Back to Top
Tafseer Usmani تفسیر عثمانی Screenshot 0
Tafseer Usmani تفسیر عثمانی Screenshot 1
Tafseer Usmani تفسیر عثمانی Screenshot 2
Tafseer Usmani تفسیر عثمانی Screenshot 3
Free website generator for mobile apps; privacy policy, app-ads.txt support and more... AppPage.net

About Tafseer Usmani تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی کے ترکیبی عناصر
تفسیر عثمانی پچھلے ساٹھ برسوں سے بر صغیر کی اردو تفاسیر میں ایک نہایت مقبول اور انتہائی معتبر نام رہا ہے۔ اس غیر معمولی مقبولیت کی وجہ اس تفسیر کی وہ بعض خصوصیات تو ہیں ہی جو دوسری تفاسیر میں مفقود ہیں اور جن کا مختصر ذکر ان سطور میں ان شاء اللہ آگے آئے گا لیکن میرے خیال میں اس کی اصل وجہ ان تین اکابر کا علم و فضل، اخلاص و للہیت اور کمال اور احتیاط و ادب کے ساتھ قرآن کریم کی خدمت کی دھن ہے جو اصل تفسیر عثمانی کے اجزائے ترکیبی ہیں۔ یہ تین بڑے نام حضرت شاہ عبد القادر دہلوی، حضرت شیخ مولانا محمود حسن صاحب اور شیخ الاسلام حضرت علامہ شبیر احمد عثمانی رحمتہ اللہ علیہم کے ہیں۔ تفیسر عثمانی کے افادیت، خصوصیات اور اہمیت کا اندازہ کرنے کے لیے اس کا تاریخی پس منظر جانناضروری ہے۔ اس پس منظر میں قارئین کے لیے اس تفسیر کے اصل مقام کو متعین کرنے میں سہولت ہو گی۔۔تفسیر عثمانی کی بعض خصوصیات: تفسیر عثمانی کی اصل علمی خصوصیات کا اندازہ کرنا تو اہل علم کا کام ہے۔ لیکن اسکی خصوصیات جو مجھ جیسے ایک عام آدمی کو بھی بسہولت نظر آجاتی ہیں۔ مندرجہ ذیل ہیں۔مختصر ہونے کے باوجود قرآن کریم کے منشاء و مفہوم کی تعبیر میں اتنی جامع ہے کہ اکثر مقامات پر قرآن کریم کے طالب علم کو بڑی تفسیر سے مستغنی کر دیتی ہے۔ قرآن کریم کی آیات کا باہمی ربط اتنا واضح ہے کہ مسلسل ترجمہ پڑھنے والے کو کہیں ربط کی کمی کا احساس نہیں ہو تا۔قرآن کریم کی مختلف آیات میں جہاں جہاں ظاہری تعارض معلوم ہوتا ہے ان آیات کی طرف مراجعت کر کے رفع تعارض کی سہل تقریر کی گئی ہے۔ عصر حاضر میں پیدا ہونے والے اشکالات کا شافی جواب دیا گیا ہے۔ اور اکثر مقامات پر اپنے دلنشیں انداز میں عقلی دلائل بھی مہیا کئے گئے ہیں۔ جن مقامات پر ایک سے زائد تفسیری آراء پائی جاتی ہیں وہاں راجح تفسیر کو ترجیجی وجوہات کے ساتھ اختیار فرمایا ہے۔ اہل علم کیلئے اکثر مقامات پر ایسے لطیف علمی اشارات کر دیئے گئے ہیں جن سے ان مقامات پر متوقع دشواریوں کے حل کی طرف رہنمائی ملتی ہے۔زبان کی سہولت اور جدید محاورات کی مطابقت کا اتنا غیر معمولی اہتمام فرمایا کہ ساٹھ سال گزر جانے پر بھی اس تفسیر کی زبان آج کی زبان معلوم ہوتی ہے۔

Similar Apps

Tabeer ur Ruya | تعبیر الرؤیا

Tabeer ur Ruya | تعبیر الرؤیا

0.0

Tabir Ur RoyaDream Interpretations...

Taleem Ul Islam تعلیم الاسلام

Taleem Ul Islam تعلیم الاسلام

0.0

دین اسلام ایک کامل ضابطہ حیات ہے جس میں تمام افراد بشر...

قرآن پشتوترجمہ مولانا عبدالحق

قرآن پشتوترجمہ مولانا عبدالحق

0.0

قران پاک کا بامحاورہ پشتو ترجمہ...

تعلیم الکتاب پشتو

تعلیم الکتاب پشتو

5.0

تعلیم الکتاب پشتو مولانا مفتی آیاز کا ایک بہترین تصنیف ہے جس...

Tafseer Kabuli تفسیر کابلی

Tafseer Kabuli تفسیر کابلی

0.0

قران پاک کا آسان اور با محاوررہ پشتو تفسیر...

Fazail e Aamal فضائل اعمال

Fazail e Aamal فضائل اعمال

0.0

شيخ الحديث مولانا زكريا صاحب کی شہرہ آفاق تصنیف فضائل اعمال (...

author
Best app MashaAllaha It's very good and clearly.and so easy to understand
Noor Fatima
author
Subhanallah......
Romal Dada
author
Jabardast
Md Shamsheer
author
Jazakallah behtareen aap hay...
Imadud Din
author
Very useful to seek translation
Alam Zeb
author
Aap closes all the time. Couldn't study
Farhana Zahid