AppPage.net

Screenshots

  • رشوت ایک لعنت screenshot 1
  • رشوت ایک لعنت screenshot 2
  • رشوت ایک لعنت screenshot 3
  • رشوت ایک لعنت screenshot 4
  • رشوت ایک لعنت screenshot 5
  • رشوت ایک لعنت screenshot 6
  • رشوت ایک لعنت screenshot 7
  • رشوت ایک لعنت screenshot 8

About رشوت ایک لعنت

اسلام نے ہر اس ذریعہ اکتساب کو منع اور حرام قرار دیا ہے جس میں کسی کی مجبوری سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ کمایاجائے۔انہی حرام ذرائع میں سے ایک نہایت قبیح ذریعہ اکتساب رشوت ہے، جو شریعت کی نظر میں انتہائی جرم ہے اور یہ جرم آج ہمارے معاشرے میں ناسور کی مانند پھیل چکا ہے، جس کا سد باب مسلمان معاشرے کے لئے ضروری ہے۔رشوت انسانی سوسائٹی کا وہ بد ترین مہلک مرض ہے جو سماج کی رگوں میں زہریلے خون کی طرح سرایت کر کے پورے نظام انسانیت کو کھوکلا اور تباہ کر دیتا ہے ۔ رشوت ظالم کو پناہ دیتی ہے ۔ اور مظلوم کو جبراً ظلم برداشت کرنے پر مجبور کرتی ہے ۔ رشوت کے ہی ذریعے گواہ ، وکیل اور حاکم سب حق کو ناحق اور ناحق کو حق ثابت کرتے ہیں ۔ رشوت قومی امانت میں سب سے بڑی خیانت ہے ۔اسلامی شریعت دنیا میں عدل و انصاف اور حق و رحمت کی داعی ہے ۔ اسلام نے روزِ اول سے ہی انسانی سماج کی اس مہلک بیماری کی جڑوں اور  اس کے اندرونی اسباب پرسخت پابندی عائد کی ۔ اور اس کے انسداد کے لیے انتہائی مفید تدابیر اختیار کرنے کی تلقین فرمائی ۔ جن کی وجہ سے دنیا  ان مہلک امراض سے نجات پا جائے ۔ زیرتبصرہ  کتابچہ ’’رشوت ایک لعنت‘‘ حافظ محمدسعد اللہ ﷾ (سابق ریسرچ سکالر مرکز تحقیق  دیال سنگھ ٹرسٹ لائبریری)  کی کاوش ہے  جس میں انہوں نے بڑی محنت اور کاوش سے   رشوت اور اس سے پیدا ہونے والی برائیوں کا مختصرا  تذکرہ کرنے  کےعلاوہ  ان تدابیر کوبھی بیان کیا ہے  جن پر عمل پیرا ہونے سے بڑی حدتک اس برائی کا انسداد ہوسکتاہے ۔اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کو  قوم وملک کے لیے  نافع ومفید بنائے (آمین) (م۔ا).

Alternatives to رشوت ایک لعنت

Looking for apps like رشوت ایک لعنت? Here are 6 similar Android apps on Google Play. All of them are free to download.

رشوت ایک لعنت vs. alternatives
App Rating Price Installs Last updated Compare
رشوت ایک لعنت – Free 0+ Nov 30, 2023
تعلیم الاسلام – Free 100+ Jun 28, 2023 Compare
سیرت طیبہ پر 350 سوال و جواب – Free 1+ Aug 30, 2023 Compare
مختصر سیرت النبی ﷺ – Free 1+ Aug 18, 2023 Compare
صحیح آداب و اخلاق – Free 100+ Jun 27, 2023 Compare
اجراء النحو – Free 1,000+ Jun 23, 2023 Compare
انسان اور جادو ، جنات – Free 50+ Aug 3, 2023 Compare

Compare رشوت ایک لعنت with the top alternatives: ratings, updates, ASO score and keyword gaps →

Similar apps on Google Play