About نصر الباری شرح صحیح بخاری
مع صحیح بخاری کو حدیث کی تمام کتابوں میں گوناگوں خصو صیات، امتیازات اور صحت و مقبولیت کے لحاظ سے جو تفوق و برتری حاصل ہے وہ اظہر من الشمس ہے ، اسی لئے جمہور محدثین کی رائے ہے : اصح الكتب بعد كتاب الله الجامع الصحيح للبخاري محدثین نے ہر زمانہ میں درس و تدریس، تحشیہ و تشریح اور تحقیق ابواب و تراجم و غیره مختلف حیثیات سے اس کتاب کی طرف توجہ مبذول فرمائی ہے ، اردو زبان میں بہت سے حضرات نے اپنے اپنے انداز میں اس کی شروح تحریر فرمائی ہیں، جن میں اپنے اپنے نقطہ نظر سے اس کتاب کی خدمت کی ہے۔اسی سلسلہ میں رفیق محترم الحاج علامہ عثمان غنی صاحب استاذ حدیث مظاہر علوم (وقف) سہارنپور نے اردو زبان میں اولا بخاری جلد ثانی کی شرح مرتب فرمائی، کیونکہ اس حصہ کی عام طور پر اردو زبان میں کوئی شرح موجود نہ تھی، چنانچہ اللہ کا فضل ہے کہ مولانا کی یہ مخلصانہ کوشش مقبول ہوئی۔مولانا نے اسی اندازمیں جلد اول کی شرح بھی مرتب فرمائی ہے جو آپ کے ہاتھوں میں ہے. انشاء اللہ اساتذہ اور طلبہ سبھی کیلئے مفید ہوگی۔ حق تعالٰی مولانا کی یہ کوشش بھی قبول فرمائے اور ذریعہ سعادت بنائے ۔ آمین ۔
| کتب دورہ حدیث | Dora e Hadith books | darse nizami | درس نظامی
Similar Apps
Tabeer ur Ruya | تعبیر الرؤیا
Tabir Ur RoyaDream Interpretations...
قرآن پشتوترجمہ مولانا عبدالحق
قران پاک کا بامحاورہ پشتو ترجمہ...
Taleem Ul Islam تعلیم الاسلام
دین اسلام ایک کامل ضابطہ حیات ہے جس میں تمام افراد بشر...
تعلیم الکتاب پشتو
تعلیم الکتاب پشتو مولانا مفتی آیاز کا ایک بہترین تصنیف ہے جس...
Tafseer Kabuli تفسیر کابلی
قران پاک کا آسان اور با محاوررہ پشتو تفسیر...
Fazail e Aamal فضائل اعمال
شيخ الحديث مولانا زكريا صاحب کی شہرہ آفاق تصنیف فضائل اعمال (...