Back to Top
Tareekh e Islam تاریخ اسلام Screenshot 0
Tareekh e Islam تاریخ اسلام Screenshot 1
Tareekh e Islam تاریخ اسلام Screenshot 2
Tareekh e Islam تاریخ اسلام Screenshot 3
Free website generator for mobile apps; privacy policy, app-ads.txt support and more... AppPage.net

About Tareekh e Islam تاریخ اسلام

تاریخ،تہذیب وتمدن کا ایک ایسا آئینہ ہے جس میں انسانیت کے خدوخال اپنی تمام تر خوبیوں اور خامیوں کے ساتھ بڑی وضاحت سے اجاگر ہوتے ہیں انسانی تہذیب نے خوب سے خوب تر کی تلاش میں جو ارتقائی سفر طے کیا اور جن وادیوں اور منزلوں سے یہ کاروان رنگ وبو گزرا ہے ان کی روداد جب الفاظ کا پیکر اختیار کرتی ہے تو ’’تاریخ‘‘ بن جاتی ہے لیکن تاریخ ماضی کےواقعات کو دہرا دینے کا ہی نام نہیں بلکہ ماضی کی بازیافت کا فن ہے ۔ظاہر ہے کہ کچھ مخصوص افراد کےنام گنواکر یا کچھ چیدہ شخصیتوں کے حالات لکھ کر عہد گزشتہ کو زندہ نہیں کیا جاسکتا ۔اس کے لیے ضروری ہے کہ واقعات کے اسباب ونتائج کو گہری نظر سے دیکھا جائے اور احتجاجی زندگی کی ان قدروں کا جائزہ لیا جائے جو اقوام وملل کے عروج وزوال سے گہرا تعلق رکھتی ہیں ۔اور علم تاریخ ایک ایسا علم ہے کہ ہردور میں اس سے لوگوں کو دلچسپی رہی ہے اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ انسان کو ہمیشہ اپنے ماضی سے لگاؤ رہا ہے وہ اپنے پیچھے پھیلے ہوئے لامتناہی ارتقائی راستوں کی طرف مڑکر دیکھنا پسند کرتاہے کیونکہ ہر گزرا ہوا لمحہ اور اس سے وابستہ یادیں عزیز ہی نہیں ہوتیں بلکہ متاع حیات کا درجہ رکھتی ہیں۔ ماضی کا مطالعہ حال کو سجھنے اور مستقبل کے بہتر بنانے میں بڑی مدد دیتاہے گزرے ہوئے زمانےکو فراموش کرکے حال ومستقبل کو ساز گار بنانا مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے ۔
’’تاریخ اسلام‘‘میں رسول اکر م ﷺ کی ولادت باسعادت سے لےکر زوال خلافت تک کا دور نہایت شاندار انداز میں بیان کیا گیاہے کتاب کا انداز ایسا دلچسپ اور پرسوز ہے کہ قاری جہاں سے بھی پڑھے ،پڑھتا چلا جائے۔

Similar Apps

تعبیر الرؤیا پشتو

تعبیر الرؤیا پشتو

0.0

خواب اور ان کی تعبیر پر ،دین اسلام نے بحث کی ہے۔کتاب...

قرآن پشتوترجمہ مولانا عبدالحق

قرآن پشتوترجمہ مولانا عبدالحق

0.0

قران پاک کا بامحاورہ پشتو ترجمہ...

Al Munjid المنجد عربی اردو

Al Munjid المنجد عربی اردو

0.0

عربی زبان ،اہل اسلام کےلیے بہت اہمیت کی حامل ہے ،اس لیے...

Fazail e Amaal فضائل اعمال

Fazail e Amaal فضائل اعمال

0.0

فضائل اعمال محمد زکریا کاندھلوی جو مولانا محمد الیاس کاندھلوی کے بھتیجے...

Zaad Ul Talibeen زاد الطالبین

Zaad Ul Talibeen زاد الطالبین

0.0

Zaad al Talibeen By Maulana Ashiq Ilahi زاد الطالبینRaozah al Talibeen Urdu...

Pashto Bayanat پشتو بیانات

Pashto Bayanat پشتو بیانات

0.0

د کور کلی او معاشری د اصلاح د پارہ د آڈیوانقلابی بیانونو...