الصارم البتار فی تصدی السحرۃ والاشرار از وحید عبدالسلام بالی اردو، پشتو،عربی
وحید عبدالسلام بالی نے الصارم البتار في التصدى للسحرة الأشرار جیسی انتہائی جامع اور مفید کتاب لکھ کر لوگوں کی صحیح سمت میں راہنمائی فرمائی ہے۔ یہ کتاب آٹھ حصوں پر مشتمل ہے جن میں انہوں نے جادو کی حقیقت ، کتاب وسنت کی روشنی میں جادوگری کا حکم، جنات کی حقیقت اور جادو کے سلسلے میں، ان کا عمل دخل، جادو کی مختلف صورتیں اور جادوگروں کے مختلف طریقہ ہائے واردات، جادو کا شرعی علاج اور اس سے بچاؤ کے طریقے، نظر بد کی حقیقت اور اس کا علاج جیسے اہم موضوعات پر سیر حاصل بحث کی ہے۔ اصل کتاب عربی زبان میں ہے، برادر مکرم حافظ محمد الحق زاہد فاضل مدینہ یونیورسٹی نے جادو کا علاج، قرآن وسنت کی روشنی میں" کے نام سے بڑے عمدہ پیرائے میں اس کا سلیس اردو ترجمہ پیش کر کے اردو دان حضرات کے لئے استفادہ کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مؤلف و مترجم کی اس سعی جمیل کو قبول فرمائے اور اسے ان کے لئے صدقہ جاریہ بنائے ، اور عوام الناس کو اس سے راہنمائی حاصل کرنے کی توفیق مرحمت فرمائے۔ آمین!
Al sarim Al battar Urdu, Pashto, Arabic
Waheed bin abdul salam bali books
Tabir Ur RoyaDream Interpretations...
قران پاک کا بامحاورہ پشتو ترجمہ...
دین اسلام ایک کامل ضابطہ حیات ہے جس میں تمام افراد بشر...
تعلیم الکتاب پشتو مولانا مفتی آیاز کا ایک بہترین تصنیف ہے جس...
قران پاک کا آسان اور با محاوررہ پشتو تفسیر...
شيخ الحديث مولانا زكريا صاحب کی شہرہ آفاق تصنیف فضائل اعمال (...
Created with AppPage.net
Similar Apps - visible in preview.