Back to Top
مختصر المعانی شرح Screenshot 0
مختصر المعانی شرح Screenshot 1
مختصر المعانی شرح Screenshot 2
مختصر المعانی شرح Screenshot 3
Free website generator for mobile apps; privacy policy, app-ads.txt support and more... AppPage.net

About مختصر المعانی شرح

کوئی بھی زبان سیکھنے کے لئے اس کی لغت کو یاد کرنا اور گرامر سیکھنا کافی ہے۔ کیوں کہ صرف ان دو چیزوں سے اپنا مافی الضمیر سمجھانے اور دوسروں کی بات مجھے کی صلاحیت پیدا ہو جاتی ہے، البتہ اس زبان میں مہارت اور ایک لسان کے اسرار ورموزواشارات کو سمجھنے کے لئے لغات اور گرامر سے بڑھ کر کچھ اور علوم و فنون بھی ضروری ہیں۔ دنیا میں بولی جانے والی متعدد زبانوں میں سے عربی زبان ہی سب سے وسیع زبان ہے، اور اسی زبان کو یہ خاصیت حاصل ہے کہ نہ صرف رہتی دنیا تک، بلکہ اس دنیا کے بعد کی نئی دنیا میں بھی یہی زبان اپنی آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی۔ عربی زبان کی اہمیت اس لحاظ سے مزید بڑھ جاتی ہے کہ سرچشمہ ہدایت قرآن احدیث کا ذخیرہ عربی زبان میں ہی ہے۔ فصاحت و بلاغت سے پر قرآن کریم جیسی معجز کتاب جس کا مقابلہ فصحائے عرب بھی نہ کر سکے ، اور افصح العرب آقائے نامدار ، سید دو جہاں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان اقدس سے نکلے جوامع الکلم کو کما حقہ سمجھنے اور قرآن وحدیث کے اسرار ورموز اور لطائف سے لطف اندوز ہونے کے لئے کچھ اضافی فنون کی ضرورت ہے جنہیں اکابرین امت نے علم معانی، بیان اور بدیع کی صورت میں جمع کیا۔ اس بارے میں لکھی گئی کتابوں میں سے مختصر المعانی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اسے برصغیر کے مدارس میں درسا پڑھایا جاتا ہے۔ اگر چہ فن بلاغت مشکل و پیچیدہ فن نہیں ، لیکن کم استعداد طلباء عام طور پر علامہ تفتازانی رحمہ اللہ کی فنی علمی موشگافیوں سے پر اس کتاب کو سمجھ نہیں پاتے ، جس کا یہ نتیجہ لگتا ہے کہ انہیں اس فن سے خاطر خواہ مناسبت نہیں ہوتی ۔ اس چیز کے پیش نظیر مختصر المعانی کا عام فہم و آسان خلاصہ تیار کیا گیا، جس کی ابتدائی بنیاد استاد الاساتذہ صوفی محمد سرور دامت برکاتہم العالیہ کا تحریر کردہ خلاصہ تحسین البانی نی تسہیل مختصر المعانی" ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ مولانا فرقان احمد ساتکانوی کی تیسیر البلاغہ اور مختصر المعانی کی عام ومتداول شروحات سے بھی استفادہ کیا گیا۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ اصل کتاب کی طرح اس خلاصے کو بھی شرف قبولیت عطا فرمائے ۔ آمین
ابن الحبيب الفائز

Similar Apps

Tabeer ur Ruya | تعبیر الرؤیا

Tabeer ur Ruya | تعبیر الرؤیا

0.0

Tabir Ur RoyaDream Interpretations...

قرآن پشتوترجمہ مولانا عبدالحق

قرآن پشتوترجمہ مولانا عبدالحق

0.0

قران پاک کا بامحاورہ پشتو ترجمہ...

Taleem Ul Islam تعلیم الاسلام

Taleem Ul Islam تعلیم الاسلام

0.0

دین اسلام ایک کامل ضابطہ حیات ہے جس میں تمام افراد بشر...

تعلیم الکتاب پشتو

تعلیم الکتاب پشتو

5.0

تعلیم الکتاب پشتو مولانا مفتی آیاز کا ایک بہترین تصنیف ہے جس...

Tafseer Kabuli تفسیر کابلی

Tafseer Kabuli تفسیر کابلی

0.0

قران پاک کا آسان اور با محاوررہ پشتو تفسیر...

Fazail e Aamal فضائل اعمال

Fazail e Aamal فضائل اعمال

0.0

شيخ الحديث مولانا زكريا صاحب کی شہرہ آفاق تصنیف فضائل اعمال (...