حقانیت اسلام پر لکھی گئی یہ کتاب اصل میں ان انگریزی دروس کا اردو ترجمہ ہے جو کہ محترم الشیخ عبدالرحیم گرین سلفی نے پیس ٹی وی (Peace TV)پر دیے ہیں۔اور اس کو اردو قالب میں محترم کاظم حسین کاظمی نے ایک طویل عرصے کی محنت کے بعد ڈھالا اور عوام الناس کی اصلاح کے پیش نظر اس کو قارئین کی نذر کیا ہے۔ عبدالرحیم گرین سلفی صاحب نے بنیادی طور پر اپنے دورس میں تاریخ،بائبل،قرآن و حدیث اور سائنس کے مصدقہ اصولوں کے ساتھ ساتھ رسول اللہ ﷺ کی زبان سے نکلے ہوئے ارشادات عالیہ کی روشنی میں اس چیز کو ثابت کیا ہے کہ اصل میں دین اسلام ہی دین برحق ہے۔ چونکہ عبدالرحیم گرین سلفی کوئی پیدائشی مسلم نہیں بلکہ بعد میں عقل و شعور اور علمی کی روشنی میں دین اسلام کا مطالعہ کر کے اور دین اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرنے والے افراد میں سے ہیں۔ محترم کاظم حسین کاظمی صاحب نے دین برحق کی تبلیغ عام اور کتاب کی اہمیت کے پیش نظر اس کو عام فہم اور مقامی زبان میں ترجمہ کے ساتھ تبلیغ دین کے مشن کو نبھاتے ہوئے پیش کر دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مقرر اور مترجم دونوں کے درجات بلند فرمائے اور ان کی کاوش کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت سے ہمکنار فرمائے۔ آمین (ا۔ع).
دین اسلام ایک کامل ضابطہ حیات ہے جس میں تمام افراد بشر...
سیرت کا موضوع گلشن سدابہار کی طرح ہے جس کی سج دہج...
اردو کی سب سے زیادہ مایہ ناز کتاب سیرت النبیﷺ جو علامہ...
اللہ تبارک وتعالیٰ نے مسلمانوں کو ایک بڑی دولت اور نعمت سے...
کوئی بھی زبان سیکھنے کے لیے اس زبان کی گرامر پر عبور...
جادو، جنات کاموضوع سرزمین پاک وہند میں ہمیشہ سےعوام وخواص کی دلچسپی...
Created with AppPage.net
Similar Apps - visible in preview.