Fatawa e Rasheedyah By Mufti Rasheed Ahmad Gangohi فتاویٰ رشیدیہ مفتی رشید احمد
فتاوی رشید یہ فقیہ النفس حضرت مولانا رشید احمد گنگوہی صاحب نور اللہ مرقدہ کی ایک عمدہ تصنیف ہے۔ کتاب اور صاحب کتاب دونوں کسی تعارف کے محتاج نہیں، اہل علم خصوصاً اصحاب فتاوی کے ہاں فتاوی رشید یہ اور فقیہ انفس حضرت گنگوہی صاحب نوراللہ مرقدہ کا جو مقام ہے ومحتاج بیان نہیں۔ برصغیر پاک و ہند کے اندازا ہر دار الافتاء میں اس کتاب سے استفادہ کیا جارہا ہے۔ استاذ الاساتذہ حضرت اقدس مولانا عبدالمالک شاه چاغوی صاحب دامت برکاتہم نے تقریبا ایک سال قبل بندہ کو فتاوی رشیدیہ پر تخریج کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ اس وقت تو بندہ کا رجحان اس کام کی طرف تو نہیں ہوا۔ لیکن اس کے چند دنوں بعد میرا بھی دلی میلان اس کام کی طرف ہوا۔ تو اس کے بعد میں نے استخارہ کیا احمد اللہ استخارہ کرنے کے بعد بندہ کا دلی رجحان اس کام کی طرف پختگی کے ساتھ مبذول ہوا ۔ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے میں نے اس کام کو شروع کیا۔ اور اس کے ساتھ میں اپنے دونوں اساتذہ حضرت مولانا عبدالمالک شاہ چاغوی صاحب دامت برکاتہم اور حضرت مولانا مفتی محمد قاسم شاہ صاحب دامت بر کاتہم کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس کام میں کافی حد تک بندہ کی رہنمائی کیا۔ فجزاهما الله تعالى خير الجزاء.
Tabir Ur RoyaDream Interpretations...
قران پاک کا بامحاورہ پشتو ترجمہ...
دین اسلام ایک کامل ضابطہ حیات ہے جس میں تمام افراد بشر...
تعلیم الکتاب پشتو مولانا مفتی آیاز کا ایک بہترین تصنیف ہے جس...
قران پاک کا آسان اور با محاوررہ پشتو تفسیر...
شيخ الحديث مولانا زكريا صاحب کی شہرہ آفاق تصنیف فضائل اعمال (...
Created with AppPage.net
Similar Apps - visible in preview.