ایک نماز کو دوسری نماز کے وقت میں پڑھنا جمع بین الصلوتین کہلاتا ہے۔جمع بین الصلوتین کی دو اقسام ہیں:جمع تقدیم اور جمع تاخیر۔جمع تقدیم یہ ہے کہ بعد والی نماز کو پہلی نماز کے وقت میں پڑھ لیا جائے جیسے نماز عصر کو ظہر کے وقت میں اور نماز عشاء کو مغرب کے وقت میں پڑھنا ،جبکہ جمع تاخیر یہ ہے کہ پہلی نماز کو لیٹ کر کے دوسرے نماز کے وقت میں پڑھ لیا جائے جیسے نماز ظہر کو نماز عصر کے وقت میں اور نماز مغرب کو نماز عشاء کے وقت میں پڑھنا۔اس کے علاوہ بھی ایک جمع پائی جاتی ہے جسے جمع صوری کا نام دیا جاتا ہے،اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ پہلی نماز کو اس کے آخری وقت پر اور دوسری نماز کو اس کے اول وقت پر پڑھ لیا جائے۔بہر حال جمع بین الصلوتین کی متعدد صورتیں ہیں اور پھر ان صورتوں میں اہل علم کے مختلف اقوال پائے جاتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب" مسئلہ جمع بین الصلوتین"محترم مولانا محمد صدیق بن عبد العزیز کی تصنیف ہے ،جس میں انہوں نے جمع بین الصلوتین کی تعریف،جمع کی اقسام،حالات جمع،سفر ،خوف، مطر،ضروری حاجت اور ناگزیر حالات ،مرض ،حضر میں جمع بین الصلوتین اور سفر میں جمع بین الصلوتین جیسی اہم مباحث کو بیان کیا ہے۔یہ کتاب اپنے موضوع پر ایک منفر د اور شاندار تصنیف ہے،جس کا ہر طالب علم کو مطالعہ کرنا چاہئے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ).
دین اسلام ایک کامل ضابطہ حیات ہے جس میں تمام افراد بشر...
سیرت کا موضوع گلشن سدابہار کی طرح ہے جس کی سج دہج...
اردو کی سب سے زیادہ مایہ ناز کتاب سیرت النبیﷺ جو علامہ...
اللہ تبارک وتعالیٰ نے مسلمانوں کو ایک بڑی دولت اور نعمت سے...
کوئی بھی زبان سیکھنے کے لیے اس زبان کی گرامر پر عبور...
جادو، جنات کاموضوع سرزمین پاک وہند میں ہمیشہ سےعوام وخواص کی دلچسپی...
Created with AppPage.net
Similar Apps - visible in preview.