Back to Top
نماز کے مسائل کا انسائکلوپیڈیا Screenshot 0
نماز کے مسائل کا انسائکلوپیڈیا Screenshot 1
نماز کے مسائل کا انسائکلوپیڈیا Screenshot 2
نماز کے مسائل کا انسائکلوپیڈیا Screenshot 3
Free website generator for mobile apps; privacy policy, app-ads.txt support and more... AppPage.net

About نماز کے مسائل کا انسائکلوپیڈیا

عرض مؤلف
نماز دین کا ستون، جنت کی کنجی ، مومن کی معراج اور بندے کے لئے اللہ تعالیٰ سے بات چیت کا ذریعہ ہے، فقیہ ابواللیث سمرقندی رحمتہ اللہ علیہ نے تنبیہ الغافلین میں نقل کیا ہے کہ نماز اللہ تعالیٰ کی رضا کا سبب، فرشتوں کی محبوب چیز ، انبیاء کرام علیہم السلام کی سنت ہے، نماز سے معرفت کا نور پیدا ہوتا ہے، دعا قبول ہوتی ہے ، رزق میں برکت ہوتی ہے، نماز ایمان کی بنیاد، بدن کے لئے راحت ، دشمن کے لئے ہتھیار ہے، نمازی کے لئے سفارشی ، قبر کا چراغ اور اس کی وحشت میں دل بہلانے والی ہے، منکر نکیر کے سوال کا جواب ہے، قیامت کی دھوپ میں سامیہ اور اندھیرے میں روشنی ہے، جہنم کی آگ سے بچاؤ، اعمال کے ترازو کا بوجھ ہے، پل صراط سے جلدی گزارنے والی اور جنت کی کنجی ہے۔اس لئے ہر مسلمان مرد اور عورت پر ضروری ہے کہ کسی قسم کی سستی کے بغیر نماز کو اپنے اپنے وقت پر ادا کریں، خواتین اپنے گھر میں ادا کریں، اس میں ان کے لئے مسجد میں جا کر جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے سے بھی زیادہ ثواب ہے اور مرد حضرات مسجد میں تکبیر اولی کے ساتھ جماعت سے ادا کریں، تا کہ دنیا اور آخرت دونوں جہاں میں کامیابی ہو، اور قبر میں بھی آسانی ہو ، اور جنت بھی نصیب ہو، اور ہر جگہ خوشی ہی خوشی ہو ۔ اور فرائض، واجبات اور سنن مؤکدہ کے ساتھ ساتھ نوافل بھی کثرت سے پڑھنے چاہئیں تا کہ فرائض میں کمی کوتاہی کی صورت میں تلافی کرنا آسانی سے ممکن ہو، اس میں مردوں کے ساتھ ساتھ عورتوں کو بھی پیچھے نہیں رہنا چاہئیے ۔لیکن نئے حالات نئے لوگوں کے اذہان کی رعایت کر کے نئے مسائل اور حوادث کے احکام کو بیان کیلئے اللہ تعالیٰ نے امت میں سے ایسے رجال کا ر کو پیدا فرما دیے اور آئندہ بھی پیدا فرماتے رہیں گے جو ہمیشہ اور ہر قدیم وجدید سوال کا جواب قرآن وحد یث اور فقہ اسلامی کی روشنی میں دیتے رہیں اللہ تعالیٰ کا بڑا بڑا احسان ہے کہ اپنے بندوں کی ہدایت کا راستہ، دین اسلام کو انکے واسطے قیامت تک کیلئے متعین فرمادیا ، اور دین اسلام کے اصولوں کو سمجھنے کیلئے کتاب قرآن کریم نازل فرمائی اور ان اصولوں کو سمجھانے کیلئے اپنے رسول سید الانبیاء محمد بن عبد اللہ ہاشمی مطلبی کو مبعوث فرمایا آپ نے اپنے بیان ، عمل اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے بعض اقوال و افعال تصدیق تائید فرما کر دین اسلام کی مکمل تشریح فرمادی اسی طرح بعد کے علمائے حقانی و ربانین نے نئے حالات کے تحت نئے انداز میں امت کو دین کی رہنمائی فرماتے رہیں، کتابیں لکھیں، تعلیم و تبلیغ کے راستوں میں مناسب جدت اور آسانیاں پیدا فرمائی ہیں۔اللہ تعالیٰ اپنے رسول کو ہماری طرف سے مناسب بدلہ عطا فرمائے ۔اور آخر میں جن لوگوں نے پروف ریڈنگ اور تخریج وغیرہ میں تعاون کیا ہے ان کا شکر گزار ہوں، اللہ تعالیٰ ان کو اپنی شان کے مطابق بدلہ دے۔اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس کتاب کو قبولیت سے نوازے، اور صدقہ جاریہ بنائے اور دنیا اور آخرت دونوں جہان میں کامیابی کا ذریعہ بنائے ، اس کتاب کو مطالعہ کرنے والے، سننے والے ، سنانے والے اور عمل کرنے والے کو بھی اجر عظیم سے نوازے۔
آمین۔
محمد انعام الحق قاسمی
دار الافتاء جامعة العلوم الاسلامية
علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
۱۴۳۱/۹/۲۸

Similar Apps

Tabeer ur Ruya | تعبیر الرؤیا

Tabeer ur Ruya | تعبیر الرؤیا

0.0

Tabir Ur RoyaDream Interpretations...

قرآن پشتوترجمہ مولانا عبدالحق

قرآن پشتوترجمہ مولانا عبدالحق

0.0

قران پاک کا بامحاورہ پشتو ترجمہ...

Taleem Ul Islam تعلیم الاسلام

Taleem Ul Islam تعلیم الاسلام

0.0

دین اسلام ایک کامل ضابطہ حیات ہے جس میں تمام افراد بشر...

تعلیم الکتاب پشتو

تعلیم الکتاب پشتو

5.0

تعلیم الکتاب پشتو مولانا مفتی آیاز کا ایک بہترین تصنیف ہے جس...

Tafseer Kabuli تفسیر کابلی

Tafseer Kabuli تفسیر کابلی

0.0

قران پاک کا آسان اور با محاوررہ پشتو تفسیر...

Fazail e Aamal فضائل اعمال

Fazail e Aamal فضائل اعمال

0.0

شيخ الحديث مولانا زكريا صاحب کی شہرہ آفاق تصنیف فضائل اعمال (...

author
Nice
Mufti Anwar ul haq
author
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ماشاءاللہ اللہ تعالیٰ آپ کی کاوش قبول فرمائے ۔ مصباح اللغات ایپ نے جو آپ نے بنائی اس میں آپشن دیے جس سے الفاظ ڈھونڈے میں آسانی ہوجاتی ہے ۔ ایسے ہی اپنی تمام ایپس میں آپشن دیں...
درس نظامی اردو
author
ماشاءاللہ بہت اچھی اور معیاری ایپلیکیشن ہے۔ ان کی اور بھی ایپلیکیشنز ہیں کچھ میں نے انسٹال کی ہوئ ہیں ماشاءاللہ سبھی اچھی اور معیاری ہیں۔ بارک اللہ فی علمھم وعملھم وحیاتھم
Anwarul Haq