Back to Top
معارف القرآن از مفتی شفیعؒ Screenshot 0
معارف القرآن از مفتی شفیعؒ Screenshot 1
معارف القرآن از مفتی شفیعؒ Screenshot 2
معارف القرآن از مفتی شفیعؒ Screenshot 3
Free website generator for mobile apps; privacy policy, app-ads.txt support and more... AppPage.net

About معارف القرآن از مفتی شفیعؒ

معارف القرآن مفتی محمد شفیع عثمانی کی اردو تفسیر قرآن ہے۔ اس میں مفتی صاحب نے اپنے طور پر کوئی ترجمہ نہیں کیا، بلکہ مولانا محمود الحسن کا ترجمہ ہی اختیار کیا ہے۔ ان کے نزدیک ترجمہ تفسیر سے زیادہ نازک معاملہ ہے اور چونکہ سلف کا ترجمہ موجود ہے، اس لیے اس کی ضرورت نہیں کہ کوئی نیا ترجمہ کیا جائے۔ تفسیر میں انھوں نے سب سے پہلے لغت کے مسائل پر توجہ دی ہے، پھر خلاصۂ تفسیر کے تحت مختصراً قرآن کی تفسیر بیان کر دی ہے۔ (عالمی مذہبی سکالر/رائٹر خالدزبیر جالندہری)
خریدنے کے لیے رابطہ کریں: 03054248990
معارف القرآن کی چند خصوصیات
مصنف موصوف کے پیش نظر یہ تھا کہ عوام جو علمی اصلاحات سے واقف اور دقیق مضامین کے متحمل نہیں ہیں وہ بھی قرآن کریم کو اپنے حوصلے کے مطابق سمجھ سکیں، اس لیے تفسیر کو لکھتے ہوئے اس کی پوری رعایت کی گئی ہے کہ فنی اصطلاحات، دقیق بحثیں اور غیر معروف ومشکل الفاظ سے گریز کیا جائے، تفسیر میں سلف صالحین کی تفسیروں پر اعتماد کیا گیا ہے اور بے سندباتوں سے احتراز کیا گیا ہے؛ چنانچہ جگہ بہ جگہ صحابہ وتابعین کے تفسیری اقوال اور متقدمین کی تفسیری کتب سے استفادہ کرکے ان کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔ لطائف ومعارف کے ضمن میں متاخرین میں سے مستند مفسرین کے مضامین بھی لیے گئے ہیں، خصوصاً ایسے مضامین جو اللہ تعالی اور اس کے رسولﷺ کی عظمت ومحبت کو بڑھاتے ہوں اور ان کی وجہ سے اعمال صالحہ انجام دینے کی تحریک ہوتی ہو، متن قرآن کے ترجمہ میں حکیم الامت اشرف علی تھانوی اور شیخ الہند کے ترجموں پر اعتماد کیا گیا ہے، ترجمہ کے بعد مکمل تفسیر وتشریح سے پہلے خلاصہ تفسیر لکھ دیا گیا ہے جو اشرف علی تھانویؒ کی تفسیر بیان القرآن سے ماخوذ ہے، اسے آیات پر مختصر نوٹ کہا جاسکتا ہے کہ اگر کوئی مشغول آدمی اتنا ہی دیکھ لے تو فہم قرآن کے لیے ایک حد تک کافی ہو جائے، آخر میں آیات مندرجہ سے متعلق احکام ومسائل لکھے گئے ہیں، اس میں اس کا التزام کیا گیا ہے کہ صرف وہ احکام ومسائل لیے جائیں جو کسی نہ کسی طرح الفاظ قرآن کے تحت آتے ہوں، احکام ومسائل کا بڑا حصہ تفسیر قرطبی، احکام القرآن للجصاص، احکام القرآن لابن العربی، تفسیرات احمدیہ، تفسیرمحیط، روح المعانی، روح البیان اور بیان القرآن وغیرہ سے لیا گیا ہے، جن کے حوالہ جات بھی مذکور ہیں، تاہم نئے عہد کے بعض نئے مسائل کا بھی ذکر ہے، قرآن وحدیث اور مجتہدین کرام کے اُصول کو پیش نظر رکھا گیا ہے اور جس طرح مسائل واحکام میں متقدمین نے اپنے اپنے عہد کے فرقوں اور اس زمانہ کے مسائل کو اہمیت دی ہے۔

Similar Apps

قرآن پشتوترجمہ مولانا عبدالحق

قرآن پشتوترجمہ مولانا عبدالحق

0.0

قران پاک کا بامحاورہ پشتو ترجمہ...

Ahsanul Hidaya احسن الہدایہ

Ahsanul Hidaya احسن الہدایہ

0.0

درس نظامی میں شامل کتاب ھدایہ کی مکمل مدلل اردو شرح...

تعلیم الکتاب پشتو

تعلیم الکتاب پشتو

5.0

تعلیم الکتاب پشتو مولانا مفتی آیاز کا ایک بہترین تصنیف ہے جس...

Kamalain کمالین شرح جلالین

Kamalain کمالین شرح جلالین

0.0

قرآن مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ِہدایت ہے، او ر اسے...

Misbahul Lughat مصباح اللغات

Misbahul Lughat مصباح اللغات

0.0

مادری زبان کےعلاوہ کسی دوسری زبان کو سمجھنے کےلیے ڈکشنری یالغات کا...

Tabeerur Roya تعبیر الرؤیا

Tabeerur Roya تعبیر الرؤیا

0.0

دفن تعبیر مستند او جامع ترین کتابپه فن تعبير کي چي تر...

author
سورہ کافرون کی لسٹ میں سورہ کافرون کے بجائے دوسری سورہ آ رہی ہے اسی اسی طرح اخیر کی دس سورتوں میں ترتیب بدل گئی ہے اور سورہ الہکم التکاثر ڈبل ہو گئی ہے Update it
Ahmed Nadeem
author
ماشاءاللہ اللہ سلامت رکھے
Aftab Jan khetran
author
جيد جداً اطلع كله
Farhan Khan
author
زبردست جزاکم الله خیرا
Sunatullah rahimi
author
May Allah give you jaza e khair
Noreen Asim
author
MashaAllah
Ibrar Ahmad