کسی بھی زبان کو سمجھنے کے لیے اس کے بنیادی اصول و قواعد کا جاننا بہت ضروری اور لازمی ہوتا ہے۔ انسان اس وقت تک کسی زبان میں مکمل عبور حاصل نہیں کر سکتا جب تک اس زبان کے اصول و قواعد میں پختگی حاصل نہ کر لے۔ یہ عالم فانی بے شمار زبانوں کی آماجگاہ ہے اور سب سے قدیم ترین زبان' عربی زبان' ہے۔ فہم القرآن و حدیث کے لیے عربیت کی حیثیت ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے۔ اہل اسلام کی تمام تر تعلیمات کا ذخیرہ عربی زبان میں مدوّن و مرتب ہے اور ان علوم سے استفادہ عربی گرائمر(نحو و صرف) کے بغیر نا ممکن ہے۔ جب مسلمانانِ ہند کی علمی زبان فارسی تھی طالب علم کو فارسی سیکھانے کے بعد ہی درس نظامی میں داخلہ دیا جاتا تھا اور نحو و صرف کی ابتدائی کتب بھی فارسی میں مدوّن تھیں۔ لیکن اب المیہ یہ ہے کہ مدارس میں فارسی زبان سیکھانے کا وہ اہتمام نہیں رہا اور اس کی جگہ اردو زبان رائج ہوتی گئی۔ زیر نظر کتاب" علم الصیغہ" مولانا مفتی عنایت احمدؒ کی بے نظیر تصنیف ہے اور مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی حفظہ اللہ تعالیٰ نے اس کو نہایت محنت و لگن سے سلیس اردو قالب میں منتقل کرکے درس نظامی کے طلباء پر احسان کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی خدمات کو قبول فرمائے اور مزید توفیق عطا فرمائے تاکہ اس قسم کے علمی جواہرات سے طلباء کے دامن کو مالامال کریں
کتب
Ilm us Sigha Farsi علم الصیغہ
Ilm us Sigha Arabic علم الصیغہ عربی
Ilm us Sigha Urdu علم الصیغہ اردو
Ashraf us Sigha Urdu Sharh Ilm us Sigha
By Maulana Muhammad Hasan Bandvi
اشرف الصیغہ اردو شرح علم الصیغہ
Irshad us Sigha Urdu Sharh Ilm us Sigha
By Maulana Rasheed Ahmad Sawati
ارشاد الصیغہ اردو شرح علم الصیغہ
Dars e Ilm us Sigha Urdu Sharh Ilm us Sigha
By Mufti Muhammad Javed Qasmi
درس علم الصیغہ اردو شرح علم الصیغہ
Taozihat Urdu Sharh Ilm us Sigha
توضیحات اردو شرح علم الصیغہ
Tabir Ur RoyaDream Interpretations...
قران پاک کا بامحاورہ پشتو ترجمہ...
دین اسلام ایک کامل ضابطہ حیات ہے جس میں تمام افراد بشر...
تعلیم الکتاب پشتو مولانا مفتی آیاز کا ایک بہترین تصنیف ہے جس...
قران پاک کا آسان اور با محاوررہ پشتو تفسیر...
شيخ الحديث مولانا زكريا صاحب کی شہرہ آفاق تصنیف فضائل اعمال (...
Created with AppPage.net
Similar Apps - visible in preview.