال کے واسطے اس کی بنیاد صحیح نہیں خیال کرنی چاہیے۔ اور فرمایا جب رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی کسی سنت کے متعلق لوگوں میں اِختلاف ہو تو کتاب المسند کی طرف رجوع کرنا چاہیے۔ میں نے اس کو امام بنایا ہے اس کا فیصلہ صحیح ہوگا
خواب اور ان کی تعبیر پر ،دین اسلام نے بحث کی ہے۔کتاب...
قران پاک کا بامحاورہ پشتو ترجمہ...
فتاویٰ رحیمیہ پشتو مکمل 10 جلد از مولانا عبدالرحیم لاجپوریپشتو ترجمہ از...
تفسیرابن کثیر پشتو از عماد الدین ابن کثیر مکمل 6 جلد...
عربی زبان ،اہل اسلام کےلیے بہت اہمیت کی حامل ہے ،اس لیے...
Zaad al Talibeen By Maulana Ashiq Ilahi زاد الطالبینRaozah al Talibeen Urdu...
Created with AppPage.net
Similar Apps - visible in preview.