Faiz ul Bari (Fath ul Bari ) Sharh Sahih ul Bukhari فیض الباری/فتح الباری اردو
Faiz ul Bari (Fath ul Bari ) Sharh Sahih ul Bukhari فیض الباری/فتح الباری اردو
2002ء میں، میں اور شاعر اسلام مولانا نذیر احمد سبحانی اللہ ، وزیر آباد جامعہ مسجد خان صاحب والی میں گئے اور وہاں گوہر نایاب ”فیض الباری اُردو لفظی ترجمہ فتح الباری موجود تھی، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جو 1870ء میں پہلی دفعہ چھپ کر منظر عام پر آئی ، ہم نے اس کا عکس شائع کیا جو 30 جلدوں پر مشتمل تھی ، ہم نے دس جلدوں میں تیار کیا یہ اللہ تعالی کی توفیق اور اصحاب الحدیث کے معاونین کے مالی تعاون سے ہوا، اللہ تعالٰی مولا نا عیش محمد اللہ کو جزائے خیر دے کہ انھوں نے 350 نسخ خرید کر مختلف مساجد، مدارس ، علماء اور منتھی طلباء میں مفت تقسیم کر دیے۔ فیض الباری یہ فتح الباری کا لفظی ترجمہ تھا، اسناد اور اختلاف الفاظ کی مباحث کو چھوڑ دیا گیا ہے اس سے عوام کو کچھ فائدہ نہیں اور یہ ترجمہ عوام کے واسطے کیا گیا تھا اور اس کے علاوہ بعض مقامات پر اور دوسری کتب سے بھی خلاصہ بیان کیا گیا تھا، پرانی لکھائی کی وجہ سے بعض مقامات پر عوام الناس کو پڑھنے میں دقت محسوس ہوتی تھی تو ہم نے یعنی اصحاب الحدیث نے فیصلہ کیا کہ اس کو نئے سرے سے کمپوز کروایا جائے اور بعض مقامات پر پرانی اُردو کے الفاظ کو بدلا جائے ، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہماری ملاقات محترم مولانا حافظ عبدالوھاب اللہ سے ہوگئی جو ماشاء اللہ عالم دین ہونے کے ساتھ ساتھ کمپوزنگ کے بھی ماہر تھے، انھوں نے بغیر کسی لالچ کے صرف اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر اتنا بڑا کام اپنے ذمے لے لیا، الحمد للہ پوری فیض الباری کمپوز کرلی ، اور اللہ تعالیٰ جزائے خیر دے مولا نا ہدایت اللہ صاحب کے بیٹے مولوی عبد المنان بلیلہ اور قاری سرفراز می جندرا کہ اوکاڑہ والے) کو کہ ان دونوں کی دن رات محنت سے پروف ریڈنگ پایہ تکمیل تک پہنچی ، اللہ تعالیٰ ان سب حضرات کو دنیا اور آخرت میں بہترین صلہ عطا فرمائے ، آمین ۔ ہماری قارئین سے التماس ہے کہ مطالعہ کے دوران آپ کو جہاں بھی کوئی کمی اور اصلاح کی ضرورت محسوس ہو توہمیں ضرور اس سے آگاہ فرمائیں تا کہ آئندہ ایڈیشن میں اس کمی کو پورا کیا جائے۔
Faiz ul Bari (Fath ul Bari Urdu) فتح االباری شرح صحیح بخاری
دورہ حدیث | Dora e Hadith
darse nizami | درس نظامی
Tabir Ur RoyaDream Interpretations...
قران پاک کا بامحاورہ پشتو ترجمہ...
دین اسلام ایک کامل ضابطہ حیات ہے جس میں تمام افراد بشر...
تعلیم الکتاب پشتو مولانا مفتی آیاز کا ایک بہترین تصنیف ہے جس...
قران پاک کا آسان اور با محاوررہ پشتو تفسیر...
شيخ الحديث مولانا زكريا صاحب کی شہرہ آفاق تصنیف فضائل اعمال (...
Created with AppPage.net
Similar Apps - visible in preview.