Back to Top
کشف الغم فی تفسیر العم Screenshot 0
کشف الغم فی تفسیر العم Screenshot 1
کشف الغم فی تفسیر العم Screenshot 2
کشف الغم فی تفسیر العم Screenshot 3
Free website generator for mobile apps; privacy policy, app-ads.txt support and more... AppPage.net

About کشف الغم فی تفسیر العم

كشف الغم في تفسير العم
الحمد لله الذي علم القرآن خلق الانسان علمه البيان والصلوقو السلام على نبيه خير الانام و على آله وازواجه واصحابه الكرام وعلى اتباعه وعلما امته من المفسرين والمحدثين والفقها إلى يوم القيام، ما بعدة اللہ تعالی کا انتہائی فضل و کرم ہے کہ اس رب لم یزل نے مجھ جیسے کم علم کو اپنے کلام کی خدمت کی توفیق عطا فرمائی ، اصل بات یہ ہے کہ انسانی طاقت کلام الیسی کے سامنے بے بس ہے یہ محض اللہ تعالی کا فضل ہے کہ اپنے بندوں سے کام لے لیتا ہے۔ کافی عرصہ قبل درجہ ثانویہ عامہ کے عم پارے کی تفسیر پڑھانے کا موقع ملا تھا، اس وقت اپنی اور طلبا کرام کی آسانی کے لئے سبق کا خلاصہ اور راہم نکات لکھ لیا کرتا تھا، جس کے نتیجے میں سبق کے اختتام تک کافی مواد جمع ہو گیا اس بنا پر حاشیہ خیال میں یہ بات موجود تھی کہ جب بھی موقع ملا تو اس مواد کو باقاعدہ کتابی صورت میں ترتیب دونگا، اس اثنا میں دس سال گزر گئے اب اللہ تعالی نے توفیق عطا فرمائی تو اس مواد کو از سر نو ترتیب دیا اور پہلے سے زیادہ نئی چیزوں کا اضافہ کیا اور اس بات کی مکمل پابندی کی ہے کہ ہر بات متقدمین و متاخرین مفسرین کی تفاسیر سے ماخوذ ہو۔
اس تفسیر کی چند خصوصیات؛
[1] عام فہم سلیس ترجمہ اور روزمرہ کے مانوس الفاظ کا استعمال،
[۲] کوائف سوره؛
[۳] ربط بين السورتین؛
[۴] مدلل ومختصر تفسیر ؛
[۵] لغوی و صرفی تحقیق :
[۶] روان ترکیب ؛
[۷] تفسیر القرآن بالقرآن
[۸] تفسیر القرآن بالحدیث
[۹] متقدمین مفسرین کی تفاسیر سے ماخوذ
[۱۰] فوائد نافعہ سے مزین۔
یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ یہ تفسیر میں نے فی الحال پی ، ڈی ایف فائل میں ثواب کی غرض سے عام کی ہے کیونکہ طباعت کے اسباب نہیں تھے امید ہے کہ اللہ تعالی اس کے بھی اسباب پیدا فرمادیں گے، ( وما توفیق الا باللہ )مراجع ؛ اس تفسیر میں مندرجہ ذیل تفاسیر سے استفادہ کیا گیا ہے؛ ابن کثیر ، قرطبی، مجاهد، طبری ، روح المعانی ، رازی، انڈسی۔ بغوی ، مظہری ، درمنثور، معارف کاندھلوی؛ معارف مفتی شفیع ، ذخيرة الجنان، معالم العرفان انوار البیان ، تبیان القرآن تعلیم القرآن تفسیر ما تریدی، وغیره،،، دست بدعا ہوں کہ اللہ تعالی اس کتاب کو طلبا و طالبات ، اساتذہ کرام اور مدرسین کے لئے نافع بنائے ، اور مجھ سمیت میرے والدین، اور اساتذہ کرام کے لئے نجات کا ذریعہ بنائے،ربنا تقبل منا هذا المجد وتب علينا يار بنا انك انت التواب الرحيم
ابو صہیب نثار عفی اللہ عنہ

Similar Apps

Tabeer ur Ruya | تعبیر الرؤیا

Tabeer ur Ruya | تعبیر الرؤیا

0.0

Tabir Ur RoyaDream Interpretations...

Taleem Ul Islam تعلیم الاسلام

Taleem Ul Islam تعلیم الاسلام

0.0

دین اسلام ایک کامل ضابطہ حیات ہے جس میں تمام افراد بشر...

قرآن پشتوترجمہ مولانا عبدالحق

قرآن پشتوترجمہ مولانا عبدالحق

0.0

قران پاک کا بامحاورہ پشتو ترجمہ...

تعلیم الکتاب پشتو

تعلیم الکتاب پشتو

5.0

تعلیم الکتاب پشتو مولانا مفتی آیاز کا ایک بہترین تصنیف ہے جس...

Tafseer Kabuli تفسیر کابلی

Tafseer Kabuli تفسیر کابلی

0.0

قران پاک کا آسان اور با محاوررہ پشتو تفسیر...

Fazail e Aamal فضائل اعمال

Fazail e Aamal فضائل اعمال

0.0

شيخ الحديث مولانا زكريا صاحب کی شہرہ آفاق تصنیف فضائل اعمال (...

author
بهترين اور سهل تفسير عم ❤❤
Abdul haleem Khan jahrani