Back to Top
Marziatul Tarajim مرضیۃالتراجم Screenshot 0
Marziatul Tarajim مرضیۃالتراجم Screenshot 1
Marziatul Tarajim مرضیۃالتراجم Screenshot 2
Marziatul Tarajim مرضیۃالتراجم Screenshot 3
Free website generator for mobile apps; privacy policy, app-ads.txt support and more... AppPage.net

About Marziatul Tarajim مرضیۃالتراجم

تقديم
17 جون 2021ء کو میں نے قرآن مجید اردو ترجمہ بمع مختصر خلاصہ لکھنے کا آغاز کیا۔ اس سے پہلے میں قرآن کریم کا پشتو ترجمہ بمع مختصر خلاصہ لکھ چکی ہوں۔ جسے لوگوں نے بہت سراہا اور اس کی بہت پذیرائی ہوئی اور الحمد للہ کافی سارے لوگ اس سے مستفید ہوئے پھر بہت سے لوگوں نے ہم سے اردو زبان میں لکھنے کا اسرار کیا لہذا میں نے اپنے اس ارادے اور لوگوں کی خواہش کو مد نظر رکھ کر لکھنا شروع کیا۔ رب کریم اس کتاب کو بخیر و خوبی معیاری اور مدلل الفاظ کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچائے اور تمام مسلمانوں کے لئے راہ ہدایت بنائے آمین۔رب کریم سے دعا گو ہوں کہ رب ہمیں لوگوں میں آسانیاں تقسیم کرنے کا مزید شرف بخشے۔ آمین اللہ کے نزدیک بہترین انسان وہ ہے جس کا وجود دوسروں کے لئے فائدہ مند ہو اور جو لوگوں میں آسانیاں بانٹے۔ انسانیت کی خدمت کے کئی طریقے ہیں۔ اگر ہم انسانیت کی کسی قسم کی بھی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ تو ہمیں پہلے خود پر غور کر کے خود کو ٹھیک کرنا ہوگا۔ پھر جتنا انسان اللہ تعالٰی سے جڑا ر ہے گا اتنا ہی اُسے سکون حاصل ہو گا۔ کیونکہ رب کی قربت میں جو سکون ہے وہ اور کہیں نہیں لہذا جسے قرآن جیسی نعمت نصیب ہو جائے۔ اُسے کبھی بھی دنیا کی کسی ڈگری کو پانے کی حسرت ہی نہیں رہتی۔ قرآن دنیا کی تمام نعمتوں سے عظیم ہے۔اللہ تعالیٰ جب کسی انسان سے کوئی قیمتی چیز لے لیتا ہے۔ تو بدلے میں اُسے اس چیز سے بڑھ کر نوازتا ہے ۔ جو اس کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتی۔ اس لئے ہر غم و خوشی کے آنے کے بعد ذرا سوچیں اور غور کریں کہ اس خوشی یا مصیبت نے تمہیں اللہ کے نزدیک کیا ہے یادور۔ کیونکہ وہ خوشی ہی کیا خوشی جو تمہیں اللہ کی قربت اور اس کی خوشنودی سے دور کر دے اور وہ غم ہی کیا غم جو تمہارے لئے اللہ کی قربت کا ذریعہ بنے آج ہمارے رب نے اس بڑے المئے اور سانحہ کو صبر و تحمل سے برداشت کرنے کےانعام میں ہمیں اپنی کتاب کی خدمت کا شرف بخشا ہمیں اس میں ایسا مصروف اور مگن کر رکھا ہے ؟ ہمیں اپنے درد ( اکلوتے 9 سالہ بیٹے محمد یمان شہید کی سانحہ شہادت) کا احساس تک نہیں۔بلکہ ہم اس بڑے انعام کا خود کو حقدار اور مستحق ہی نہیں سمجھتے۔
وہی تو فیصلہ کرتا ہے پتھر کے مقدر کا
کے ٹھوکر پہ رکھنا ہے کے اسود بنانا ہے
اللہ تبارک و تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ میرے سر پرست اور میرے شریک حیات کو اپنی تمام تر مصروفیات کی احسن طریقے سے انجام دہی کے ساتھ ساتھ میری رہنمائی کرنے پر ان کی دلی مرادیں پوری فرمائے۔ اور ہمیں ہمارے بچوں سمیت لذت بھری اور پر سر در زندگی عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ ان کی راہ میں حائل ہر رکاوٹ کو دور اور حاسدین کے حسد اور شیاطین کے شر سے محفوظرکھے۔ آمین۔ ( ام یمان رضیۃ طیب)

مرضیۃ التراجم میں پانچ باتوں کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے
(1) سور یا ما قبیل سورۃ کے ساتھ مناسبت اور ربط ۔
(۲) امتیازات یعنی مذکورہ سورۃ میں وہ کون کونسی بات ذکر ہے جو دوسرے سورتوں میں بالکل نہیں یا
اس انداز میں نہیں۔
(۳) مقصد یعنی سورۃ میں اصل مقصود کو نسی بات ہے جس کے لئے دلائل، نعم ، واقعات ،امثلہ ذکر کئے
گئے ہیں۔
(۳) مضمون کے اعتبار سے سورۃ کی تقسیم -
(۵) با محاورہ اور عام فہم سلیس تر جمہ ۔



MarziaTulTrajimUrdu by umme Yaman Razia Tayyeb

Similar Apps

Tabeer ur Ruya | تعبیر الرؤیا

Tabeer ur Ruya | تعبیر الرؤیا

0.0

Tabir Ur RoyaDream Interpretations...

Taleem Ul Islam تعلیم الاسلام

Taleem Ul Islam تعلیم الاسلام

0.0

دین اسلام ایک کامل ضابطہ حیات ہے جس میں تمام افراد بشر...

قرآن پشتوترجمہ مولانا عبدالحق

قرآن پشتوترجمہ مولانا عبدالحق

0.0

قران پاک کا بامحاورہ پشتو ترجمہ...

تعلیم الکتاب پشتو

تعلیم الکتاب پشتو

5.0

تعلیم الکتاب پشتو مولانا مفتی آیاز کا ایک بہترین تصنیف ہے جس...

Tafseer Kabuli تفسیر کابلی

Tafseer Kabuli تفسیر کابلی

0.0

قران پاک کا آسان اور با محاوررہ پشتو تفسیر...

Fazail e Aamal فضائل اعمال

Fazail e Aamal فضائل اعمال

0.0

شيخ الحديث مولانا زكريا صاحب کی شہرہ آفاق تصنیف فضائل اعمال (...