Tafseer Tarjuman Ul Quran Urdu by Moulana Abdul Kalam Azad
ترجمان القرآن مولانا ابوالکلام آزاد تفسیر قرآن ہے۔ ترجمان القرآن جو پہلی بار 1931ء میں طبع ہوئی تھی، دوسرا ایڈیشن 1964ء میں ساہتیہ اکادمی رابندرابھون نئی دہلی سے مالک رام کے حواشی کے ساتھ منظر عام پر آیا ہے، آزاد چونکہ ایک صاحب قلم تھے، اس بنا پر ترجمان القرآن ان کے انشاء کا بھرپور مظہر ہے، تاہم جہاں تک اصول تفسیر کا تعلق ہے تو وہ ائمۂ تفسیر ہی کی پیروی کرتے نظر آتے ہیں اور بہت کم کوئی ایسی رائے قائم کرتے ہیں جو اسلاف کی رائے کے برخلاف ہو۔ مولانا کا اصل کارنامہ یہ ہے کہ انہوں نے قرآن کو اپنے عہد میں ایک زندہ کتاب کے طور پر پیش کیا ہے جو مسلمانوں کے لیے واحد راہنما ہو سکتی ہے۔ چونکہ وہ سیاسی میدان منہمک تھے، اس لیے مکمل قرآن کی تفسیر نہیں کرسکے تھے۔ ترجمان القرآن تفسیر سورۂ بنی اسرائیل میں تک ہے، زیادہ تر ترجمہ اور مختصر حواشی ہیں، حواشی اختصار کے باوجود جامع ہیں؛ البتہ سورۂ فاتحہ کی تفسیر کا حصہ بہت ہی مبسوط اور مفصل ہے اور گویا قرآن مجید کے مقاصد کا خلاصہ اور خود مولانا آزاد کے بہ قول قرآن کا عطر اور نچوڑ ہے، اس تفسیر کے بعض مقامات سے علما کو اختلاف رہا ہے؛ کیونکہ مولانا نے بعض
معجزات سے متعلق تاویل سے کام لیا ہے۔
Tabir Ur RoyaDream Interpretations...
دین اسلام ایک کامل ضابطہ حیات ہے جس میں تمام افراد بشر...
قران پاک کا بامحاورہ پشتو ترجمہ...
تعلیم الکتاب پشتو مولانا مفتی آیاز کا ایک بہترین تصنیف ہے جس...
قران پاک کا آسان اور با محاوررہ پشتو تفسیر...
شيخ الحديث مولانا زكريا صاحب کی شہرہ آفاق تصنیف فضائل اعمال (...
Created with AppPage.net
Similar Apps - visible in preview.