About آپ کے مسائل اور ان کا حل
مقبول عام اور گراں قدر تصنیف
شہید اسلام حضرت مولانا محمد یوسف لدھیانوی نوراللہ مرقدہ کو اللہ رب العزت نے اپنے فضل و احسان سے خوب نوازا تھا، آپ نے اپنے اکابرین کے مسلک ومشرب پر سختی سے کار بند رہتے ہوئے دین متین کی اشاعت و ترویج ، درس و تدریس، تصنیف و تالیف، تقاریر و تحریر، فقهی و اصلاحی خدمات، سلوک و احسان، ردفرق باطله، قادیانیت کا تعاقب، مدارس دینیہ کی سر پرستی ، اندرون و بیرون ملک ختم نبوت کانفرنسوں میں شرکت، اصلاح معاشرہ ایسے میدانوں میں گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔آپ کی شہرہ آفاق کتاب ” آپ کے مسائل اور ان کا حل بلا شبہ اردو ادب کا شاہکار ہونے کے ساتھ ساتھ علمی و صحافتی دنیا میں آپ کی تبحر علمی قلم کی روانی وسلاست، تبلیغی و اصلاحی انداز تحریر جیسی خدا داد صلاحیتوں اور محاسن و کمالات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ حضرت شہید اسلام نور اللہ مرقده روز نامہ جنگ کراچی کے اسلامی صفحہ اقر آمیں ۲۲ سال تک دینی وفقہی مسائل پر مشتمل کالم ” آپ کے مسائل اور ان کا حل“ کے ذریعہ مسلمانوں کی رہنمائی فرماتے رہے۔ یہ سلسلہ آپ کی شہادت تک چلتا رہا۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کے اخلاص وللہیت کی برکت سے عوام الناس میں اس کالم کو بڑی مقبولیت عطا فرمائی۔ بلا مبالغہ لاکھوں مسلمان اس چشمہ فیض سے مستفید ہوئے ۔ دس ہزار سے زائد سوالات و جوابات کو فقہی ترتیب کے مطابق چار ہزار صفحات پر مشتمل دس جلدوں میں شائع کیا گیا ہے۔
Similar Apps
Tabeer ur Ruya | تعبیر الرؤیا
Tabir Ur RoyaDream Interpretations...
قرآن پشتوترجمہ مولانا عبدالحق
قران پاک کا بامحاورہ پشتو ترجمہ...
Taleem Ul Islam تعلیم الاسلام
دین اسلام ایک کامل ضابطہ حیات ہے جس میں تمام افراد بشر...
تعلیم الکتاب پشتو
تعلیم الکتاب پشتو مولانا مفتی آیاز کا ایک بہترین تصنیف ہے جس...
Tafseer Kabuli تفسیر کابلی
قران پاک کا آسان اور با محاوررہ پشتو تفسیر...
Fazail e Aamal فضائل اعمال
شيخ الحديث مولانا زكريا صاحب کی شہرہ آفاق تصنیف فضائل اعمال (...
Frequently Asked Questions (FAQ)