Back to Top
تفسیروں میں اسرائیلی روایات Screenshot 0
تفسیروں میں اسرائیلی روایات Screenshot 1
تفسیروں میں اسرائیلی روایات Screenshot 2
تفسیروں میں اسرائیلی روایات Screenshot 3
Free website generator for mobile apps; privacy policy, app-ads.txt support and more... AppPage.net

About تفسیروں میں اسرائیلی روایات

اس کتاب میں کتب تفاسیرمیں مذکور اسرائیلی روایات واقعات کی نشاندی کی گئی ہے اور مستند تفاسیر کے حوالے سے ان پرتنقید وتبصرہ نقل کیا گیا ہے۔ یہ کتاب ہر عالم وطالب علم کی ضرورت ہے۔
اس کتاب میں کتب تفاسیرمیں مذکور اسرائیلی روایات واقعات کی نشاندی کی گئی ہے اور مستند تفاسیر کے حوالے سے ان پرتنقید وتبصرہ نقل کیا گیا ہے۔ یہ کتاب ہر عالم وطالب علم کی ضرورت ہے۔تمام حمد و ستائش اس رب کیلئے ہے، جس نے کائنات کو وجود بخشا اور صلوۃ وسلام ہو، اس عظیم ہستی پر ، جسے کائنات انسانی کیلئے رحمت بنا کر بھیجا گیا۔ اللہ رب العزت نے قرآن کریم کو انسان کے لیے سرچشمہ ہدایت بنا کر نازل فرمایا ہے، قیامت تک اس سے ہدایت کے زمرے پھوٹتے ہی رہیں گے ، ارباب علم و دانش اس میں غوطہ زنی کر کے قیمتی موتی نکالتے ہی رہیں گے لیکن اس کے باوجود نہ تو اس کی گہرائی ختم ہوگی اور نہ ہی اس سے نکلنے والے جواہر گردش ایام کی وجہ سے فرسودہ معلوم ہوں گے ۔ قدیم وجدید ہر دور میں اہل علم وتحقیق نے مختلف جہات سے قرآن کریم کی خدمات سرانجام دی ہیں ، اب تک عربی ، اردو، فارسی اور انگلش میں سینکڑوں تفاسیرلکھی جا چکی ہیں ، ان تفاسیر میں سے بعض تفاسیر میں چند غیر ضروری واقعات و تفصیلات مذکور ہیں، جن کی تفسیر قرآن محتاج نہیں ، اور نہ ہی ان کی اسناد قابل اعتبار ہیں، بلکہ وہ تمام اسرائیلی روایات ہیں، اس سلسلہ میں ایک ایسی کتاب کی ضرورت تھی ، جس میں ایسے واقعات کی نشاندہی کی گئی ہو ، چنانچہ مولانا نظام الدین اسیر ادر وی کی کتاب "تفسیروں میں اسرائیلی روایات "اس ضرورت کو پورا کر رہی ہے ، لیکن عنوانات اورتفصیلی فہرست نہ ہونے کی سے استفادہ کسی قدر مشکل تھا ، الحمد للہ بندہ نے اس کتاب کی تجدید کی ہے، چنانچہ :
1) تمام کتاب پر عنوانات لگائے ۔
2) آیات ، احادیث اور تاریخی واقعات کی تخریج کی ہے۔اصل مراجع کی مدد سے عربی عبارات کی اغلاط کی تصحیح کی ہے۔
3) مکمل تفصیلی فہرست بنائی ہے۔
4) آیات احادیث اور عربی عبارات پر اعراب لگائے ہیں۔
5) مشکل الفاظ کے معانی درج کئے ہیں ۔
تخریج کی معاون کتب کے مطابع کی تفصیل کتاب کے آخر میں درج کر دی ہے،تا کہ اہل تحقیق کے لیے مراجعت میں آسانی ہو۔اللہ رب العزت سے استدعا ہے کہ وہ اس حقیرسی کوشش کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت سے نوازے اور اسے مؤلف کے لئے ، میرے اساتذہ کے لئے ، میرےوالدین کے لئے اور میرے لیے ذریعہ نجات بنائے۔آمین

محمد طفیل اٹکی
جامعہ رحمانیہ، اسلام آباد
19/ نومبر 2011
14ذی الحجہ 1432ھ
تجدید و نظر ثانی
30 / نومبر 2013

Similar Apps

Tabeer ur Ruya | تعبیر الرؤیا

Tabeer ur Ruya | تعبیر الرؤیا

0.0

Tabir Ur RoyaDream Interpretations...

Taleem Ul Islam تعلیم الاسلام

Taleem Ul Islam تعلیم الاسلام

0.0

دین اسلام ایک کامل ضابطہ حیات ہے جس میں تمام افراد بشر...

قرآن پشتوترجمہ مولانا عبدالحق

قرآن پشتوترجمہ مولانا عبدالحق

0.0

قران پاک کا بامحاورہ پشتو ترجمہ...

تعلیم الکتاب پشتو

تعلیم الکتاب پشتو

5.0

تعلیم الکتاب پشتو مولانا مفتی آیاز کا ایک بہترین تصنیف ہے جس...

Tafseer Kabuli تفسیر کابلی

Tafseer Kabuli تفسیر کابلی

0.0

قران پاک کا آسان اور با محاوررہ پشتو تفسیر...

Fazail e Aamal فضائل اعمال

Fazail e Aamal فضائل اعمال

0.0

شيخ الحديث مولانا زكريا صاحب کی شہرہ آفاق تصنیف فضائل اعمال (...

author
جزاک اللہ خیرا
Azhar
author
جزاكم الله تعالى خيرا
MD Kholil