About Ashraful Hidayah اشرف الہدایہ
Ashraf ul Hidaya Urdu Sharha Hidaya By Maulana Jameel Ahmad Sakrodvi اشرف الھدایہ اردو شرح ھدایہ
الہدایہ امام ابوالحسن علی بن ابی بکرمرغینانی(593ھ) کی مشہور ترین تصنیف ہے جو کہ بدایۃ المبتدی کی شرح ہے ۔ فقہ حنفی میں یہ سب سے اہم کتاب ہےصاحب الہدایہ نے فقہ میں متن کی کتاب لکھی ہے اس میں قدوروی سے بھی مسائل اخذ کیے ہیں یہاں قدوری سے مسئلے نہ مل سکے وہاں امام محمد کی کتاب جامع صغیر سے مسئلے لیے اور دونوں کو ملا کر کتاب بدایة المبتدی تصنیف کی۔پھر کفایۃ المنتہی کے نام سے اسی( 80 )جلدوں میں اس کی شرح لکھی ۔شرح سے فراغت کے قریب پہنچے تو محسوس ہوا کہ کتاب اتنی لمبی ہو گئی ہے کہ اس کو کوئی نہیں پڑھے گا۔ اور کہیں ایسا نہ ہو کہ لوگ اصل کتاب بدایة المبتدی ، ہی کو نہ چھوڑ دیں اس لیے بدایة المبتدی کی دوسری شرح مختصر لکھی جس کا نام ’ھدایہ‘ رکھا۔فقہ حنفی کی یہ معروف اور اہم کتاب ہونے کےپیش نظر علماء احناف نے اس کی دسیوں شروحات لکھی ہیں ۔یہ کتاب برصغیر وپاک وہند کے اکثر جامعات ومدارس میں شامل نصاب ہے حتی کہ وفاق المدارس سلفیہ مرحلہ العالیۃ کےنصاب میں بھی شامل ہے ۔اس لیے اکثر طلباء واساتذہ کو ضرورت رہتی ہے یہ کتاب مدارس احناف میں تو عموماً دستیاب ہوتی ہے لیکن مدارس سلفیہ کی لائبریریوں میں کم ہی پائی جاتی ہے اگر ہے توالہدایۃ مع حاشیہ وشروح کے پرانے درسی سائز کے نسخہ جات موجود ہوتے ہیں جن سے استفادہ کرنا ہی مشکل ہوتا ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’اشرف الہدایۃ شرح اردو ہدایۃ‘‘ مولانا جمیل سکروڈھوی کی تصنیف ہے اور ہدایۃ کی مفصل اردو شرح ہے جوکہ 16ضخیم مجلدات پر مشتمل ہے اور یہ مزید اضافۂ عنوانات وتصحیح نظرثانی شدہ جدہ جدید ایڈیشن ہے۔محض اس لیے کتاب کو کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کیا جارہا ہے کہ طلباء واساتذہ اور اسکالرز حضرات بوقت ضرورت اس سے مستفید ہوسکیں
Similar Apps
Tabeer ur Ruya | تعبیر الرؤیا
Tabir Ur RoyaDream Interpretations...
قرآن پشتوترجمہ مولانا عبدالحق
قران پاک کا بامحاورہ پشتو ترجمہ...
Taleem Ul Islam تعلیم الاسلام
دین اسلام ایک کامل ضابطہ حیات ہے جس میں تمام افراد بشر...
تعلیم الکتاب پشتو
تعلیم الکتاب پشتو مولانا مفتی آیاز کا ایک بہترین تصنیف ہے جس...
Tafseer Kabuli تفسیر کابلی
قران پاک کا آسان اور با محاوررہ پشتو تفسیر...
Fazail e Aamal فضائل اعمال
شيخ الحديث مولانا زكريا صاحب کی شہرہ آفاق تصنیف فضائل اعمال (...