Back to Top
تفہیم الفقہ Screenshot 0
تفہیم الفقہ Screenshot 1
تفہیم الفقہ Screenshot 2
تفہیم الفقہ Screenshot 3
Free website generator for mobile apps; privacy policy, app-ads.txt support and more... AppPage.net

About تفہیم الفقہ

جب کوئی معاشرہ مذہب کو اپنے قانون کا ماخذ بنا لیتا ہے تو اس کے نتیجے میں علم فقہ وجود پذیر ہوتا ہے۔ علم فقہ، دین کے بنیادی ماخذوں سے حاصل شدہ قوانین کے ذخیرے کا نام ہے۔ چونکہ دین اسلام میں قانون کا ماخذ قرآن مجید اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی سنت ہے اس وجہ سے تمام قوانین انہی سے اخذ کیے جاتے ہیں۔ جب قرآن و سنت کی بنیاد پر قانون سازی کا عمل شروع کیا جائے تو اس کے نتیجے میں متعدد سوالات پیدا ہو جاتے ہیں۔قرآن مجید کو کیسے سمجھا جائے؟قرآن مجید کو سمجھنے کے لئے کس کس چیز کی ضرورت ہے؟ سنت کو سمجھنے کے لئے کس کس چیز کی ضرورت ہے؟ سنت کہاں سے اخذ کی جائے گی وغیرہ وغیرہ۔ ان سوالوں کا جواب دینے کے لئے جو فن وجود پذیر ہوتا ہے، اسے اصول فقہ کہا جاتا ہے۔اور تمام قدیم مسالک (احناف،شوافع،حنابلہ اور مالکیہ)نے قرآن وسنت سے احکام شرعیہ مستنبط کرنے کے لئے  اپنے اپنے اصول وضع کئے  ہیں۔بعض اصول تو تمام مکاتب فکر میں متفق علیہ ہیں جبکہ بعض میں اختلاف بھی پایا جاتا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب " تفہیم الفقہ" ایم اے اسلامیات کے طلباء کے لئے خصوصی طور پر تیار کی گئی ہے۔جومحترم تنویر بخاری صاحب، پروفیسر عین الحق صاحب اور پروفیسر واحد بخش سعیدی صاحب کی مشترکہ کاوش ہے۔اس کتاب کے دو حصے ہیں۔جن میں سے پہلے حصے میں اصول شاشی جبکہ دوسرے حصے میں امام ابن رشد کی بدایۃ المجتہد کے بعض متعین ابواب کا ترجمہ پیش کیا گیاہے۔ ایم اے کے نصاب  میں شامل ہونے کی وجہ سے اس کتاب کو قارئین کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے۔تاکہ یونیورسٹیز اور کالجز کے طلباء  اس سے استفادہ کر سکیں۔(راسخ).

Similar Apps

انسان اور جادو ، جنات

انسان اور جادو ، جنات

0.0

جادو، جنات کاموضوع سرزمین پاک وہند میں ہمیشہ سےعوام وخواص کی دلچسپی...

عربی انگلش اردو بول چال

عربی انگلش اردو بول چال

0.0

عربی زبان ایک زندہ  وپائندہ زبان ہے۔ اس میں ہرزمانے کے ساتھ...

تفہیم الفقہ

تفہیم الفقہ

0.0

جب کوئی معاشرہ مذہب کو اپنے قانون کا ماخذ بنا لیتا ہے...

ریح العبیر فی شرح نحو میر

ریح العبیر فی شرح نحو میر

0.0

علومِ نقلیہ کی جلالت وعظمت اپنی جگہ مسلمہ ہے مگر یہ بھی...

نصیحۃ المسلمین

نصیحۃ المسلمین

0.0

اخروی نجات ہر مسلمان کا مقصد زندگی ہے جو صرف اور صرف...

لعنتی کون

لعنتی کون

0.0

لعنت دھتکار اور پھٹکار کا عربی نام ہے اور لعنت ایک بدعا...