Back to Top
Jame Ul Fatawa جامع الفتاوٰی Screenshot 0
Jame Ul Fatawa جامع الفتاوٰی Screenshot 1
Jame Ul Fatawa جامع الفتاوٰی Screenshot 2
Jame Ul Fatawa جامع الفتاوٰی Screenshot 3
Free website generator for mobile apps; privacy policy, app-ads.txt support and more... AppPage.net

About Jame Ul Fatawa جامع الفتاوٰی

جامع الفتاوی کی خصوصیات
جیسا کہ عرض کیا گیا یہ مجموعہ علماء دیوبند کے فتاویٰ کو شخص اور آسان کر کے مرتبہ کیا . گیا ہے۔
ایسے ہی دلائل نیز مسائل کے تکرار سے بھی بقدر وسعت احتراز کیا گیا ہے تا کہ یہ مجموعہ معتبر و مستند ہونے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ مسائل کو بھی اپنے اندر سمو سکے تاہم کہیں کہیں مسائل کا تکرار بھی ہو گیا ہے تو ایسا کسی اہم فائدہ کے تحت کیا گیا ہے جیسا کہ اہل ذوق مطالعہ کرتے ہوئے خود محسوس کریں گے۔
سوال وجواب میں بھی اختصار سے کام لیا گیا ہے لیکن اسی قدر جہاں تک مسئلہ نیز سائل کا مقصد سوال فوت نہ ہو تا ہم بعض معمولی طویل مسائل بھی قارئین ملاحظہ فرمائیں گے۔
عنوان کو بھی آسان اور قریب الفہم بنانے کی سعی کی ہے۔
اگر کسی سوال و جواب میں مزید اختصار کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی تو اختصارنہیں کیا گیا۔
اصل فتویٰ میں اگر کوئی سوال وجواب عربی یا فارسی میں ہے تو اس کا مختصر ترجمہ کر کے مجموعہ میں شامل کر لیا ہے۔
جن فتاوی میں ذیلی عنوانات نہیں ہیں مثلا کفایت المفتی ، یا بعض فتاوی میں ایک ہی عنوان کے تحت کئی سوال و جواب ہوتے ہیں تو ان کو بقدر ضرورت عنوانات پر تقسیم کر دیا تا کہ قاری کو تلاش مسائل میں دشواری نہ ہو۔ مسائل کے اخذ میں اپنی بضاعت علم کی حد تک امعان نظر کے ساتھ احتیاط سے کام لیا گیا اختلاف مسائل میں فقہاء عظام کے تعبیری اختلاف اور خودار باب فتاوی کےذوق تحقیق کی بنا پر بعض مسائل میں بظاہر تضاد اور معارضہ بھی نظر آئے گا لیکن مائدہ علم کے خوشہ چین حضرات جانتے ہیں کہ قدیم و جدید مسائل طبائع کے اختلاف عرف کے انقلاب عموم بلوی نو ایجادات استنباط کے طرق نیز قیاس و استحسان اور اپنے فکر وفہم کی رسائی کی وجہ سے بعض مسائل میں یہ اختلاف ناگزیر ہے اس کی وجہ سے نہ کسی اہل فتویٰ پر حرف گیری ہو سکتی ہے نہ کسی کتاب پر عزل و ملامت کو روا رکھا جا سکتا ہے بلکہ قاری کا فرض ہے کہ وہ فطرت کی عطاء " جو ہر عقل" کو مرشد و رہنما بنا کر بحر فقہ میں غواصی کرے اور حقیقت کے لآلی کی طلب و جستجو کر کے خود بھی محفوظ ہو اور افراد امت کو بھی اپنی تحقیق انیق سے مسرور کرے ایسے مواقع پر ہم نے بھی اپنے علم و واقفیت کی انتہا تک اعتدال و توازن پیدا کرنے اور مسئلہ کی راج صورت پیش کرنے کی سعی کی ہے جیسا کہ قارئین دوران مطالعه بار بار ملاحظه فرمائیں گے اس کے باوجود اگر کوئی خیر خواہ مشفق کسی لغزش و فرو گذاشت پر انتباہ فرما ئیں گے تو ہم یقینا ان کیلئے دعا گو اور شکر گزار ہوں گے۔ سکتہ چینوں سے کوئی غرض نہیں کیونکہ
دشمنوں کی حرف گیری پر نہ ہو واصف ملول
نقد دل بازار رسوائی میں پرکھا جائے ہے

Jame Ul Fatawa جامع الفتاوٰی
darse nizami | درس نظامی
Wifaq ul Madaris | وفاق المدارس
Urdu Fatawa | اردو فتاوٰی

Similar Apps

Tabeer ur Ruya | تعبیر الرؤیا

Tabeer ur Ruya | تعبیر الرؤیا

0.0

Tabir Ur RoyaDream Interpretations...

قرآن پشتوترجمہ مولانا عبدالحق

قرآن پشتوترجمہ مولانا عبدالحق

0.0

قران پاک کا بامحاورہ پشتو ترجمہ...

Taleem Ul Islam تعلیم الاسلام

Taleem Ul Islam تعلیم الاسلام

0.0

دین اسلام ایک کامل ضابطہ حیات ہے جس میں تمام افراد بشر...

تعلیم الکتاب پشتو

تعلیم الکتاب پشتو

5.0

تعلیم الکتاب پشتو مولانا مفتی آیاز کا ایک بہترین تصنیف ہے جس...

Tafseer Kabuli تفسیر کابلی

Tafseer Kabuli تفسیر کابلی

0.0

قران پاک کا آسان اور با محاوررہ پشتو تفسیر...

Fazail e Aamal فضائل اعمال

Fazail e Aamal فضائل اعمال

0.0

شيخ الحديث مولانا زكريا صاحب کی شہرہ آفاق تصنیف فضائل اعمال (...